An Error Occured Click toReload Again

سورۃ الشّمس

سورۃ الشّمس (Ash-Shams)، قرآن مجید کی سورہ نمبر 91۔ یہ مکی سورت ہے، کل 15 آیات، پارہ 30۔

آیات 1 تا 15

وَالشَّمۡسِ وَضُحٰٮهَاۙ ۝١

91:1سورج کی اور اس کی دھوپ کی قسم ہے

وَالۡقَمَرِ اِذَا تَلٰٮهَاۙ ۝٢

91:2اور چاند کی جب وہ اس کے پیچھے آئے

وَالنَّهَارِ اِذَا جَلّٰٮهَاۙ ۝٣

91:3اور دن کی جب وہ اس کو روشن کر دے

وَالَّيۡلِ اِذَا يَغۡشٰٮهَاۙ ۝٤

91:4اور رات کی جب وہ اس کو ڈھانپ لے

وَالسَّمَآءِ وَمَا بَنٰٮهَاۙ ۝٥

91:5اور آسمان کی اور اس کی جس نے اس کو بنایا

وَالۡاَرۡضِ وَمَا طَحٰٮهَاۙ ۝٦

91:6اور زمین اور اس کی جس نے اس کو بچھایا

وَنَفۡسٍ وَّمَا سَوّٰٮهَاۙ ۝٧

91:7اور جان کی اور اس کی جس نے اس کو درست کیا

فَاَلۡهَمَهَا فُجُوۡرَهَا وَتَقۡوٰٮهَاۙ ۝٨

91:8پھر اس کو اس کی بدی اور نیکی سمجھائی

قَدۡ اَفۡلَحَ مَنۡ زَكّٰٮهَاۙ ۝٩

91:9بے شک وہ کامیاب ہوا جس نے اپنی روح کو پاک کر لیا

وَقَدۡ خَابَ مَنۡ دَسّٰٮهَاؕ ۝١٠

91:10اوربے شک وہ غارت ہوا جس نے اس کو آلودہ کر لیا

كَذَّبَتۡ ثَمُوۡدُ بِطَغۡوٰٮهَآۙ ۝١١

91:11ثمود نے اپنی سرکشی سے (صالح کو) جھٹلایا تھا

اِذِ انۡۢبَعَثَ اَشۡقٰٮهَا ۙ ۝١٢

91:12جب کہ ان کا بڑا بدبخت اٹھا

فَقَالَ لَهُمۡ رَسُوۡلُ اللّٰهِ نَاقَةَ اللّٰهِ وَسُقۡيٰهَاؕ ۝١٣

91:13پس ان سے الله کے رسول نے کہا کہ الله کی اونٹنی اور اس کے پانی پینے کی باری سے بچو

فَكَذَّبُوۡهُ فَعَقَرُوۡهَاࣙۙ فَدَمۡدَمَ عَلَيۡهِمۡ رَبُّهُمۡ بِذَنۡۢبِهِمۡ فَسَوّٰٮهَاۙ ۝١٤

91:14پس انہوں نے اس کو جھٹلایا اور اونٹنی کی کونچیں کاٹ ڈالیں پھر ان پر ان کے رب نےان کےگناہوں کے بدلے ہلاکت نازل کی پھر ان کو برابر کر دیا

وَلَا يَخَافُ عُقۡبٰهَا ۝١٥

91:15اوراس نے اس کےانجام کی پروا نہ کی

Quran Majeed for Web

Offline(No Network)

Decrease text sizeIncrease text size
v1.1.18
Hide toolbar
Play audioSet reading bookmarkAdd bookmarkOpen bookmarksTurn on translationChoose Quran scriptDownload the Quran Majeed app