An Error Occured Click toReload Again

سورۃ الواقِعَة، آیت 85

وَنَحۡنُ اَقۡرَبُ اِلَيۡهِ مِنۡكُمۡ وَلٰـكِنۡ لَّا تُبۡصِرُوۡنَ ۝٨٥

اردو ترجمہ (احمد علی)

اور تم سے زیادہ ہم اس کے قرب ہوتے ہیں لیکن تم نہیں دیکھتے

صفحہ 538

اِنَّهٗ لَـقُرۡاٰنٌ كَرِيۡمٌۙ ۝٧٧

56:77کہ بے شک یہ قرآن بڑی شان والا ہے

فِىۡ كِتٰبٍ مَّكۡنُوۡنٍۙ ۝٧٨

56:78ایک پوشیدہ کتاب میں لکھا ہوا ہے

لَّا يَمَسُّهٗۤ اِلَّا الۡمُطَهَّرُوۡنَؕ ۝٧٩

56:79جسے بغیر پاکو ں کے اور کوئی نہیں چھوتا

تَنۡزِيۡلٌ مِّنۡ رَّبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ ۝٨٠

56:80پروردگار عالم کی طرف سے نازل ہوا ہے

اَفَبِهٰذَا الۡحَـدِيۡثِ اَنۡتُمۡ مُّدۡهِنُوۡنَۙ ۝٨١

56:81سو کیا تم اس کلام کو سرسری بات سمجھتے ہو

وَتَجۡعَلُوۡنَ رِزۡقَكُمۡ اَنَّكُمۡ تُكَذِّبُوۡنَ ۝٨٢

56:82اور اپنا حصہ تم یہی لیتے ہو کہ اسے جھٹلاتے ہو

فَلَوۡلَاۤ اِذَا بَلَغَتِ الۡحُـلۡقُوۡمَۙ ۝٨٣

56:83پھر کس لیے روح کو روک نہیں لیتے جب کہ وہ گلے تک آ جاتی ہے

وَاَنۡتُمۡ حِيۡنَٮِٕذٍ تَـنۡظُرُوۡنَۙ ۝٨٤

56:84اورتم اس وقت دیکھا کرتے ہو

وَنَحۡنُ اَقۡرَبُ اِلَيۡهِ مِنۡكُمۡ وَلٰـكِنۡ لَّا تُبۡصِرُوۡنَ ۝٨٥

56:85اور تم سے زیادہ ہم اس کے قرب ہوتے ہیں لیکن تم نہیں دیکھتے

فَلَوۡلَاۤ اِنۡ كُنۡتُمۡ غَيۡرَ مَدِيۡنِيۡنَۙ ۝٨٦

56:86پس اگر تمہارا حساب کتاب ہونے والا نہیں ہے

تَرۡجِعُوۡنَهَاۤ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ ۝٨٧

56:87تو تم اس روح کو کیوں نہیں لوٹا دیتے اگر تم سچے ہو

فَاَمَّاۤ اِنۡ كَانَ مِنَ الۡمُقَرَّبِيۡنَۙ ۝٨٨

56:88پھر (جب قیامت آئے گی) اگر وہ مقربین میں سے ہے

فَرَوۡحٌ وَّ رَيۡحَانٌࣙۙ وَّجَنَّتُ نَعِيۡمٍ ۝٨٩

56:89تو (اس کے لیے) راحت اور خوشبو میں اور عیش کی باغ ہیں

وَاَمَّاۤ اِنۡ كَانَ مِنۡ اَصۡحٰبِ الۡيَمِيۡنِۙ ۝٩٠

56:90اور اگر وہ داہنے والوں میں سے ہے

فَسَلٰمٌ لَّكَ مِنۡ اَصۡحٰبِ الۡيَمِيۡنِؕ ۝٩١

56:91تو اے شخص تو جو داہنے والوں میں سے ہے تجھ پر سلام ہو

وَاَمَّاۤ اِنۡ كَانَ مِنَ الۡمُكَذِّبِيۡنَ الضَّآلِّيۡنَۙ ۝٩٢

56:92اور اگر وہ جھٹلانے والے گمراہوں میں سے ہے

فَنُزُلٌ مِّنۡ حَمِيۡمٍۙ ۝٩٣

56:93تو کھولتا ہوا پانی مہمانی ہے

وَّتَصۡلِيَةُ جَحِيۡمٍ ۝٩٤

56:94اور دوزخ میں داخل ہونا ہے

اِنَّ هٰذَا لَهُوَ حَقُّ الۡيَـقِيۡنِۚ ۝٩٥

56:95بے شک یہ تحقیقی یقینی بات ہے

فَسَبِّحۡ بِاسۡمِ رَبِّكَ الۡعَظِيۡمِ ۝٩٦

56:96پس اپنے رب کی نام تسبیح کر جو بڑا عظمت والا ہے

سَبَّحَ لِلّٰهِ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِۚ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ ۝١

57:1الله کی پاکیزگی بیان کرتے ہیں وہ جو آسمانوں اور زمین میں ہیں اور وہ زبردست حکمت والا ہے

لَهٗ مُلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِۚ يُحۡىٖ وَيُمِيۡتُۚ وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ ۝٢

57:2آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اسی کے یے ہے وہ زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے

هُوَ الۡاَوَّلُ وَالۡاٰخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالۡبَاطِنُۚ وَهُوَ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيۡمٌ ۝٣

57:3وہی سب سے پہلا اور سب سے پچھلا اور ظاہر اور پوشیدہ ہے اور وہی ہر چیز کو جاننے والا ہے

Quran Majeed for Web

Offline(No Network)

Decrease text sizeIncrease text size
v1.1.19
Hide toolbar
Play audioSet reading bookmarkAdd bookmarkOpen bookmarksTurn on translationChoose Quran scriptDownload the Quran Majeed app