An Error Occured Click toReload Again

سورۃ الضّحیٰ، آیت 2

وَالَّيۡلِ اِذَا سَجٰىۙ ۝٢

اردو ترجمہ (احمد علی)

اور رات کی جب وہ چھا جائے

صفحہ 603

وَمَا لِاَحَدٍ عِنۡدَهٗ مِنۡ نِّعۡمَةٍ تُجۡزٰٓىۙ ۝١٩

92:19اور اس پر کسی کا کوئی احسان نہیں کہ جس کا بدلہ دیا جائے

اِلَّا ابۡتِغَآءَ وَجۡهِ رَبِّهِ الۡاَعۡلٰىۚ ۝٢٠

92:20وہ تو صرف اپنے سب سے برتر رب کی رضا مندی کے لیے دیتا ہے

وَلَسَوۡفَ يَرۡضٰى ۝٢١

92:21اوروہ عنقریب خوش ہو جائے گا

وَالضُّحٰىۙ ۝١

93:1دن کی روشنی کی قسم ہے

وَالَّيۡلِ اِذَا سَجٰىۙ ۝٢

93:2اور رات کی جب وہ چھا جائے

مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلٰىؕ ۝٣

93:3آپ کے رب نے نہ آپ کو چھوڑا ہے اور نہ بیزار ہوا ہے

وَلَـلۡاٰخِرَةُ خَيۡرٌ لَّكَ مِنَ الۡاُوۡلٰىؕ ۝٤

93:4اور البتہ آخرت آپ کے لیے دنیا سے بہتر ہے

وَلَسَوۡفَ يُعۡطِيۡكَ رَبُّكَ فَتَرۡضٰىؕ ۝٥

93:5اور آپ کا رب آپ کو (اتنا) دے گا کہ آپ خوش ہو جائیں گے

اَلَمۡ يَجِدۡكَ يَتِيۡمًا فَاٰوٰى ۝٦

93:6کیا اس نے آپ کو یتیم نہیں پایا تھا پھر جگہ دی

وَوَجَدَكَ ضَآ لًّا فَهَدٰى ۝٧

93:7اور آپ کو (شریعت سے) بے خبر پایا پھر (شریعت کا) راستہ بتایا

وَوَجَدَكَ عَآٮِٕلًا فَاَغۡنٰىؕ ۝٨

93:8اوراس نے آپ کو تنگدست پایا پھر غنی کر دیا

فَاَمَّا الۡيَتِيۡمَ فَلَا تَقۡهَرۡؕ ۝٩

93:9پھر یتیم کو دبایا نہ کرو

وَاَمَّا السَّآٮِٕلَ فَلَا تَنۡهَرۡؕ ۝١٠

93:10اورسائل کو جھڑکا نہ کرو

وَاَمَّا بِنِعۡمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثۡ ۝١١

93:11اورہر حال میں اپنے رب کے احسان کا ذکر کیا کرو

اَلَمۡ نَشۡرَحۡ لَـكَ صَدۡرَكَۙ ۝١

94:1کیا ہم نے آپ کا سینہ نہیں کھول دیا

وَوَضَعۡنَا عَنۡكَ وِزۡرَكَۙ ۝٢

94:2اور کیا آپ سے آپ کا وہ بوجھ نہیں اتار دیا

الَّذِىۡۤ اَنۡقَضَ ظَهۡرَكَۙ ۝٣

94:3جس نے آپ کی کمر جھکا دی تھی

وَرَفَعۡنَا لَـكَ ذِكۡرَكَؕ ۝٤

94:4اور ہم نے آپ کا ذکر بلند کر دیا

فَاِنَّ مَعَ الۡعُسۡرِ يُسۡرًا ۙ ۝٥

94:5پس بے شک ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے

اِنَّ مَعَ الۡعُسۡرِ يُسۡرًا ؕ ۝٦

94:6بے شک ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے

فَاِذَا فَرَغۡتَ فَانۡصَبۡۙ ۝٧

94:7پس جب آپ (تبلیغ احکام سے) فارغ ہوں تو ریاضت کیجئے

وَاِلٰى رَبِّكَ فَارۡغَبۡ ۝٨

94:8اور اپنے رب کی طرف دل لگائیے

Quran Majeed for Web

Offline(No Network)

Decrease text sizeIncrease text size
v1.1.18
Hide toolbar
Play audioSet reading bookmarkAdd bookmarkOpen bookmarksTurn on translationChoose Quran scriptDownload the Quran Majeed app