An Error Occured Click toReload Again

سورۃ البَیّنَة، آیت 6

اِنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنۡ اَهۡلِ الۡكِتٰبِ وَ الۡمُشۡرِكِيۡنَ فِىۡ نَارِ جَهَنَّمَ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَاؕ اُولٰٓٮِٕكَ هُمۡ شَرُّ الۡبَرِيَّةِؕ ۝٦

اردو ترجمہ (احمد علی)

بے شک جو لوگ اہلِ کتاب میں سے منکر ہوئے اور مشرکین وہ دوزخ کی آگ میں ہوں گے اس میں ہمیشہ رہیں گے یہی لوگ بدترین مخلوقات ہیں

صفحہ 605

سَنَدۡعُ الزَّبَانِيَةَۙ ۝١٨

96:18ہم بھی مؤکلین دوزخ کو بلا لیں گے

كَلَّا ؕ لَا تُطِعۡهُ وَاسۡجُدۡ وَاقۡتَرِبْ۩ ۝١٩

96:19ہر گز ایسا نہیں چاہیئے آپ اس کا کہانہ مانیے اور سجدہ کیجیئے اور قرب حاصل کیجیئے

اِنَّاۤ اَنۡزَلۡنٰهُ فِىۡ لَيۡلَةِ الۡقَدۡرِۖۚ ۝١

97:1بے شک ہم نے اس (قرآن) کو شب قدر میں اتارا ہے

وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا لَيۡلَةُ الۡقَدۡرِؕ ۝٢

97:2اور آپ کو کیا معلوم کہ شب قدر کیا ہے

لَيۡلَةُ الۡقَدۡرِࣙۙ خَيۡرٌ مِّنۡ اَلۡفِ شَهۡرٍؕ ۝٣

97:3شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے

تَنَزَّلُ الۡمَلٰٓٮِٕكَةُ وَالرُّوۡحُ فِيۡهَا بِاِذۡنِ رَبِّهِمۡۚ مِّنۡ كُلِّ اَمۡرٍۛۙ ۝٤

97:4اس میں فرشتے اور روح نازل ہوتے ہیں اپنے رب کے حکم سے ہر کام پر

سَلٰمٌ ۛهِىَ حَتّٰى مَطۡلَعِ الۡفَجۡرِ ۝٥

97:5وہ صبح روشن ہونے تک سلامتی کی رات ہے

لَمۡ يَكُنِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنۡ اَهۡلِ الۡكِتٰبِ وَالۡمُشۡرِكِيۡنَ مُنۡفَكِّيۡنَ حَتّٰى تَاۡتِيَهُمُ الۡبَيِّنَةُۙ ۝١

98:1اہلِ کتاب میں سے کافر اور مشرک لوگ باز آنے والے نہیں تھے یہاں تک کہ ان کے پاس کھلی دلیل آئے

رَسُوۡلٌ مِّنَ اللّٰهِ يَتۡلُوۡا صُحُفًا مُّطَهَّرَةً ۙ ۝٢

98:2یعنی ایک رسول الله کی طرف سے آئے جو پاک صحیفے پڑھ کر سنائے

فِيۡهَا كُتُبٌ قَيِّمَةٌؕ ۝٣

98:3جن میں درست مضامین لکھے ہوں

وَمَا تَفَرَّقَ الَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡكِتٰبَ اِلَّا مِنۡۢ بَعۡدِ مَا جَآءَتۡهُمُ الۡبَيِّنَةُؕ ۝٤

98:4اور اہلِ کتاب نے جو اختلاف کیا تو واضح دلیل آنے کے بعد

وَمَاۤ اُمِرُوۡۤا اِلَّا لِيَعۡبُدُوا اللّٰهَ مُخۡلِصِيۡنَ لَـهُ الدِّيۡنَࣙۙ حُنَفَآءَ وَيُقِيۡمُوا الصَّلٰوةَ وَيُؤۡتُوا الزَّكٰوةَ وَذٰ لِكَ دِيۡنُ الۡقَيِّمَةِؕ ۝٥

98:5اور انہیں صرف یہی حکم دیا گیا تھا کہ الله کی عبادت کریں ایک رخ ہو کر خالص اسی کی اطاعت کی نیت سے اورنماز قائم کریں اور زکواة دیں اور یہی محکم دین ہے

اِنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنۡ اَهۡلِ الۡكِتٰبِ وَ الۡمُشۡرِكِيۡنَ فِىۡ نَارِ جَهَنَّمَ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَاؕ اُولٰٓٮِٕكَ هُمۡ شَرُّ الۡبَرِيَّةِؕ ۝٦

98:6بے شک جو لوگ اہلِ کتاب میں سے منکر ہوئے اور مشرکین وہ دوزخ کی آگ میں ہوں گے اس میں ہمیشہ رہیں گے یہی لوگ بدترین مخلوقات ہیں

Quran Majeed for Web

Offline(No Network)

Decrease text sizeIncrease text size
v1.1.20
Hide toolbar
Play audioSet reading bookmarkAdd bookmarkOpen bookmarksTurn on translationChoose Quran scriptDownload the Quran Majeed app