سورۃ الضّحیٰ
سورۃ الضّحیٰ (Ad-Dhuha)، قرآن مجید کی سورہ نمبر 93۔ یہ مکی سورت ہے، کل 11 آیات، پارہ 30۔
آیات 1 تا 11
وَالضُّحٰىۙ ١
93:1دن کی روشنی کی قسم ہے
وَالَّيۡلِ اِذَا سَجٰىۙ ٢
93:2اور رات کی جب وہ چھا جائے
مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلٰىؕ ٣
93:3آپ کے رب نے نہ آپ کو چھوڑا ہے اور نہ بیزار ہوا ہے
وَلَـلۡاٰخِرَةُ خَيۡرٌ لَّكَ مِنَ الۡاُوۡلٰىؕ ٤
93:4اور البتہ آخرت آپ کے لیے دنیا سے بہتر ہے
وَلَسَوۡفَ يُعۡطِيۡكَ رَبُّكَ فَتَرۡضٰىؕ ٥
93:5اور آپ کا رب آپ کو (اتنا) دے گا کہ آپ خوش ہو جائیں گے
اَلَمۡ يَجِدۡكَ يَتِيۡمًا فَاٰوٰى ٦
93:6کیا اس نے آپ کو یتیم نہیں پایا تھا پھر جگہ دی
وَوَجَدَكَ ضَآ لًّا فَهَدٰى ٧
93:7اور آپ کو (شریعت سے) بے خبر پایا پھر (شریعت کا) راستہ بتایا
وَوَجَدَكَ عَآٮِٕلًا فَاَغۡنٰىؕ ٨
93:8اوراس نے آپ کو تنگدست پایا پھر غنی کر دیا
فَاَمَّا الۡيَتِيۡمَ فَلَا تَقۡهَرۡؕ ٩
93:9پھر یتیم کو دبایا نہ کرو
وَاَمَّا السَّآٮِٕلَ فَلَا تَنۡهَرۡؕ ١٠
93:10اورسائل کو جھڑکا نہ کرو
وَاَمَّا بِنِعۡمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثۡ ١١
93:11اورہر حال میں اپنے رب کے احسان کا ذکر کیا کرو













