An Error Occured Click toReload Again

سورۃ البَلَد، آیت 20

عَلَيۡهِمۡ نَارٌ مُّؤۡصَدَةٌ ۝٢٠

اردو ترجمہ (احمد علی)

انہیں پر چاروں طرف سے بند کی ہوئی آگ ہے

صفحہ 601

لَاۤ اُقۡسِمُ بِهٰذَا الۡبَلَدِۙ ۝١

90:1ا س شہر کی قسم ہے

وَاَنۡتَ حِلٌّ ۢ بِهٰذَا الۡبَلَدِۙ ۝٢

90:2حالانکہ آپ اس شہر میں مقیم ہیں

وَوَالِدٍ وَّمَا وَلَدَۙ ۝٣

90:3اورباپ کی اور اس کی اولاد کی قسم ہے

لَقَدۡ خَلَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ فِىۡ كَبَدٍؕ ۝٤

90:4کہ بےشک ہم نے انسان کو مصیبت میں پیدا کیا ہے

اَيَحۡسَبُ اَنۡ لَّنۡ يَّقۡدِرَ عَلَيۡهِ اَحَدٌۘ ۝٥

90:5کیا وہ خیال کرتا ہےکہ اس پر کوئی بھی ہرگز قابو نہ پا سکے گا

يَقُوۡلُ اَهۡلَكۡتُ مَالًا لُّبَدًاؕ ۝٦

90:6کہتا ہے کہ میں نے مال برباد کر ڈالا

اَيَحۡسَبُ اَنۡ لَّمۡ يَرَهٗۤ اَحَدٌؕ ۝٧

90:7کیا وہ خیال کرتا ہے کہ اسے کسی نے بھی نہیں دیکھا

اَلَمۡ نَجۡعَلۡ لَّهٗ عَيۡنَيۡنِۙ ۝٨

90:8کیا ہم نے اس کے لیے دو آنکھیں نہیں بنائیں

وَلِسَانًا وَّشَفَتَيۡنِۙ ۝٩

90:9اور زبان اور دو ہونٹ

وَهَدَيۡنٰهُ النَّجۡدَيۡنِۚ ۝١٠

90:10اور ہم نے اسے دونوں راستے دکھائے

فَلَا اقۡتَحَمَ الۡعَقَبَةَۖ ۝١١

90:11پس وہ (دین کی) گھاٹی میں سے نہ ہو کر نکلا

وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا الۡعَقَبَةُؕ ۝١٢

90:12اور آپ کو کیا معلوم کہ وہ گھاٹی کیا ہے

فَكُّ رَقَبَةٍۙ ۝١٣

90:13گردن کا چھوڑانا

اَوۡ اِطۡعٰمٌ فِىۡ يَوۡمٍ ذِىۡ مَسۡغَبَةٍۙ ۝١٤

90:14یا بھوک کے دن میں کھلانا

يَّتِيۡمًا ذَا مَقۡرَبَةٍۙ ۝١٥

90:15کسی رشتہ دار یتیم کو

اَوۡ مِسۡكِيۡنًا ذَا مَتۡرَبَةٍؕ ۝١٦

90:16یا کسی خاک نشین مسکین کو

ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَتَوَاصَوۡا بِالصَّبۡرِ وَتَوَاصَوۡا بِالۡمَرۡحَمَةِؕ ۝١٧

90:17پھر وہ ان میں سے ہو جو ایمان لائے اور انہوں نے ایک دوسرے کو صبر کی وصیت کی اور رحم کرنے کی وصیت کی

اُولٰٓٮِٕكَ اَصۡحٰبُ الۡمَيۡمَنَةِؕ ۝١٨

90:18یہی لوگ دائیں والے ہیں

وَالَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا بِاٰيٰتِنَا هُمۡ اَصۡحٰبُ الۡمَشۡـَٔـمَةِؕ ۝١٩

90:19اور جنہوں نے ہماری آیتوں سے انکار کیا وہی بائیں والے ہیں

عَلَيۡهِمۡ نَارٌ مُّؤۡصَدَةٌ ۝٢٠

90:20انہیں پر چاروں طرف سے بند کی ہوئی آگ ہے

وَالشَّمۡسِ وَضُحٰٮهَاۙ ۝١

91:1سورج کی اور اس کی دھوپ کی قسم ہے

وَالۡقَمَرِ اِذَا تَلٰٮهَاۙ ۝٢

91:2اور چاند کی جب وہ اس کے پیچھے آئے

وَالنَّهَارِ اِذَا جَلّٰٮهَاۙ ۝٣

91:3اور دن کی جب وہ اس کو روشن کر دے

وَالَّيۡلِ اِذَا يَغۡشٰٮهَاۙ ۝٤

91:4اور رات کی جب وہ اس کو ڈھانپ لے

وَالسَّمَآءِ وَمَا بَنٰٮهَاۙ ۝٥

91:5اور آسمان کی اور اس کی جس نے اس کو بنایا

Quran Majeed for Web

Offline(No Network)

Decrease text sizeIncrease text size
v1.1.19
Hide toolbar
Play audioSet reading bookmarkAdd bookmarkOpen bookmarksTurn on translationChoose Quran scriptDownload the Quran Majeed app