An Error Occured Click toReload Again

سورۃ النّبَإِ، آیت 10

وَّجَعَلۡنَا الَّيۡلَ لِبَاسًاۙ ۝١٠

اردو ترجمہ (احمد علی)

اور رات کو پردہ پوش بنایا

صفحہ 587

عَمَّ يَتَسَآءَلُوۡنَۚ ۝١

78:1کس چیز کی بابت وہ آپس میں سوال کرتے ہیں

عَنِ النَّبَاِ الۡعَظِيۡمِۙ ۝٢

78:2اس بڑی خبر کے متعلق

الَّذِىۡ هُمۡ فِيۡهِ مُخۡتَلِفُوۡنَؕ ۝٣

78:3جس میں وہ اختلاف کر رہے ہیں

كَلَّا سَيَعۡلَمُوۡنَۙ ۝٤

78:4ہرگز ایسا نہیں عنقریب وہ جان لیں گے

ثُمَّ كَلَّا سَيَعۡلَمُوۡنَ ۝٥

78:5پھر ہر گز ایسا نہیں عنقریب وہ جان لیں گے

اَلَمۡ نَجۡعَلِ الۡاَرۡضَ مِهٰدًاۙ ۝٦

78:6کیا ہم نے زمین کو فرش نہیں بنایا

وَّالۡجِبَالَ اَوۡتَادًاۙ ۝٧

78:7اور پہاڑوں کو میخیں

وَّخَلَقۡنٰكُمۡ اَزۡوَاجًاۙ ۝٨

78:8اور ہم نے تمہیں جوڑے جوڑے پیدا کیا

وَّجَعَلۡنَا نَوۡمَكُمۡ سُبَاتًاۙ ۝٩

78:9اور تمہاری نیند کو راحت کا باعث بنایا

وَّجَعَلۡنَا الَّيۡلَ لِبَاسًاۙ ۝١٠

78:10اور رات کو پردہ پوش بنایا

وَّجَعَلۡنَا النَّهَارَ مَعَاشًا ۝١١

78:11اور دن کو روزی کمانے کے لیے بنایا

وَّبَنَيۡنَا فَوۡقَكُمۡ سَبۡعًا شِدَادًاۙ ۝١٢

78:12اور ہم نے تمہارے اوپر سات سخت (آسمان) بنائے

وَّ جَعَلۡنَا سِرَاجًا وَّهَّاجًاۙ ۝١٣

78:13اور ایک جگمگاتا ہوا چراغ بنایا

وَّاَنۡزَلۡنَا مِنَ الۡمُعۡصِرٰتِ مَآءً ثَجَّاجًاۙ ۝١٤

78:14اور ہم نے بادلوں سے زور کا پانی اتارا

لِّـنُخۡرِجَ بِهٖ حَبًّا وَّنَبَاتًاۙ ۝١٥

78:15تاکہ ہم اس سے اناج اور گھاس اگائیں

وَّجَنّٰتٍ اَلۡفَافًاؕ ۝١٦

78:16اور گھنے باغ اگائیں

اِنَّ يَوۡمَ الۡفَصۡلِ كَانَ مِيۡقَاتًاۙ ۝١٧

78:17بے شک فیصلہ کا دن معین ہو چکا ہے

يَّوۡمَ يُنۡفَخُ فِى الصُّوۡرِ فَتَاۡتُوۡنَ اَفۡوَاجًاۙ ۝١٨

78:18جس دن صور میں پھونکا جائے گا پھر تم گروہ درگروہ چلے آؤ گے

وَّفُتِحَتِ السَّمَآءُ فَكَانَتۡ اَبۡوَابًاۙ ۝١٩

78:19اور آسمان کھولا جائے گا تو (اس میں) دروازے ہوجائیں گے

وَّ سُيِّرَتِ الۡجِبَالُ فَكَانَتۡ سَرَابًاؕ ۝٢٠

78:20اور پہاڑ اڑائے جائیں گے توریت ہو جائیں گے

اِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتۡ مِرۡصَادًاۙ ۝٢١

78:21بے شک دوزخ گھات میں لگی ہے

لِّلطّٰغِيۡنَ مَاٰبًاۙ ۝٢٢

78:22سرکشوں کے لیے ٹھکانہ ہے

لّٰبِثِيۡنَ فِيۡهَاۤ اَحۡقَابًاۚ ۝٢٣

78:23کہ وہ اس میں ہمیشہ پڑے رہیں گے

لَا يَذُوۡقُوۡنَ فِيۡهَا بَرۡدًا وَّلَا شَرَابًاۙ ۝٢٤

78:24نہ وہاں کسی ٹھنڈک کا مزہ چکھیں گے اور نہ کسی پینے کی چیز کا

اِلَّا حَمِيۡمًا وَّغَسَّاقًاۙ ۝٢٥

78:25مگر گرم پانی اور بہتی پیپ

جَزَآءً وِّفَاقًاؕ ۝٢٦

78:26پوراپورا بدلہ ملے گا

اِنَّهُمۡ كَانُوۡا لَا يَرۡجُوۡنَ حِسَابًاۙ ۝٢٧

78:27بے شک وہ حساب کی امید نہ رکھتے تھے

Quran Majeed for Web

Offline(No Network)

Decrease text sizeIncrease text size
v1.1.18
Hide toolbar
Play audioSet reading bookmarkAdd bookmarkOpen bookmarksTurn on translationChoose Quran scriptDownload the Quran Majeed app