An Error Occured Click toReload Again

سورۃ البُرُوج، آیت 3

وَشَاهِدٍ وَّمَشۡهُوۡدٍؕ ۝٣

اردو ترجمہ (احمد علی)

اور اس دن کی جو حاضر ہوتا ہے اور اس کی جس کے پاس حاضر ہوتے ہیں

صفحہ 596

بَلِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا يُكَذِّبُوۡنَۖ ۝٢٢

84:22بلکہ جو لوگ منکر ہیں جھٹلاتے ہیں

وَاللّٰهُ اَعۡلَمُ بِمَا يُوۡعُوۡنَۖ ۝٢٣

84:23اور الله خوب جانتا ہے وہ جو (دل میں) محفوظ رکھتے ہیں

فَبَشِّرۡهُمۡ بِعَذَابٍ اَلِيۡمٍۙ ۝٢٤

84:24پس انہیں دردناک عذاب کی خوشخبری دے دو

اِلَّا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمۡ اَجۡرٌ غَيۡرُ مَمۡنُوۡنٍ ۝٢٥

84:25مگر جو لوگ ایمان لائے اورانہوں نے نیک عمل کیے ان کے لیے بے انتہا اجر ہے

وَالسَّمَآءِ ذَاتِ الۡبُرُوۡجِۙ ۝١

85:1آسمان کی قسم ہے جس میں برج ہیں

وَالۡيَوۡمِ الۡمَوۡعُوۡدِۙ ۝٢

85:2اوراس دن کی جس کا وعدہ کیا گیا ہے

وَشَاهِدٍ وَّمَشۡهُوۡدٍؕ ۝٣

85:3اور اس دن کی جو حاضر ہوتا ہے اور اس کی جس کے پاس حاضر ہوتے ہیں

قُتِلَ اَصۡحٰبُ الۡاُخۡدُوۡدِۙ ۝٤

85:4خندقوں والے ہلاک ہوئے

النَّارِ ذَاتِ الۡوَقُوۡدِۙ ۝٥

85:5جس میں آگ تھی بہت ایندھن والی

اِذۡ هُمۡ عَلَيۡهَا قُعُوۡدٌۙ ۝٦

85:6جب کہ وہ اس کے کنارو ں پر بیٹھے ہوئے تھے

وَّهُمۡ عَلٰى مَا يَفۡعَلُوۡنَ بِالۡمُؤۡمِنِيۡنَ شُهُوۡدٌؕ ۝٧

85:7اور وہ ایمانداروں سے جو کچھ کر رہے تھے اس کو دیکھ رہے تھے

وَمَا نَقَمُوۡا مِنۡهُمۡ اِلَّاۤ اَنۡ يُّؤۡمِنُوۡا بِاللّٰهِ الۡعَزِيۡزِ الۡحَمِيۡدِۙ ۝٨

85:8اور ان سے اسی کا توبدلہ لے رہے تھے کہ وہ الله زبردست خوبیوں والے پر ایمان لائے تھے

الَّذِىۡ لَهٗ مُلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ شَهِيۡدٌؕ ۝٩

85:9وہ کہ جس کے قبضہ میں آسمان اور زمین ہیں اور الله ہر چیز پر شاہد ہے

اِنَّ الَّذِيۡنَ فَتَـنُوا الۡمُؤۡمِنِيۡنَ وَ الۡمُؤۡمِنٰتِ ثُمَّ لَمۡ يَتُوۡبُوۡا فَلَهُمۡ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمۡ عَذَابُ الۡحَرِيۡقِؕ ۝١٠

85:10بے شک جنہوں نے ایمان دار مردوں اور ایمان دار عورتوں کو ستایا پھر توبہ نہ کی تو ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لیے جلانے والا عذاب ہے

اِنَّ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمۡ جَنّٰتٌ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُؕ ذٰ لِكَ الۡفَوۡزُ الۡكَبِيۡرُؕ ۝١١

85:11بے شک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام بھی کیے ان کے لیے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی یہی بڑی کامیابی ہے

اِنَّ بَطۡشَ رَبِّكَ لَشَدِيۡدٌؕ ۝١٢

85:12بے شک تیرے رب کی پکڑ بھی سخت ہے

اِنَّهٗ هُوَ يُبۡدِئُ وَيُعِيۡدُۚ ۝١٣

85:13بے شک وہی پہلے پیدا کرتا ہے اور دوبارہ پیدا کرے گا

Quran Majeed for Web

Offline(No Network)

Decrease text sizeIncrease text size
v1.1.20
Hide toolbar
Play audioSet reading bookmarkAdd bookmarkOpen bookmarksTurn on translationChoose Quran scriptDownload the Quran Majeed app