An Error Occured Click toReload Again

سورۃ الاٴعلی

سورۃ الاٴعلی (Al-Ala)، قرآن مجید کی سورہ نمبر 87۔ یہ مکی سورت ہے، کل 19 آیات، پارہ 30۔

آیات 1 تا 19

سَبِّحِ اسۡمَ رَبِّكَ الۡاَعۡلَىۙ ۝١

87:1اپنے رب کے نام کی تسبیح کیا کر جو سب سے اعلیٰ ہے

الَّذِىۡ خَلَقَ فَسَوّٰىۙ ۝٢

87:2وہ جس نے پیدا کیا پھر ٹھیک بنایا

وَالَّذِىۡ قَدَّرَ فَهَدٰىۙ ۝٣

87:3اور جس نے اندازہ ٹھہرایا پھر راہ دکھائی

وَالَّذِىۡۤ اَخۡرَجَ الۡمَرۡعٰىۙ ۝٤

87:4اور وہ جس نے چارہ نکالا

فَجَعَلَهٗ غُثَآءً اَحۡوٰىؕ ۝٥

87:5پھر اس کو خشک چورا سیاہ کر دیا

سَنُقۡرِئُكَ فَلَا تَنۡسٰٓىۙ ۝٦

87:6البتہ ہم آپ کو پڑھائیں گے پھر آپ نہ بھولیں گے

اِلَّا مَا شَآءَ اللّٰهُ ؕ اِنَّهٗ يَعۡلَمُ الۡجَهۡرَ وَمَا يَخۡفٰىؕ ۝٧

87:7مگر جو الله چاہے بے شک وہ ہرظاہر اور چھپی بات کو جانتا ہے

وَنُيَسِّرُكَ لِلۡيُسۡرٰى ۖۚ ۝٨

87:8اور ہم آپ کو آسان شریعت کے سمجھنے کی توفیق دیں گے

فَذَكِّرۡ اِنۡ نَّفَعَتِ الذِّكۡرٰىؕ ۝٩

87:9پس آپ نصیحت کیجیئے اگر نصیحت فائدہ دے

سَيَذَّكَّرُ مَنۡ يَّخۡشٰىۙ ۝١٠

87:10جو الله سے ڈرتا ہے وہ جلدی سمجھ جائے گا

وَيَتَجَنَّبُهَا الۡاَشۡقَىۙ ۝١١

87:11اور اس سے بڑا بدنصیب الگ رہے گا

الَّذِىۡ يَصۡلَى النَّارَ الۡكُبۡرٰىۚ ۝١٢

87:12جو سخت آگ میں داخل ہوگا

ثُمَّ لَا يَمُوۡتُ فِيۡهَا وَلَا يَحۡيٰىؕ ۝١٣

87:13پھر اس میں نہ تو مرے گا اور نہ جیئے گا

قَدۡ اَفۡلَحَ مَنۡ تَزَكّٰىۙ ۝١٤

87:14بے شک وہ کامیاب ہوا جو پاک ہو گیا

وَذَكَرَ اسۡمَ رَبِّهٖ فَصَلّٰى ؕ ۝١٥

87:15اور اپنے رب کا نام یاد کیا پھر نماز پڑھی

بَلۡ تُؤۡثِرُوۡنَ الۡحَيٰوةَ الدُّنۡيَاۖ ۝١٦

87:16بلکہ تم تودنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو

وَالۡاٰخِرَةُ خَيۡرٌ وَّ اَبۡقٰىؕ ۝١٧

87:17حالانکہ آخرت بہتر اور زیادہ پائدار ہے

اِنَّ هٰذَا لَفِى الصُّحُفِ الۡاُوۡلٰىۙ ۝١٨

87:18بے شک یہی پہلے صحیفوں میں ہے

صُحُفِ اِبۡرٰهِيۡمَ وَمُوۡسٰى ۝١٩

87:19(یعنی) ابراھیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں

Quran Majeed for Web

Offline(No Network)

Decrease text sizeIncrease text size
v1.1.18
Hide toolbar
Play audioSet reading bookmarkAdd bookmarkOpen bookmarksTurn on translationChoose Quran scriptDownload the Quran Majeed app