An Error Occured Click toReload Again

سورۃ العَلق

سورۃ العَلق (Al-Alaq)، قرآن مجید کی سورہ نمبر 96۔ یہ مکی سورت ہے، کل 19 آیات، پارہ 30۔

آیات 1 تا 19

اِقۡرَاۡ بِاسۡمِ رَبِّكَ الَّذِىۡ خَلَقَۚ ۝١

96:1اپنے رب کے نام سے پڑھیئے جس نے سب کو پیدا کیا

خَلَقَ الۡاِنۡسَانَ مِنۡ عَلَقٍۚ ۝٢

96:2انسان کو خون بستہ سے پیدا کیا

اِقۡرَاۡ وَرَبُّكَ الۡاَكۡرَمُۙ ۝٣

96:3پڑھیئے اور آپ کا رب سب سے بڑھ کر کرم والا ہے

الَّذِىۡ عَلَّمَ بِالۡقَلَمِۙ ۝٤

96:4جس نے قلم سے سکھایا

عَلَّمَ الۡاِنۡسَانَ مَا لَمۡ يَعۡلَمۡؕ ۝٥

96:5انسان کو سکھایا جو وہ نہ جانتا تھا

كَلَّاۤ اِنَّ الۡاِنۡسَانَ لَيَطۡغٰٓىۙ ۝٦

96:6ہرگز نہیں بے شک آدمی سرکش ہو جاتا ہے

اَنۡ رَّاٰهُ اسۡتَغۡنٰىؕ ۝٧

96:7جب کہ اپنے آپ کو غنی پاتا ہے

اِنَّ اِلٰى رَبِّكَ الرُّجۡعٰىؕ ۝٨

96:8بے شک آپ کے رب ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے

اَرَءَيۡتَ الَّذِىۡ يَنۡهٰىؕ ۝٩

96:9کیا آپ نے اس کو دیکھا جو منع کرتا ہے

عَبۡدًا اِذَا صَلّٰىؕ ۝١٠

96:10ایک بندے کو جب کہ وہ نماز پڑھتا ہے

اَرَءَيۡتَ اِنۡ كَانَ عَلَى الۡهُدٰٓىۙ ۝١١

96:11بھلا دیکھو تو سہی اگر وہ راہ پر ہوتا

اَوۡ اَمَرَ بِالتَّقۡوٰىۙ ۝١٢

96:12یا پرہیز گاری سکھاتا

اَرَءَيۡتَ اِنۡ كَذَّبَ وَتَوَلّٰىؕ ۝١٣

96:13بھلا دیکھو تو سہی اگر اس نے جھٹلایا اور منہ موڑ لیا

اَلَمۡ يَعۡلَمۡ بِاَنَّ اللّٰهَ يَرٰىؕ ۝١٤

96:14تو کیا وہ نہیں جانتا کہ الله دیکھ رہا ہے

كَلَّا لَٮِٕنۡ لَّمۡ يَنۡتَهِࣙۙ لَنَسۡفَعًۢـا بِالنَّاصِيَةِۙ ۝١٥

96:15ہرگزایسا نہیں چاہیئے اگر وہ باز نہ آیا تو ہم پیشانی کے بال پکڑ کر گھسیٹیں گے

نَاصِيَةٍ كَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍۚ ۝١٦

96:16پیشانی جھوٹی خطا کار

فَلۡيَدۡعُ نَادِيَهٗۙ ۝١٧

96:17پس وہ اپنے مجلس والوں کو بلا لے

سَنَدۡعُ الزَّبَانِيَةَۙ ۝١٨

96:18ہم بھی مؤکلین دوزخ کو بلا لیں گے

كَلَّا ؕ لَا تُطِعۡهُ وَاسۡجُدۡ وَاقۡتَرِبْ۩ ۝١٩

96:19ہر گز ایسا نہیں چاہیئے آپ اس کا کہانہ مانیے اور سجدہ کیجیئے اور قرب حاصل کیجیئے

Quran Majeed for Web

Offline(No Network)

Decrease text sizeIncrease text size
v1.1.18
Hide toolbar
Play audioSet reading bookmarkAdd bookmarkOpen bookmarksTurn on translationChoose Quran scriptDownload the Quran Majeed app