سورۃ البُرُوج، آیت 11
اِنَّ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمۡ جَنّٰتٌ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُؕ ذٰ لِكَ الۡفَوۡزُ الۡكَبِيۡرُؕ ١١
اردو ترجمہ (احمد علی)
بے شک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام بھی کیے ان کے لیے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی یہی بڑی کامیابی ہے
صفحہ 596
بَلِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا يُكَذِّبُوۡنَۖ ٢٢
84:22بلکہ جو لوگ منکر ہیں جھٹلاتے ہیں
وَاللّٰهُ اَعۡلَمُ بِمَا يُوۡعُوۡنَۖ ٢٣
84:23اور الله خوب جانتا ہے وہ جو (دل میں) محفوظ رکھتے ہیں
فَبَشِّرۡهُمۡ بِعَذَابٍ اَلِيۡمٍۙ ٢٤
84:24پس انہیں دردناک عذاب کی خوشخبری دے دو
اِلَّا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمۡ اَجۡرٌ غَيۡرُ مَمۡنُوۡنٍ ٢٥
84:25مگر جو لوگ ایمان لائے اورانہوں نے نیک عمل کیے ان کے لیے بے انتہا اجر ہے
وَالسَّمَآءِ ذَاتِ الۡبُرُوۡجِۙ ١
85:1آسمان کی قسم ہے جس میں برج ہیں
وَالۡيَوۡمِ الۡمَوۡعُوۡدِۙ ٢
85:2اوراس دن کی جس کا وعدہ کیا گیا ہے
وَشَاهِدٍ وَّمَشۡهُوۡدٍؕ ٣
85:3اور اس دن کی جو حاضر ہوتا ہے اور اس کی جس کے پاس حاضر ہوتے ہیں
قُتِلَ اَصۡحٰبُ الۡاُخۡدُوۡدِۙ ٤
85:4خندقوں والے ہلاک ہوئے
النَّارِ ذَاتِ الۡوَقُوۡدِۙ ٥
85:5جس میں آگ تھی بہت ایندھن والی
اِذۡ هُمۡ عَلَيۡهَا قُعُوۡدٌۙ ٦
85:6جب کہ وہ اس کے کنارو ں پر بیٹھے ہوئے تھے
وَّهُمۡ عَلٰى مَا يَفۡعَلُوۡنَ بِالۡمُؤۡمِنِيۡنَ شُهُوۡدٌؕ ٧
85:7اور وہ ایمانداروں سے جو کچھ کر رہے تھے اس کو دیکھ رہے تھے
وَمَا نَقَمُوۡا مِنۡهُمۡ اِلَّاۤ اَنۡ يُّؤۡمِنُوۡا بِاللّٰهِ الۡعَزِيۡزِ الۡحَمِيۡدِۙ ٨
85:8اور ان سے اسی کا توبدلہ لے رہے تھے کہ وہ الله زبردست خوبیوں والے پر ایمان لائے تھے
الَّذِىۡ لَهٗ مُلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ شَهِيۡدٌؕ ٩
85:9وہ کہ جس کے قبضہ میں آسمان اور زمین ہیں اور الله ہر چیز پر شاہد ہے
اِنَّ الَّذِيۡنَ فَتَـنُوا الۡمُؤۡمِنِيۡنَ وَ الۡمُؤۡمِنٰتِ ثُمَّ لَمۡ يَتُوۡبُوۡا فَلَهُمۡ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمۡ عَذَابُ الۡحَرِيۡقِؕ ١٠
85:10بے شک جنہوں نے ایمان دار مردوں اور ایمان دار عورتوں کو ستایا پھر توبہ نہ کی تو ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لیے جلانے والا عذاب ہے
اِنَّ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمۡ جَنّٰتٌ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُؕ ذٰ لِكَ الۡفَوۡزُ الۡكَبِيۡرُؕ ١١
85:11بے شک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام بھی کیے ان کے لیے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی یہی بڑی کامیابی ہے
اِنَّ بَطۡشَ رَبِّكَ لَشَدِيۡدٌؕ ١٢
85:12بے شک تیرے رب کی پکڑ بھی سخت ہے
اِنَّهٗ هُوَ يُبۡدِئُ وَيُعِيۡدُۚ ١٣
85:13بے شک وہی پہلے پیدا کرتا ہے اور دوبارہ پیدا کرے گا













