سورۃ القَلَم، آیت 29
قَالُوۡا سُبۡحٰنَ رَبِّنَاۤ اِنَّا كُنَّا ظٰلِمِيۡنَ ٢٩
اردو ترجمہ (احمد علی)
انہوں نے کہا ہمارا رب پاک ہے بے شک ہم ظالم تھے
صفحہ 566
اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعۡلَمُ بِمَنۡ ضَلَّ عَنۡ سَبِيۡلِهٖ وَهُوَ اَعۡلَمُ بِالۡمُهۡتَدِيۡنَ ٧
68:7بے شک آپ کا رب ہی خوب جانتا ہے کہ کون اس کی راہ سے بہکا ہے اور وہ ہدایت پانے والوں کو بھی خوب جانتا ہے
فَلَا تُطِعِ الۡمُكَذِّبِيۡنَ ٨
68:8پس آپ جھٹلانےوالوں کا کہا نہ مانیں
وَدُّوۡا لَوۡ تُدۡهِنُ فَيُدۡهِنُوۡنَ ٩
68:9وہ تو چاہتے ہیں کہ کہیں آپ نرمی کریں تو وہ بھی نرمی کریں
وَلَا تُطِعۡ كُلَّ حَلَّافٍ مَّهِيۡنٍۙ ١٠
68:10اور ہر قسمیں کھانے والے ذلیل کا کہا نہ مان
هَمَّازٍ مَّشَّآءٍۢ بِنَمِيۡمٍۙ ١١
68:11جو طعنے دینے والا چغلی کھانے والا ہے
مَّنَّاعٍ لِّلۡخَيۡرِ مُعۡتَدٍ اَثِيۡمٍۙ ١٢
68:12نیکی سے روکنے والا حد سے بڑھاہوا گناہگار ہے
عُتُلٍّ ۢ بَعۡدَ ذٰ لِكَ زَنِيۡمٍۙ ١٣
68:13بڑا اجڈ اس کے بعد بد اصل بھی ہے
اَنۡ كَانَ ذَا مَالٍ وَّبَنِيۡنَؕ ١٤
68:14اس لئے کہ وہ مال اور اولاد والا ہے
اِذَا تُتۡلٰى عَلَيۡهِ اٰيٰتُنَا قَالَ اَسَاطِيۡرُ الۡاَوَّلِيۡنَ ١٥
68:15جب اس پر ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کہتا ہے پہلوں کی کہانیاں ہیں
سَنَسِمُهٗ عَلَى الۡخُـرۡطُوۡمِ ١٦
68:16عنقریب ہم اس کی ناک پر داغ لگائیں گے
اِنَّا بَلَوۡنٰهُمۡ كَمَا بَلَوۡنَاۤ اَصۡحٰبَ الۡجَـنَّةِۚ اِذۡ اَقۡسَمُوۡا لَيَصۡرِمُنَّهَا مُصۡبِحِيۡنَۙ ١٧
68:17بے شک ہم نے ان کو آزمایا ہے جیسا کہ ہم نے باغ والوں کو آزمایا تھا جب انہوں نے قسم کھائی تھی کہ وہ ضرور صبح ہوتے ہی اس کا پھل توڑ لیں گے
وَلَا يَسۡتَثۡنُوۡنَ ١٨
68:18اور انشاالله بھی نہ کہا تھا
فَطَافَ عَلَيۡهَا طَآٮِٕفٌ مِّنۡ رَّبِّكَ وَهُمۡ نَآٮِٕمُوۡنَ ١٩
68:19پھر تو اس پر رات ہی میں آپ کے رب کی طرف سے ایک جھونکا چل گیا درآنحالیکہ وہ سونے والے تھے
فَاَصۡبَحَتۡ كَالصَّرِيۡمِۙ ٢٠
68:20پھر وہ کٹی ہوئی کھیتی کی طرح ہو گیا
فَتَـنَادَوۡا مُصۡبِحِيۡنَۙ ٢١
68:21پھر وہ صبح کو پکارنے لگے
اَنِ اغۡدُوۡا عَلٰى حَرۡثِكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰرِمِيۡنَ ٢٢
68:22کہ اپنے کھیت پر سویرے چلو اگر تم نے پھل توڑنا ہے
فَانۡطَلَقُوۡا وَهُمۡ يَتَخَافَتُوۡنَۙ ٢٣
68:23پھر وہ آپس میں چپکے چپکے یہ کہتے ہوئے چلے
اَنۡ لَّا يَدۡخُلَنَّهَا الۡيَوۡمَ عَلَيۡكُمۡ مِّسۡكِيۡنٌۙ ٢٤
68:24کہ تمہارے باغ میں آج کوئی محتاج نہ آنے پائے
وَّغَدَوۡا عَلٰى حَرۡدٍ قٰدِرِيۡنَ ٢٥
68:25اور وہ سویرے ہی بڑے اہتمام سے پھل توڑنے کی قدرت کا خیال کر کے چل پڑے
فَلَمَّا رَاَوۡهَا قَالُوۡۤا اِنَّا لَـضَآلُّوۡنَۙ ٢٦
68:26پس جب انہوں نے اسے دیکھا تو کہنے لگےکہ ہم تو راہ بھول گئے ہیں
بَلۡ نَحۡنُ مَحۡرُوۡمُوۡنَ ٢٧
68:27بلکہ ہم تو بدنصیب ہیں
قَالَ اَوۡسَطُهُمۡ اَلَمۡ اَقُلۡ لَّكُمۡ لَوۡلَا تُسَبِّحُوۡنَ ٢٨
68:28پھر ان میں سے اچھے آدمی نے کہا کیامیں نے تمہیں نہیں کہا تھا کہ تم کس لیے تسبیح نہیں کرتے
قَالُوۡا سُبۡحٰنَ رَبِّنَاۤ اِنَّا كُنَّا ظٰلِمِيۡنَ ٢٩
68:29انہوں نے کہا ہمارا رب پاک ہے بے شک ہم ظالم تھے
فَاَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلٰى بَعۡضٍ يَّتَلَاوَمُوۡنَ ٣٠
68:30پھر ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر آپس میں ملامت کرنے لگے
قَالُوۡا يٰوَيۡلَنَاۤ اِنَّا كُنَّا طٰغِيۡنَ ٣١
68:31انہوں نے کہا ہائے افسوس بے شک ہم سرکش تھے













