An Error Occured Click toReload Again

سورۃ الانفِطار، آیت 15

يَّصۡلَوۡنَهَا يَوۡمَ الدِّيۡنِ ۝١٥

اردو ترجمہ (احمد علی)

انصاف کے دن اس میں داخل ہوں گے

صفحہ 593

يٰۤاَيُّهَا الۡاِنۡسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الۡكَرِيۡمِۙ ۝٦

82:6اے انسان تجھے اپنے رب کریم کے بارے میں کس چیز نے مغرور کر دیا

الَّذِىۡ خَلَقَكَ فَسَوّٰٮكَ فَعَدَلَـكَۙ ۝٧

82:7جس نے تجھے پیدا کیا پھر تجھے ٹھیک کیا پھر تجھے برابر کیا

فِىۡۤ اَىِّ صُوۡرَةٍ مَّا شَآءَ رَكَّبَكَؕ ۝٨

82:8جس صورت میں چاہا تیرے اعضا کو جوڑ دیا

كَلَّا بَلۡ تُكَذِّبُوۡنَ بِالدِّيۡنِۙ ۝٩

82:9نہیں نہیں بلکہ تم جزا کو نہیں مانتے

وَاِنَّ عَلَيۡكُمۡ لَحٰـفِظِيۡنَۙ ۝١٠

82:10اور بے شک تم پر محافظ ہیں

كِرَامًا كَاتِبِيۡنَۙ ۝١١

82:11عزت والے اعمال لکھنے والے

يَعۡلَمُوۡنَ مَا تَفۡعَلُوۡنَ ۝١٢

82:12وہ جانتے ہیں جو تم کرتے ہو

اِنَّ الۡاَبۡرَارَ لَفِىۡ نَعِيۡمٍۚ ۝١٣

82:13بےشک نیک لوگ نعمت میں ہوں گے

وَاِنَّ الۡفُجَّارَ لَفِىۡ جَحِيۡمٍۚۖ ۝١٤

82:14اور بے شک نافرمان دوزخ میں ہوں گے

يَّصۡلَوۡنَهَا يَوۡمَ الدِّيۡنِ ۝١٥

82:15انصاف کے دن اس میں داخل ہوں گے

وَمَا هُمۡ عَنۡهَا بِغَآٮِٕبِيۡنَؕ ۝١٦

82:16اور وہ اس سے کہیں جانے نہ پائیں گے

وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا يَوۡمُ الدِّيۡنِۙ ۝١٧

82:17اورتجھے کیا معلوم انصاف کا دن کیا ہے

ثُمَّ مَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا يَوۡمُ الدِّيۡنِؕ ۝١٨

82:18پھر تجھے کیا خبر کہ انصاف کا دن کیا ہے

يَوۡمَ لَا تَمۡلِكُ نَفۡسٌ لِّنَفۡسٍ شَيۡـــًٔاؕ وَالۡاَمۡرُ يَوۡمَٮِٕذٍ لِّلّٰهِ ۝١٩

82:19جس دن کوئی کسی کے لیے کچھ بھی نہ کر سکے گااور اس دن الله ہی کا حکم ہوگا

وَيۡلٌ لِّلۡمُطَفِّفِيۡنَۙ ۝١

83:1کم تولنے والوں کے لیے تباہی ہے

الَّذِيۡنَ اِذَا اكۡتَالُوۡا عَلَى النَّاسِ يَسۡتَوۡفُوۡنَۖ ۝٢

83:2وہ لوگ کہ جب لوگوں سے ماپ کر لیں تو پورا کریں

وَاِذَا كَالُوۡهُمۡ اَوْ وَّزَنُوۡهُمۡ يُخۡسِرُوۡنَؕ ۝٣

83:3اور جب ان کو ماپ کر یا تول کردیں توگھٹا کر دیں

اَلَا يَظُنُّ اُولٰٓٮِٕكَ اَنَّهُمۡ مَّبۡعُوۡثُوۡنَۙ ۝٤

83:4کیا وہ خیال نہیں کرتے کہ وہ اٹھائے جائیں گے

لِيَوۡمٍ عَظِيۡمٍۙ ۝٥

83:5اس بڑے دن کے لیے

يَّوۡمَ يَقُوۡمُ النَّاسُ لِرَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَؕ ۝٦

83:6جس دن سب لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہو ں گے

كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الۡفُجَّارِ لَفِىۡ سِجِّيۡنٍؕ ۝٧

83:7ہر گز ایسا نہیں چاہیے بے شک نافرمانوں کے اعمال نامے سجین میں ہیں

وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا سِجِّيۡنٌؕ ۝٨

83:8اور آپ کو کیا خبر کہ سجین کیا ہے

كِتٰبٌ مَّرۡقُوۡمٌؕ ۝٩

83:9ایک دفتر ہے جس میں لکھا جاتا ہے

وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَۙ ۝١٠

83:10اس دن جھٹلانے والوں کے لئے تباہی ہے

Quran Majeed for Web

Offline(No Network)

Decrease text sizeIncrease text size
v1.1.20
Hide toolbar
Play audioSet reading bookmarkAdd bookmarkOpen bookmarksTurn on translationChoose Quran scriptDownload the Quran Majeed app