سورۃ القِیَامَة، آیت 11
كَلَّا لَا وَزَرَؕ ١١
اردو ترجمہ (احمد علی)
ہر گز نہیں کہیں پناہ نہیں
صفحہ 581
كَاَنَّهُمۡ حُمُرٌ مُّسۡتَنۡفِرَةٌۙ ٥٠
74:50گویا کہ وہ بدکنے والے گدھے ہیں
فَرَّتۡ مِنۡ قَسۡوَرَةٍؕ ٥١
74:51جو شیر سے بھاگے ہیں
بَلۡ يُرِيۡدُ كُلُّ امۡرِىٴٍ مِّنۡهُمۡ اَنۡ يُّؤۡتٰى صُحُفًا مُّنَشَّرَةًۙ ٥٢
74:52بلکہ ہر ایک آدمی ان میں سے چاہتا ہے کہ اسے کھلے ہوئے صحیفے دیئے جائیں
كَلَّاؕ بَلۡ لَّا يَخَافُوۡنَ الۡاٰخِرَةَؕ ٥٣
74:53ہرگز نہیں بلکہ وہ آخرت سے نہیں ڈرتے
كَلَّاۤ اِنَّهٗ تَذۡكِرَةٌ ۚ ٥٤
74:54ہرگز نہیں بے شک یہ (قرآن) ایک نصیحت ہے
فَمَنۡ شَآءَ ذَكَرَهٗؕ ٥٥
74:55(پس جو چاہے اس کو یاد کر لے
وَمَا يَذۡكُرُوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡ يَّشَآءَ اللّٰهُ ؕ هُوَ اَهۡلُ التَّقۡوٰى وَاَهۡلُ الۡمَغۡفِرَةِ ٥٦
74:56اور کوئی بھی یاد نہیں کر سکتا مگر جبکہ الله ہی چاہے وہی جس سے ڈرنا چاہیے اوروہی بخشنے والا ہے
لَاۤ اُقۡسِمُ بِيَوۡمِ الۡقِيٰمَةِۙ ١
75:1قیامت کے دن کی قسم ہے
وَلَاۤ اُقۡسِمُ بِالنَّفۡسِ اللَّوَّامَةِؕ ٢
75:2اور پشیمان ہونے والے شخص کی قسم ہے
اَيَحۡسَبُ الۡاِنۡسَانُ اَلَّنۡ نَّجۡمَعَ عِظَامَهٗؕ ٣
75:3کیا انسان سمجھتا ہے کہ ہم اس کی ہڈیاں جمع نہ کریں گے
بَلٰى قٰدِرِيۡنَ عَلٰٓى اَنۡ نُّسَوِّىَ بَنَانَهٗ ٤
75:4ہاں ہم تو اس پر قادر ہیں کہ اس کی پور پور درست کر دیں
بَلۡ يُرِيۡدُ الۡاِنۡسَانُ لِيَفۡجُرَ اَمَامَهٗۚ ٥
75:5بلکہ انسان تو چاہتا ہے کہ آئندہ بھی نافرمانی کرتا رہے
يَسۡـَٔـلُ اَيَّانَ يَوۡمُ الۡقِيٰمَةِؕ ٦
75:6پوچھتا ہےکہ قیامت کا دن کب ہو گا
فَاِذَا بَرِقَ الۡبَصَرُۙ ٧
75:7پس جب آنکھیں چندھیا جائیں گی
وَخَسَفَ الۡقَمَرُۙ ٨
75:8اور چاند بے نور ہو جائے گا
وَجُمِعَ الشَّمۡسُ وَالۡقَمَرُۙ ٩
75:9اور سورج اور چاند اکھٹے کیے جائیں گے
يَقُوۡلُ الۡاِنۡسَانُ يَوۡمَٮِٕذٍ اَيۡنَ الۡمَفَرُّۚ ١٠
75:10اس دن انسان کہے گا کہ بھاگنے کی جگہ کہاں ہے
كَلَّا لَا وَزَرَؕ ١١
75:11ہر گز نہیں کہیں پناہ نہیں
اِلٰى رَبِّكَ يَوۡمَٮِٕذِࣙ الۡمُسۡتَقَرُّؕ ١٢
75:12اس دن آپ کے رب ہی کی طرف ٹھکانہ ہے
يُنَبَّؤُا الۡاِنۡسَانُ يَوۡمَٮِٕذٍۢ بِمَا قَدَّمَ وَاَخَّرَؕ ١٣
75:13اس دن انسان کو بتا دیا جائے گا کہ وہ کیا لایا اور کیا چھوڑ آیا
بَلِ الۡاِنۡسَانُ عَلٰى نَفۡسِهٖ بَصِيۡرَةٌ ۙ ١٤
75:14بلکہ انسان اپنے اوپر خود شاہد ہے













