سورۃ الحَاقَّة، آیت 47
فَمَا مِنۡكُمۡ مِّنۡ اَحَدٍ عَنۡهُ حَاجِزِيۡنَ ٤٧
اردو ترجمہ (احمد علی)
پھر تم میں سے کوئی بھی اس سے روکنے والا نہ ہوتا
صفحہ 570
فَلَيۡسَ لَـهُ الۡيَوۡمَ هٰهُنَا حَمِيۡمٌۙ ٣٥
69:35سو آج اس کا یہاں کوئی دوست نہیں
وَّلَا طَعَامٌ اِلَّا مِنۡ غِسۡلِيۡنٍۙ ٣٦
69:36اور نہ کھانا ہے مگر زخموں کا دھون
لَّا يَاۡكُلُهٗۤ اِلَّا الۡخٰطِئُوْنَ ٣٧
69:37اسے سوائے گناہگاروں کے کوئی نہیں کھائے گا
فَلَاۤ اُقۡسِمُ بِمَا تُبۡصِرُوۡنَۙ ٣٨
69:38سو میں ان چیزوں کی قسم کھاتا ہوں جو تم دیکھتے ہو
وَمَا لَا تُبۡصِرُوۡنَۙ ٣٩
69:39اوران کی جو تم نہیں دیکھتے
اِنَّهٗ لَقَوۡلُ رَسُوۡلٍ كَرِيۡمٍۚۙ ٤٠
69:40کہ بے شک یہ (قرآن) رسول کریم کی زبان سے نکلا ہے
وَّمَا هُوَ بِقَوۡلِ شَاعِرٍؕ قَلِيۡلًا مَّا تُؤۡمِنُوۡنَۙ ٤١
69:41اور وہ کسی شاعر کا قول نہیں (مگر) تم بہت ہی کم یقین کرتے ہو
وَلَا بِقَوۡلِ كَاهِنٍؕ قَلِيۡلًا مَّا تَذَكَّرُوۡنَؕ ٤٢
69:42اور نہ ہی کسی جادوگر کا قول ہے تم بہت ہی کم غور کرتے ہو
تَنۡزِيۡلٌ مِّنۡ رَّبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ ٤٣
69:43وہ پرودگار عالم کا نازل کیا ہوا ہے
وَلَوۡ تَقَوَّلَ عَلَيۡنَا بَعۡضَ الۡاَقَاوِيۡلِۙ ٤٤
69:44اور اگر وہ کوئی بناوٹی بات ہمارے ذمہ لگاتا
لَاَخَذۡنَا مِنۡهُ بِالۡيَمِيۡنِۙ ٤٥
69:45تو ہم اس کا داہنا ہاتھ پکڑ لیتے
ثُمَّ لَقَطَعۡنَا مِنۡهُ الۡوَتِيۡنَۖ ٤٦
69:46پھر ہم اس کی رگِ گردن کاٹ ڈالتے
فَمَا مِنۡكُمۡ مِّنۡ اَحَدٍ عَنۡهُ حَاجِزِيۡنَ ٤٧
69:47پھر تم میں سے کوئی بھی اس سے روکنے والا نہ ہوتا
وَاِنَّهٗ لَتَذۡكِرَةٌ لِّلۡمُتَّقِيۡنَ ٤٨
69:48اور بے شک وہ تو پرہیزگاروں کے لیے ایک نصیحت ہے
وَاِنَّا لَنَعۡلَمُ اَنَّ مِنۡكُمۡ مُّكَذِّبِيۡنَ ٤٩
69:49اور بے شک ہم جانتے ہیں کہ بعض تم میں سے جھٹلانے والے ہیں
وَاِنَّهٗ لَحَسۡرَةٌ عَلَى الۡكٰفِرِيۡنَ ٥٠
69:50اور بے شک وہ کفار پر باعث حسرت ہے
وَاِنَّهٗ لَحَـقُّ الۡيَقِيۡنِ ٥١
69:51اور بے شک وہ یقین کرنے کے قابل ہے
فَسَبِّحۡ بِاسۡمِ رَبِّكَ الۡعَظِيۡمِ ٥٢
69:52پس اپنے رب کے نام کی تسبیح کر جو بڑا عظمت والا ہے
سَاَلَ سَآٮِٕلٌۢ بِعَذَابٍ وَّاقِعٍۙ ١
70:1ایک سوال کرنے والے نے اس عذاب کا سوال کیا جو واقع ہونے والا ہے
لِّلۡكٰفِرِيۡنَ لَيۡسَ لَهٗ دَافِعٌۙ ٢
70:2کافرو ں کے لیے کہ اس کا کوئی ٹالنے والا نہیں
مِّنَ اللّٰهِ ذِى الۡمَعَارِجِؕ ٣
70:3جس الله کی طرف سے واقع ہو گا جو سیڑھیوں کا (یعنی آسمانوں کا) مالک ہے
تَعۡرُجُ الۡمَلٰٓٮِٕكَةُ وَ الرُّوۡحُ اِلَيۡهِ فِىۡ يَوۡمٍ كَانَ مِقۡدَارُهٗ خَمۡسِيۡنَ اَلۡفَ سَنَةٍۚ ٤
70:4(جن سیڑھیوں سے) فرشتے اور اہلِ ایمان کی روحیں اس کے پاس چڑھ کر جاتی ہیں (اور وہ عذاب) اس دن ہو گا جس کی مقدار پچاس ہزار سال کی ہے













