سورۃ النَّازعَات، آیت 12
قَالُوۡا تِلۡكَ اِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌۘ ١٢
اردو ترجمہ (احمد علی)
کہتے ہیں کہ یہ تو اس وقت خسارہ کا لوٹنا ہوگا
صفحہ 589
اَبۡصَارُهَا خَاشِعَةٌۘ ٩
79:9ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی
يَقُوۡلُوۡنَ ءَاِنَّا لَمَرۡدُوۡدُوۡنَ فِى الۡحَـافِرَةِؕ ١٠
79:10وہ کہتے ہیں کیا ہم پہلی حالت میں لوٹائے جائیں گے
ءَاِذَا كُنَّا عِظَامًا نَّخِرَةًؕ ١١
79:11کیا جب ہم بوسیدہ ہڈیاں ہوجائیں گے
قَالُوۡا تِلۡكَ اِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌۘ ١٢
79:12کہتے ہیں کہ یہ تو اس وقت خسارہ کا لوٹنا ہوگا
فَاِنَّمَا هِىَ زَجۡرَةٌ وَّاحِدَةٌۙ ١٣
79:13پھر وہ واقعہ صرف ایک ہی ہیبت ناک آواز ہے
فَاِذَا هُمۡ بِالسَّاهِرَةِؕ ١٤
79:14پس وہ اسی وقت میدان میں آ موجود ہوں گے
هَلۡ اَتٰٮكَ حَدِيۡثُ مُوۡسٰىۘ ١٥
79:15کیا آپ کو موسیٰ کا حال معلوم ہوا ہے
اِذۡ نَادٰٮهُ رَبُّهٗ بِالۡوَادِ الۡمُقَدَّسِ طُوًىۚ ١٦
79:16جب کہ مقدس وادی طویٰ میں اس کے رب نے اسےپکارا
اِذۡهَبۡ اِلٰى فِرۡعَوۡنَ اِنَّهٗ طَغٰىۖ ١٧
79:17فرعون کے پاس جاؤ کیونکہ اس نے سرکشی کی ہے
فَقُلۡ هَلۡ لَّكَ اِلٰٓى اَنۡ تَزَكّٰىۙ ١٨
79:18پس کہو کیا تیری خواہش ہے کہ تو پاک ہو
وَاَهۡدِيَكَ اِلٰى رَبِّكَ فَتَخۡشٰىۚ ١٩
79:19اور میں تجھے تیرے رب کی طرف راہ بتاؤں کہ تو ڈرے
فَاَرٰٮهُ الۡاٰيَةَ الۡكُبۡرٰىۖ ٢٠
79:20پس اس نے اس کو بڑی نشانی دکھائی
فَكَذَّبَ وَعَصٰىۖ ٢١
79:21تو اس نے جھٹلایا اور نافرمانی کی
ثُمَّ اَدۡبَرَ يَسۡعٰىۖ ٢٢
79:22پھر کوشش کرتا ہوا واپس لوٹا
فَحَشَرَ فَنَادٰىۖ ٢٣
79:23پھر اس نے سب کو جمع کیا پھر پکارا
فَقَالَ اَنَا رَبُّكُمُ الۡاَعۡلٰىۖ ٢٤
79:24پھر کہا کہ میں تمہارا سب سے برتر رب ہوں
فَاَخَذَهُ اللّٰهُ نَڪَالَ الۡاٰخِرَةِ وَالۡاُوۡلٰىؕ ٢٥
79:25پھر الله نے اس کو آخرت اور دنیا کے عذاب میں پکڑ لیا
اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَعِبۡرَةً لِّمَنۡ يَّخۡشٰىؕ ٢٦
79:26بے شک اس میں اس کے لیے عبرت ہے جو ڈرتا ہے
ءَاَنۡتُمۡ اَشَدُّ خَلۡقًا اَمِ السَّمَآءُؕ بَنٰٮهَا ٢٧
79:27کیا تمہارا بنانا بڑی بات ہے یا آسمان کا جس کو ہم نے بنایا ہے
رَفَعَ سَمۡكَهَا فَسَوّٰٮهَاۙ ٢٨
79:28ا سکی چھت بلند کی پھر اس کو سنوارا
وَ اَغۡطَشَ لَيۡلَهَا وَاَخۡرَجَ ضُحٰٮهَا ٢٩
79:29اور اس کی رات اندھیری کی اور اس کے دن کو ظاہر کیا
وَالۡاَرۡضَ بَعۡدَ ذٰ لِكَ دَحٰٮهَاؕ ٣٠
79:30اور اس کے بعد زمین کو بچھا دیا
اَخۡرَجَ مِنۡهَا مَآءَهَا وَمَرۡعٰٮهَا ٣١
79:31اس سے اس کا پانی اور اس کا چارا نکالا
وَالۡجِبَالَ اَرۡسٰٮهَاۙ ٣٢
79:32او رپہاڑوں کو خوب جما دیا
مَتَاعًا لَّـكُمۡ وَلِاَنۡعَامِكُمۡؕ ٣٣
79:33تمہارے لیے اور تمہارے چار پایوں کے لیے سامان حیات ہے
فَاِذَا جَآءَتِ الطَّآمَّةُ الۡكُبۡرٰىۖ ٣٤
79:34پس جب وہ بڑا حادثہ آئے گا
يَوۡمَ يَتَذَكَّرُ الۡاِنۡسَانُ مَا سَعٰىۙ ٣٥
79:35جس دن انسان اپنے کیے کو یاد کرے گا
وَبُرِّزَتِ الۡجَحِيۡمُ لِمَنۡ يَّرٰى ٣٦
79:36اور ہر دیکھنے والے کے لیے دوزخ سامنے لائی جائے گی
فَاَمَّا مَنۡ طَغٰىۙ ٣٧
79:37سو جس نے سرکشی کی
وَاٰثَرَ الۡحَيٰوةَ الدُّنۡيَاۙ ٣٨
79:38اور دنیا کی زندگی کو ترجیح دی













