سورۃ المدَّثِّر، آیت 44
وَلَمۡ نَكُ نُطۡعِمُ الۡمِسۡكِيۡنَۙ ٤٤
اردو ترجمہ (احمد علی)
اور نہ ہم مسکینوں کو کھانا کھلاتے تھے
صفحہ 580
وَمَا جَعَلۡنَاۤ اَصۡحٰبَ النَّارِ اِلَّا مَلٰٓٮِٕكَةً وَّمَا جَعَلۡنَا عِدَّتَهُمۡ اِلَّا فِتۡنَةً لِّلَّذِيۡنَ كَفَرُوۡاۙ لِيَسۡتَيۡقِنَ الَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡكِتٰبَ وَيَزۡدَادَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِيۡمَانًا وَّلَا يَرۡتَابَ الَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡكِتٰبَ وَالۡمُؤۡمِنُوۡنَۙ وَلِيَقُوۡلَ الَّذِيۡنَ فِىۡ قُلُوۡبِهِمۡ مَّرَضٌ وَّالۡكٰفِرُوۡنَ مَاذَاۤ اَرَادَ اللّٰهُ بِهٰذَا مَثَلًا ؕ كَذٰ لِكَ يُضِلُّ اللّٰهُ مَنۡ يَّشَآءُ وَيَهۡدِىۡ مَنۡ يَّشَآءُ ؕ وَمَا يَعۡلَمُ جُنُوۡدَ رَبِّكَ اِلَّا هُوَ ؕ وَمَا هِىَ اِلَّا ذِكۡرٰى لِلۡبَشَرِ ٣١
74:31اور ہم نے دوزخ پر فرشتے ہی رکھے ہیں اور ان کی تعداد کافروں کے لیے آزمائش بنائی ہے تاکہ جن کو کتاب دی گئی ہے وہ یقین کر لیں اور ایمان داروں کا ایمان بڑھے اورتاکہ اہلِ کتاب اور ایمان دار شک نہ کریں اور تاکہ جن کے دلوں میں (نفاق کی) بیماری ہے اورکافر یہ کہیں کہ الله کی اس بیان سے کیاغرض ہے اور الله اس طرح سے جسے چاہتاہے گمراہ کر تا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت کرتا ہے اور آپ کے رب کے لشکروں کو اس کے سوا اور کوئی نہیں جانتا اور دوزخ (کا حال بیان کرنا)صرف آدمیوں کی نصیحت کے لیے ہے
كَلَّا وَالۡقَمَرِۙ ٣٢
74:32نہیں نہیں قسم ہے چاند کی
وَالَّيۡلِ اِذۡ اَدۡبَرَۙ ٣٣
74:33اور رات کی جب وہ ڈھلے
وَالصُّبۡحِ اِذَاۤ اَسۡفَرَۙ ٣٤
74:34اور صبح کی جب وہ روشن ہوجائے
اِنَّهَا لَاِحۡدَى الۡكُبَرِۙ ٣٥
74:35کہ وہ (دوزخ) بڑی بڑی مصیبتوں میں سے ایک ہے
نَذِيۡرًا لِّلۡبَشَرِۙ ٣٦
74:36انسان کو ڈرانے والی ہے
لِمَنۡ شَآءَ مِنۡكُمۡ اَنۡ يَّتَقَدَّمَ اَوۡ يَتَاَخَّرَؕ ٣٧
74:37تم میں سے ہر ایک کے لیے خواہ کوئی اس کے آگے آئے یا پیچھے ہٹے
كُلُّ نَفۡسٍ ۢ بِمَا كَسَبَتۡ رَهِيۡنَةٌۙ ٣٨
74:38ہر شخص اپنے اعمال کے سبب گروی ہے
اِلَّاۤ اَصۡحٰبَ الۡيَمِيۡنِۛؕ ٣٩
74:39مگر داہنے والے
فِىۡ جَنّٰتٍۛ يَتَسَآءَلُوۡنَۙ ٤٠
74:40باغوں میں ہو ں گے ایک دوسرے سے پوچھیں گے
عَنِ الۡمُجۡرِمِيۡنَۙ ٤١
74:41گناہگارو ں کی نسبت
مَا سَلَـكَكُمۡ فِىۡ سَقَرَ ٤٢
74:42کس چیز نے تمہیں دوزخ میں ڈالا
قَالُوۡا لَمۡ نَكُ مِنَ الۡمُصَلِّيۡنَۙ ٤٣
74:43وہ کہیں گے کہ ہم نمازی نہ تھے
وَلَمۡ نَكُ نُطۡعِمُ الۡمِسۡكِيۡنَۙ ٤٤
74:44اور نہ ہم مسکینوں کو کھانا کھلاتے تھے
وَكُنَّا نَخُوۡضُ مَعَ الۡخَـآٮِٕضِيۡنَۙ ٤٥
74:45اور ہم بکواس کرنے والوں کے ساتھ بکواس کیاکرتے تھے
وَ كُنَّا نُكَذِّبُ بِيَوۡمِ الدِّيۡنِۙ ٤٦
74:46اور ہم انصاف کے دن کو جھٹلایا کرتے تھے
حَتّٰٓى اَتٰٮنَا الۡيَقِيۡنُؕ ٤٧
74:47یہاں تک کہ ہمیں موت آ پہنچی
فَمَا تَنۡفَعُهُمۡ شَفَاعَةُ الشّٰفِعِيۡنَؕ ٤٨
74:48پس ان کو سفارش کرنے والوں کی سفارش نفع نہ دے گی
فَمَا لَهُمۡ عَنِ التَّذۡكِرَةِ مُعۡرِضِيۡنَۙ ٤٩
74:49پسانہیں کیا ہو گیا کہ وہ نصیحت سے منہ موڑرہے ہیں













