سورۃ الزّلزَلة
سورۃ الزّلزَلة (Al-Zalzala)، قرآن مجید کی سورہ نمبر 99۔ یہ مدنی سورت ہے، کل 8 آیات، پارہ 30۔
آیات 1 تا 8
اِذَا زُلۡزِلَتِ الۡاَرۡضُ زِلۡزَالَهَاۙ ١
99:1جب زمین بڑے زور سے ہلا دی جائے گی
وَاَخۡرَجَتِ الۡاَرۡضُ اَثۡقَالَهَاۙ ٢
99:2اور زمین اپنے بوجھ نکال پھینکے گی
وَقَالَ الۡاِنۡسَانُ مَا لَهَاۚ ٣
99:3اور انسان کہے گا کہ اس کو کیا ہوگیا
يَوۡمَٮِٕذٍ تُحَدِّثُ اَخۡبَارَهَاۙ ٤
99:4اس دن وہ اپنی خبریں بیا ن کرے گی
بِاَنَّ رَبَّكَ اَوۡحٰى لَهَاؕ ٥
99:5اس لئے کہ آپ کا رب اس کو حکم دے گا
يَوۡمَٮِٕذٍ يَّصۡدُرُ النَّاسُ اَشۡتَاتًاࣙۙ لِّيُرَوۡا اَعۡمَالَهُمۡؕ ٦
99:6اس دن لوگ مختلف حالتوں میں لوٹیں گے تاکہ انہیں ان کے اعمال دکھائے جائیں
فَمَنۡ يَّعۡمَلۡ مِثۡقَالَ ذَرَّةٍ خَيۡرًا يَّرَهٗؕ ٧
99:7پھر جس نے ذرہ بھر نیکی کی ہے وہ اس کو دیکھ لے گا
وَمَنۡ يَّعۡمَلۡ مِثۡقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَّرَهٗ ٨
99:8اورجس نے ذرہ بھر برائی کی ہے وہ اس کو دیکھ لے گا













