سورۃ الغَاشِیَة، آیت 22
لَـسۡتَ عَلَيۡهِمۡ بِمُصَۜيۡطِرٍۙ ٢٢
اردو ترجمہ (احمد علی)
آپ ان پر کوئی داروغہ نہیں ہیں
صفحہ 599
وُجُوۡهٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ نَّاعِمَةٌۙ ٨
88:8کئی منہ اس دن ہشاش بشاش ہوں گے
لِّسَعۡيِهَا رَاضِيَةٌۙ ٩
88:9اپنی کوشش سے خوش ہوں گے
فِىۡ جَنَّةٍ عَالِيَةٍۙ ١٠
88:10اونچے باغ میں ہوں گے
لَّا تَسۡمَعُ فِيۡهَا لَاغِيَةًؕ ١١
88:11وہاں کوئی لغو بات نہیں سنیں گے
فِيۡهَا عَيۡنٌ جَارِيَةٌۘ ١٢
88:12وہاں ایک چشمہ جاری ہوگا
فِيۡهَا سُرُرٌ مَّرۡفُوۡعَةٌۙ ١٣
88:13وہاں اونچے اونچے تخت ہوں گے
وَّاَكۡوَابٌ مَّوۡضُوۡعَةٌۙ ١٤
88:14اور آبخورے سامنے چنے ہوئے
وَّنَمَارِقُ مَصۡفُوۡفَةٌۙ ١٥
88:15اورگاؤ تکیے قطار سے لگے ہوئے
وَّزَرَابِىُّ مَبۡثُوۡثَةٌؕ ١٦
88:16اور مخملی فرش بچھے ہوئے
اَفَلَا يَنۡظُرُوۡنَ اِلَى الۡاِ بِلِ كَيۡفَ خُلِقَتۡ ١٧
88:17پھر کیا وہ اونٹوں کی طرف نہیں دیکھتے کہ کیسے بنائے گئے ہیں
وَاِلَى السَّمَآءِ كَيۡفَ رُفِعَتۡ ١٨
88:18اور آسمان کی طرف کہ کیسے بلند کیے گئے ہیں
وَاِلَى الۡجِبَالِ كَيۡفَ نُصِبَتۡ ١٩
88:19اور پہاڑوں کی طرف کہ کیسے کھڑے کیے گئے ہیں
وَاِلَى الۡاَرۡضِ كَيۡفَ سُطِحَتۡ ٢٠
88:20اور زمین کی طرف کہ کیسے بچھائی گئی ہے
فَذَكِّرۡؕ اِنَّمَاۤ اَنۡتَ مُذَكِّرٌؕ ٢١
88:21پس آپ نصیحت کیجئے بے شک آپ تو نصیحت کرنے والے ہیں
لَـسۡتَ عَلَيۡهِمۡ بِمُصَۜيۡطِرٍۙ ٢٢
88:22آپ ان پر کوئی داروغہ نہیں ہیں
اِلَّا مَنۡ تَوَلّٰى وَكَفَرَۙ ٢٣
88:23مگر جس نے منہ موڑا اورانکار کیا
فَيُعَذِّبُهُ اللّٰهُ الۡعَذَابَ الۡاَكۡبَرَؕ ٢٤
88:24سو اسے الله بہت بڑا عذاب دے گا
اِنَّ اِلَيۡنَاۤ اِيَابَهُمۡۙ ٢٥
88:25بےشک ہماری طرف ہی ان کو لوٹ کر آنا ہے
ثُمَّ اِنَّ عَلَيۡنَا حِسَابَهُمْ ٢٦
88:26پھر ہمارےہی ذمہ ان کا حساب لینا ہے
وَالۡفَجۡرِۙ ١
89:1فجر کی قسم ہے
وَلَيَالٍ عَشۡرٍۙ ٢
89:2اور دس راتوں کی
وَّالشَّفۡعِ وَالۡوَتۡرِۙ ٣
89:3اور جفت اور طاق کی
وَالَّيۡلِ اِذَا يَسۡرِۚ ٤
89:4اور رات کی جب وہ گزر جائے
هَلۡ فِىۡ ذٰ لِكَ قَسَمٌ لِّذِىۡ حِجۡرٍؕ ٥
89:5ان چیزو ں کی قسم عقلمندوں کے واسطے معتبر ہے
اَلَمۡ تَرَ كَيۡفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍۙ ٦
89:6کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ آپ کے رب نے عاد کے ساتھ کیا سلوک کیا
اِرَمَ ذَاتِ الۡعِمَادِۙ ٧
89:7جو نسل ارم سے ستونوں والے تھے
الَّتِىۡ لَمۡ يُخۡلَقۡ مِثۡلُهَا فِى الۡبِلَادِۙ ٨
89:8کہ ان جیسا شہرو ں میں پیدا نہیں کیا گیا
وَثَمُوۡدَ الَّذِيۡنَ جَابُوا الصَّخۡرَ بِالۡوَادِۙ ٩
89:9اور ثمود کے ساتھ جنہوں نے پتھروں کو وادی میں تراشا تھا













