An Error Occured Click toReload Again

سورۃ القِیَامَة، آیت 32

وَلٰڪِنۡ كَذَّبَ وَتَوَلّٰىۙ ۝٣٢

اردو ترجمہ (احمد علی)

بلکہ جھٹلایا اورمنہ موڑا

صفحہ 582

وَّلَوۡ اَلۡقٰى مَعَاذِيۡرَهٗؕ ۝١٥

75:15گو وہ کتنے ہی بہانے پیش کرے

لَا تُحَرِّكۡ بِهٖ لِسَانَكَ لِتَعۡجَلَ بِهٖؕ ۝١٦

75:16آپ (وحی ختم ہونے سے پہلے) قرآن پراپنی زبان نہ ہلایا کیجیئے تاکہ آپ اسے جلدی جلدی لیں

اِنَّ عَلَيۡنَا جَمۡعَهٗ وَقُرۡاٰنَهٗۚۖ ۝١٧

75:17بے شک اس کا جمع کرنا اور پڑھا دینا ہمارے ذمہ ہے

فَاِذَا قَرَاۡنٰهُ فَاتَّبِعۡ قُرۡاٰنَهٗۚ ۝١٨

75:18پھر جب ہم ا سکی قرأت کر چکیں تو اس کی قرأت کا اتباع کیجیئے

ثُمَّ اِنَّ عَلَيۡنَا بَيَانَهٗؕ ۝١٩

75:19پھر بے شک اس کا کھول کر بیان کرنا ہمارے ذمہ ہے

كَلَّا بَلۡ تُحِبُّوۡنَ الۡعَاجِلَةَۙ ۝٢٠

75:20ہر گز نہیں بلکہ تم تو دنیا کو چاہتے ہو

وَتَذَرُوۡنَ الۡاٰخِرَةَ ؕ ۝٢١

75:21اور آخرت کو چھوڑتے ہو

وُجُوۡهٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ نَّاضِرَةٌ ۙ ۝٢٢

75:22کئی چہرے اس دن تر و تازہ ہو ں گے

اِلٰى رَبِّهَا نَاظِرَةٌ ۚ ۝٢٣

75:23اپنے رب کی طرف دیکھتے ہوں گے

وَوُجُوۡهٌ يَّوۡمَٮِٕذٍۢ بَاسِرَةٌۙ ۝٢٤

75:24اور کتنے چہرے اس دن اداس ہو ں گے

تَظُنُّ اَنۡ يُّفۡعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌؕ ۝٢٥

75:25خیال کر رہے ہوں گے کہ ان کے ساتھ کمر توڑ دینے والی سختی کی جائے گی

كَلَّاۤ اِذَا بَلَغَتِ التَّرَاقِىَۙ ۝٢٦

75:26نہیں نہیں جب کہ جان گلے تک پہنچ جائے گی

وَقِيۡلَ مَنۡ؄ رَاقٍۙ ۝٢٧

75:27اورلوگ کہیں گے کوئی جھاڑنے والا ہے

وَّظَنَّ اَنَّهُ الۡفِرَاقُۙ ۝٢٨

75:28اور وہ خیال کرے گا کہ یہ وقت جدائی کا ہے

وَالۡتَفَّتِ السَّاقُ بِالسَّاقِۙ ۝٢٩

75:29اور ایک پنڈلی دوسری پنڈلی سے لپٹ جائے گی

اِلٰى رَبِّكَ يَوۡمَٮِٕذِࣙ الۡمَسَاقُؕ ۝٣٠

75:30تیرے رب کی طرف اس دن چلنا ہوگا

فَلَا صَدَّقَ وَلَا صَلّٰىۙ ۝٣١

75:31پھر نہ تو اس نے تصدیق کی اور نہ نماز پڑھی

وَلٰڪِنۡ كَذَّبَ وَتَوَلّٰىۙ ۝٣٢

75:32بلکہ جھٹلایا اورمنہ موڑا

ثُمَّ ذَهَبَ اِلٰٓى اَهۡلِهٖ يَتَمَطّٰىؕ ۝٣٣

75:33پھر اپنے گھر والوں کی طرف اکڑتا ہوا چلا گیا

اَوۡلٰى لَكَ فَاَوۡلٰىۙ ۝٣٤

75:34(اے انسان) تیرے لیے افسوس پرافسوس ہے

ثُمَّ اَوۡلٰى لَكَ فَاَوۡلٰىؕ ۝٣٥

75:35پھر تیرے لیے افسوس پر افسوس ہے

اَيَحۡسَبُ الۡاِنۡسَانُ اَنۡ يُّتۡرَكَ سُدًىؕ ۝٣٦

75:36کیاانسان یہ سمجھ رہا ہے کہ وہ یونہی چھوڑ دیا جائے گا

اَلَمۡ يَكُ نُطۡفَةً مِّنۡ مَّنِىٍّ يُّمۡنٰىۙ ۝٣٧

75:37کیا وہ ٹپکتی منی کی ایک بوند نہ تھا

ثُمَّ كَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوّٰىۙ ۝٣٨

75:38پھر وہ لوتھڑا بنا پھر الله نے اسے بنا کر ٹھیک کیا

فَجَعَلَ مِنۡهُ الزَّوۡجَيۡنِ الذَّكَرَ وَالۡاُنۡثٰىؕ ۝٣٩

75:39پھر اس نے مرد و عورت کا جوڑا بنایا

اَلَيۡسَ ذٰ لِكَ بِقٰدِرٍ عَلٰٓى اَنۡ يُّحۡـىِۦَ الۡمَوۡتٰى ۝٤٠

75:40پھر کیا وہ الله مردے زندہ کردینے پر قادر نہیں

Quran Majeed for Web

Offline(No Network)

Decrease text sizeIncrease text size
v1.1.20
Hide toolbar
Play audioSet reading bookmarkAdd bookmarkOpen bookmarksTurn on translationChoose Quran scriptDownload the Quran Majeed app