سورۃ المطفّفِین، آیت 27
وَ مِزَاجُهٗ مِنۡ تَسۡنِيۡمٍۙ ٢٧
اردو ترجمہ (احمد علی)
اور اس میں تسنیم ملی ہو گی
صفحہ 594
الَّذِيۡنَ يُكَذِّبُوۡنَ بِيَوۡمِ الدِّيۡنِؕ ١١
83:11وہ جو انصاف کے دن کو جھٹلاتے ہیں
وَمَا يُكَذِّبُ بِهٖۤ اِلَّا كُلُّ مُعۡتَدٍ اَثِيۡمٍۙ ١٢
83:12اور اس کو وہی جھٹلاتا ہے جو حد سے بڑھا ہوا گناہگار ہے
اِذَا تُتۡلٰى عَلَيۡهِ اٰيٰتُنَا قَالَ اَسَاطِيۡرُ الۡاَوَّلِيۡنَؕ ١٣
83:13جب اس پر ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کہتا ہے پہلوں کی کہانیاں ہیں
كَلَّا بَلۡ رَانَ عَلٰى قُلُوۡبِهِمۡ مَّا كَانُوۡا يَكۡسِبُوۡنَ ١٤
83:14ہر گز نہیں بلکہ ان کے (بڑے) کاموں سے ان کے دلو ں پر زنگ لگ گیا ہے
كَلَّاۤ اِنَّهُمۡ عَنۡ رَّبِّهِمۡ يَوۡمَٮِٕذٍ لَّمَحۡجُوۡبُوۡنَؕ ١٥
83:15ہر گز نہیں بے شک وہ اپنے رب سے اس دن روک دیئے جائیں گے
ثُمَّ اِنَّهُمۡ لَصَالُوا الۡجَحِيۡمِؕ ١٦
83:16پھر بے شک وہ دوزخ میں گرنے والے ہیں
ثُمَّ يُقَالُ هٰذَا الَّذِىۡ كُنۡتُمۡ بِهٖ تُكَذِّبُوۡنَؕ ١٧
83:17پھر کہا جائے گا کہ یہی ہے وہ جسے تم جھٹلاتے تھے
كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الۡاَبۡرَارِ لَفِىۡ عِلِّيِّيۡنَؕ ١٨
83:18ہر گز نہیں بےشک نیکوں کے اعمال نامے علییں میں ہیں
وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا عِلِّيُّوۡنَؕ ١٩
83:19اور آپ کو کیا خبر کہ علیّین کیا ہے
كِتٰبٌ مَّرۡقُوۡمٌۙ ٢٠
83:20ایک دفتر ہے جس میں لکھا جاتا ہے
يَّشۡهَدُهُ الۡمُقَرَّبُوۡنَؕ ٢١
83:21اسے مقرب فرشتے دیکھتے ہیں
اِنَّ الۡاَبۡرَارَ لَفِىۡ نَعِيۡمٍۙ ٢٢
83:22بے شک نیکو کار جنت میں ہوں گے
عَلَى الۡاَرَآٮِٕكِ يَنۡظُرُوۡنَۙ ٢٣
83:23تختوں پر بیٹھے دیکھ رہے ہوں گے
تَعۡرِفُ فِىۡ وُجُوۡهِهِمۡ نَضۡرَةَ النَّعِيۡمِۚ ٢٤
83:24آپ ان کے چہروں میں نعمت کی تازگی معلوم کریں گے
يُسۡقَوۡنَ مِنۡ رَّحِيۡقٍ مَّخۡتُوۡمٍۙ ٢٥
83:25ان کو خالص شراب مہر لگی ہوئی پلائی جائے گی
خِتٰمُهٗ مِسۡكٌ ؕ وَفِىۡ ذٰ لِكَ فَلۡيَتَنَافَسِ الۡمُتَنــَافِسُوۡنَؕ ٢٦
83:26اس کی مہر مشک کی ہو گی اور رغبت کرنے والوں کو اس کی رغبت کرنی چاہیئے
وَ مِزَاجُهٗ مِنۡ تَسۡنِيۡمٍۙ ٢٧
83:27اور اس میں تسنیم ملی ہو گی
عَيۡنًا يَّشۡرَبُ بِهَا الۡمُقَرَّبُوۡنَؕ ٢٨
83:28وہ ایک چشمہ ہے اس میں سےمقرب پئیں گے
اِنَّ الَّذِيۡنَ اَجۡرَمُوۡا كَانُوۡا مِنَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا يَضۡحَكُوۡنَۖ ٢٩
83:29بے شک نافرمان (دنیا میں) ایمان داروں سے ہنسی کیا کرتے تھے
وَاِذَا مَرُّوۡا بِهِمۡ يَتَغَامَزُوۡنَۖ ٣٠
83:30اور جب ان کے پاس سے گزرتے تو آپس میں آنکھ سے اشارے کرتے تھے
وَاِذَا انۡقَلَبُوۡۤا اِلٰٓى اَهۡلِهِمُ انْقَلَبُوۡا فَكِهِيۡنَۖ ٣١
83:31اور جب اپنے گھر والوں کے پاس لوٹ کر جاتے تو ہنستے ہوئے جاتے تھے
وَاِذَا رَاَوۡهُمۡ قَالُوۡۤا اِنَّ هٰٓؤُلَاۤءِ لَـضَآلُّوۡنَۙ ٣٢
83:32اور جب ان کو دیکھتے تو کہتے بے شک یہی گمراہ ہیں
وَمَاۤ اُرۡسِلُوۡا عَلَيۡهِمۡ حٰفِظِيۡنَۙ ٣٣
83:33حالانکہ وہ ان پر نگہبان بنا کر نہیں بھیجے گئے تھے













