سورۃ المطفّفِین
سورۃ المطفّفِین (Al-Mutaffifin)، قرآن مجید کی سورہ نمبر 83۔ یہ مکی سورت ہے، کل 36 آیات، پارہ 30۔
آیات 1 تا 25
وَيۡلٌ لِّلۡمُطَفِّفِيۡنَۙ ١
83:1کم تولنے والوں کے لیے تباہی ہے
الَّذِيۡنَ اِذَا اكۡتَالُوۡا عَلَى النَّاسِ يَسۡتَوۡفُوۡنَۖ ٢
83:2وہ لوگ کہ جب لوگوں سے ماپ کر لیں تو پورا کریں
وَاِذَا كَالُوۡهُمۡ اَوْ وَّزَنُوۡهُمۡ يُخۡسِرُوۡنَؕ ٣
83:3اور جب ان کو ماپ کر یا تول کردیں توگھٹا کر دیں
اَلَا يَظُنُّ اُولٰٓٮِٕكَ اَنَّهُمۡ مَّبۡعُوۡثُوۡنَۙ ٤
83:4کیا وہ خیال نہیں کرتے کہ وہ اٹھائے جائیں گے
لِيَوۡمٍ عَظِيۡمٍۙ ٥
83:5اس بڑے دن کے لیے
يَّوۡمَ يَقُوۡمُ النَّاسُ لِرَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَؕ ٦
83:6جس دن سب لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہو ں گے
كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الۡفُجَّارِ لَفِىۡ سِجِّيۡنٍؕ ٧
83:7ہر گز ایسا نہیں چاہیے بے شک نافرمانوں کے اعمال نامے سجین میں ہیں
وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا سِجِّيۡنٌؕ ٨
83:8اور آپ کو کیا خبر کہ سجین کیا ہے
كِتٰبٌ مَّرۡقُوۡمٌؕ ٩
83:9ایک دفتر ہے جس میں لکھا جاتا ہے
وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَۙ ١٠
83:10اس دن جھٹلانے والوں کے لئے تباہی ہے
الَّذِيۡنَ يُكَذِّبُوۡنَ بِيَوۡمِ الدِّيۡنِؕ ١١
83:11وہ جو انصاف کے دن کو جھٹلاتے ہیں
وَمَا يُكَذِّبُ بِهٖۤ اِلَّا كُلُّ مُعۡتَدٍ اَثِيۡمٍۙ ١٢
83:12اور اس کو وہی جھٹلاتا ہے جو حد سے بڑھا ہوا گناہگار ہے
اِذَا تُتۡلٰى عَلَيۡهِ اٰيٰتُنَا قَالَ اَسَاطِيۡرُ الۡاَوَّلِيۡنَؕ ١٣
83:13جب اس پر ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کہتا ہے پہلوں کی کہانیاں ہیں
كَلَّا بَلۡ رَانَ عَلٰى قُلُوۡبِهِمۡ مَّا كَانُوۡا يَكۡسِبُوۡنَ ١٤
83:14ہر گز نہیں بلکہ ان کے (بڑے) کاموں سے ان کے دلو ں پر زنگ لگ گیا ہے
كَلَّاۤ اِنَّهُمۡ عَنۡ رَّبِّهِمۡ يَوۡمَٮِٕذٍ لَّمَحۡجُوۡبُوۡنَؕ ١٥
83:15ہر گز نہیں بے شک وہ اپنے رب سے اس دن روک دیئے جائیں گے
ثُمَّ اِنَّهُمۡ لَصَالُوا الۡجَحِيۡمِؕ ١٦
83:16پھر بے شک وہ دوزخ میں گرنے والے ہیں
ثُمَّ يُقَالُ هٰذَا الَّذِىۡ كُنۡتُمۡ بِهٖ تُكَذِّبُوۡنَؕ ١٧
83:17پھر کہا جائے گا کہ یہی ہے وہ جسے تم جھٹلاتے تھے
كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الۡاَبۡرَارِ لَفِىۡ عِلِّيِّيۡنَؕ ١٨
83:18ہر گز نہیں بےشک نیکوں کے اعمال نامے علییں میں ہیں
وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا عِلِّيُّوۡنَؕ ١٩
83:19اور آپ کو کیا خبر کہ علیّین کیا ہے
كِتٰبٌ مَّرۡقُوۡمٌۙ ٢٠
83:20ایک دفتر ہے جس میں لکھا جاتا ہے
يَّشۡهَدُهُ الۡمُقَرَّبُوۡنَؕ ٢١
83:21اسے مقرب فرشتے دیکھتے ہیں
اِنَّ الۡاَبۡرَارَ لَفِىۡ نَعِيۡمٍۙ ٢٢
83:22بے شک نیکو کار جنت میں ہوں گے
عَلَى الۡاَرَآٮِٕكِ يَنۡظُرُوۡنَۙ ٢٣
83:23تختوں پر بیٹھے دیکھ رہے ہوں گے
تَعۡرِفُ فِىۡ وُجُوۡهِهِمۡ نَضۡرَةَ النَّعِيۡمِۚ ٢٤
83:24آپ ان کے چہروں میں نعمت کی تازگی معلوم کریں گے
يُسۡقَوۡنَ مِنۡ رَّحِيۡقٍ مَّخۡتُوۡمٍۙ ٢٥
83:25ان کو خالص شراب مہر لگی ہوئی پلائی جائے گی













