An Error Occured Click toReload Again

سورۃ الانشقاق، آیت 6

يٰۤاَيُّهَا الۡاِنۡسَانُ اِنَّكَ كَادِحٌ اِلٰى رَبِّكَ كَدۡحًا فَمُلٰقِيۡهِۚ ۝٦

اردو ترجمہ (احمد علی)

اے انسان تو اپنے رب کے پاس پہنچنے تک کام میں کوشش کر رہا ہے پھر اس سے جا ملے گا

صفحہ 595

فَالۡيَوۡمَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا مِنَ الۡكُفَّارِ يَضۡحَكُوۡنَۙ ۝٣٤

83:34پس آج وہ لوگ جو ایمان لائے کفار سے ہنس رہے ہوں گے

عَلَى الۡاَرَآٮِٕكِۙ يَنۡظُرُوۡنَؕ ۝٣٥

83:35تختوں پر بیٹھے دیکھ رہے ہوں گے

هَلۡ ثُوِّبَ الۡكُفَّارُ مَا كَانُوۡا يَفۡعَلُوۡنَ ۝٣٦

83:36آیا کافروں کو بدلہ دیا گیا ہے ان اعمال کا جو وہ کیا کرتے تھے

اِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتۡۙ ۝١

84:1جب آسمان پھٹ جائے گا

وَاَذِنَتۡ لِرَبِّهَا وَحُقَّتۡۙ ۝٢

84:2اور اپنے رب کا حکم سن لے گا اور وہ اسی لائق ہے

وَاِذَا الۡاَرۡضُ مُدَّتۡؕ ۝٣

84:3اور جب زمین پھیلا دی جائے گی

وَاَلۡقَتۡ مَا فِيۡهَا وَتَخَلَّتۡۙ ۝٤

84:4اور جو کچھ اس میں ہے ڈال دے گی اور خالی ہو جائے گی

وَاَذِنَتۡ لِرَبِّهَا وَحُقَّتۡؕ ۝٥

84:5اور اپنے رب کا حکم سن لے گی اور وہ اسی لائق ہے

يٰۤاَيُّهَا الۡاِنۡسَانُ اِنَّكَ كَادِحٌ اِلٰى رَبِّكَ كَدۡحًا فَمُلٰقِيۡهِۚ ۝٦

84:6اے انسان تو اپنے رب کے پاس پہنچنے تک کام میں کوشش کر رہا ہے پھر اس سے جا ملے گا

فَاَمَّا مَنۡ اُوۡتِىَ كِتٰبَهٗ بِيَمِيۡنِهٖۙ ۝٧

84:7پھر جس کا اعمال نامہ اس کے دائیں ہاتھ میں دیا گیا

فَسَوۡفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَّسِيۡرًاۙ ۝٨

84:8تو اس سے آسانی کے ساتھ حساب لیا جائے گا

وَّيَنۡقَلِبُ اِلٰٓى اَهۡلِهٖ مَسۡرُوۡرًاؕ ۝٩

84:9اور وہ اپنے اہل و عیال میں خوش واپس آئے گا

وَاَمَّا مَنۡ اُوۡتِىَ كِتٰبَهٗ وَرَآءَ ظَهۡرِهٖۙ ۝١٠

84:10اور لیکن جس کو نامہٴ اعمال پیٹھ پیچھے سے دیا گیا

فَسَوۡفَ يَدۡعُوۡا ثُبُوۡرًاۙ ۝١١

84:11تو وہ موت کو پکارے گا

وَّيَصۡلٰى سَعِيۡرًاؕ ۝١٢

84:12اور دوزخ میں داخل ہوگا

اِنَّهٗ كَانَ فِىۡۤ اَهۡلِهٖ مَسۡرُوۡرًاؕ ۝١٣

84:13بے شک وہ اپنے اہل و عیال میں بڑا خوش و خرم تھا

اِنَّهٗ ظَنَّ اَنۡ لَّنۡ يَّحُوۡرَۛۚ ۝١٤

84:14بے شک اس نے سمجھ لیا تھا کہ ہر گز نہ لوٹ کر جائے گا

بَلٰٓىۛۚ اِنَّ رَبَّهٗ كَانَ بِهٖ بَصِيۡرًاؕ ۝١٥

84:15کیوں نہیں بے شک اس کا رب تو اس کو دیکھ رہا تھا

فَلَاۤ اُقۡسِمُ بِالشَّفَقِۙ ۝١٦

84:16پس شام کی سرخی کی قسم ہے

وَالَّيۡلِ وَمَا وَسَقَۙ ۝١٧

84:17اور رات کی اور جو کچھ اس نے سمیٹا

وَالۡقَمَرِ اِذَا اتَّسَقَۙ ۝١٨

84:18اور چاند کی جب کہ وہ پورا ہوجائے

لَتَرۡكَبُنَّ طَبَقًا عَنۡ طَبَقٍؕ ۝١٩

84:19کہ تمہیں ایک منزل سے دوسری منزل پر چڑھنا ہوگا

فَمَا لَهُمۡ لَا يُؤۡمِنُوۡنَۙ ۝٢٠

84:20پھر انہیں کیا ہو گیا کہ ایمان نہیں لاتے

وَاِذَا قُرِئَ عَلَيۡهِمُ الۡقُرۡاٰنُ لَا يَسۡجُدُوۡنَؕ۩ ۝٢١

84:21اور جب ان پر قرآن پڑھا جائے تو سجدہ نہیں کرتے

Quran Majeed for Web

Offline(No Network)

Decrease text sizeIncrease text size
v1.1.18
Hide toolbar
Play audioSet reading bookmarkAdd bookmarkOpen bookmarksTurn on translationChoose Quran scriptDownload the Quran Majeed app