سورۃ عَبَسَ، آیت 21
ثُمَّ اَمَاتَهٗ فَاَقۡبَرَهٗۙ ٢١
اردو ترجمہ (احمد علی)
پھر اس کو موت دی پھر اس کو قبر میں رکھوایا
صفحہ 591
ثُمَّ اَمَاتَهٗ فَاَقۡبَرَهٗۙ ٢١
80:21پھر اس کو موت دی پھر اس کو قبر میں رکھوایا
ثُمَّ اِذَا شَآءَ اَنۡشَرَهٗؕ ٢٢
80:22پھر جب چاہے گا اٹھا کر کھڑا کرے گا
كَلَّا لَـمَّا يَقۡضِ مَاۤ اَمَرَهٗؕ ٢٣
80:23ایسا نہیں چاہیئے اس نے تعمیل نہیں کی جو اس کو حکم دیا تھا
فَلۡيَنۡظُرِ الۡاِنۡسَانُ اِلٰى طَعَامِهٖۤۙ ٢٤
80:24پس انسان کو اپنے کھانے کی طرف غور کرنا چاہیئے
اَنَّا صَبَبۡنَا الۡمَآءَ صَبًّاۙ ٢٥
80:25کہ ہم نے اوپر سے مینہ برسایا
ثُمَّ شَقَقۡنَا الۡاَرۡضَ شَقًّاۙ ٢٦
80:26پھر ہم نے زمین کو چیر کر پھاڑا
فَاَنۡۢبَتۡنَا فِيۡهَا حَبًّاۙ ٢٧
80:27پھر ہم نے اس میں اناج ا گایا
وَّ عِنَبًا وَّقَضۡبًاۙ ٢٨
80:28اورانگور اور ترکاریاں
وَّزَيۡتُوۡنًا وَّنَخۡلًاؕ ٢٩
80:29اور زیتون اور کھجور
وَّحَدَآٮِٕقَ غُلۡبًاۙ ٣٠
80:30اور گھنے باغ
وَّفَاكِهَةً وَّاَبًّاۙ ٣١
80:31اور میوے اور گھاس
مَّتَاعًا لَّـكُمۡ وَلِاَنۡعَامِكُمۡؕ ٣٢
80:32تمہارے لیے اور تمہارے چار پایوں کے لیے سامان حیات
فَاِذَا جَآءَتِ الصَّآخَّةُ ٣٣
80:33پھر جس وقت کانوں کا بہرا کرنے والا شور برپا ہوگا
يَوۡمَ يَفِرُّ الۡمَرۡءُ مِنۡ اَخِيۡهِۙ ٣٤
80:34جس دن آدمی اپنے بھائی سے بھاگے گا
وَاُمِّهٖ وَاَبِيۡهِۙ ٣٥
80:35اور اپنی ماں اور باپ سے
وَصَاحِبَتِهٖ وَبَنِيۡهِؕ ٣٦
80:36اور اپنی بیوی اوراپنے بیٹوں سے
لِكُلِّ امۡرِیءٍ مِّنۡهُمۡ يَوۡمَٮِٕذٍ شَاۡنٌ يُّغۡنِيۡهِؕ ٣٧
80:37ہر شخص کی ایسی حالت ہوگی جو اس کو اوروں کی طرف سے بے پروا کر دے گی
وُجُوۡهٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ مُّسۡفِرَةٌۙ ٣٨
80:38اورکچھ چہرے اس دن چمک رہے ہوں گے
ضَاحِكَةٌ مُّسۡتَبۡشِرَةٌۚ ٣٩
80:39ہنستے ہوئے خوش و خرم
وَوُجُوۡهٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ عَلَيۡهَا غَبَرَةٌۙ ٤٠
80:40اور کچھ چہرے اس دن ایسے ہوں گے کہ ان پر گرد پڑی ہو گی
تَرۡهَقُهَا قَتَرَةٌؕ ٤١
80:41ان پر سیاہی چھا رہی ہو گی
اُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡكَفَرَةُ الۡفَجَرَةُ ٤٢
80:42یہی لوگ ہیں منکر نافرمان
اِذَا الشَّمۡسُ كُوِّرَتۡۙ ١
81:1جب سورج کی روشنی لپیٹی جائے
وَاِذَا النُّجُوۡمُ انْكَدَرَتۡۙ ٢
81:2اور جب ستارے گر جائیں
وَاِذَا الۡجِبَالُ سُيِّرَتۡۙ ٣
81:3اور جب پہاڑ چلائے جائیں
وَاِذَا الۡعِشَارُ عُطِّلَتۡۙ ٤
81:4اور جب دس مہینے کی گابھن اونٹنیاں چھوڑ دی جائیں
وَاِذَا الۡوُحُوۡشُ حُشِرَتۡۙ ٥
81:5اور جب جنگلی جانور اکھٹے ہوجائیں
وَاِذَا الۡبِحَارُ سُجِّرَتۡۙ ٦
81:6اور جب سمندر جوش دیئے جائیں
وَاِذَا النُّفُوۡسُ زُوِّجَتۡۙ ٧
81:7اور جب جانیں جسموں سے ملائی جائیں













