سورۃ الواقِعَة، آیت 31
وَّ مَآءٍ مَّسۡكُوۡبٍۙ ٣١
اردو ترجمہ (احمد علی)
اور پانی کی آبشاروں میں
صفحہ 536
يَطُوۡفُ عَلَيۡهِمۡ وِلۡدَانٌ مُّخَلَّدُوۡنَۙ ١٧
56:17ان کے پاس ایسے لڑکے جو ہمیشہ لڑکے ہی رہیں گے آمد و رفت کیا کریں گے
بِاَكۡوَابٍ وَّاَبَارِيۡقَࣙۙ وَكَاۡسٍ مِّنۡ مَّعِيۡنٍۙ ١٨
56:18آبخورے اور آفتابے اور ایسا جام شراب لے کر جو بہتی ہوئی شراب سے بھرا جائے گا
لَّا يُصَدَّعُوۡنَ عَنۡهَا وَلَا يُنۡزِفُوۡنَۙ ١٩
56:19نہ اس سے ان کو دردِ سر ہوگا اور نہ اس سے عقل میں فتور آئے گا
وَفَاكِهَةٍ مِّمَّا يَتَخَيَّرُوۡنَۙ ٢٠
56:20اور میوے جنہیں وہ پسند کریں گے
وَلَحۡمِ طَيۡرٍ مِّمَّا يَشۡتَهُوۡنَؕ ٢١
56:21اور پرندوں کا گوشت جو ان کو مرغوب ہو گا
وَحُوۡرٌ عِيۡنٌۙ ٢٢
56:22اوربڑی بڑی آنکھوں والی حوریں
كَاَمۡثَالِ اللُّـؤۡلُـوٴِالۡمَكۡنُوۡنِۚ ٢٣
56:23جیسے موتی کئی تہو ں میں رکھےہوئے ہوں
جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ ٢٤
56:24بدلے اس کے جو وہ کیا کرتے تھے
لَا يَسۡمَعُوۡنَ فِيۡهَا لَغۡوًا وَّلَا تَاۡثِيۡمًاۙ ٢٥
56:25وہ وہاں کوئی لغو اور گناہ کی بات نہیں سنیں گے
اِلَّا قِيۡلًا سَلٰمًا سَلٰمًا ٢٦
56:26مگر سلام سلام کہنا
وَاَصۡحٰبُ الۡيَمِيۡنِࣙۙ مَاۤ اَصۡحٰبُ الۡيَمِيۡنِؕ ٢٧
56:27اور داہنے والے کیسے اچھے ہوں گے داہنے والے
فِىۡ سِدۡرٍ مَّخۡضُوۡدٍۙ ٢٨
56:28وہ بے کانٹوں کی بیریوں میں ہوں گے
وَّطَلۡحٍ مَّنۡضُوۡدٍۙ ٢٩
56:29اور گتھے ہوئے کیلو ں میں
وَّظِلٍّ مَّمۡدُوۡدٍۙ ٣٠
56:30اورلمبے سایوں میں
وَّ مَآءٍ مَّسۡكُوۡبٍۙ ٣١
56:31اور پانی کی آبشاروں میں
وَّفَاكِهَةٍ كَثِيۡرَةٍۙ ٣٢
56:32اور باافراط میوں میں
لَّا مَقۡطُوۡعَةٍ وَّلَا مَمۡنُوۡعَةٍۙ ٣٣
56:33جونہ کبھی منقطع ہوں گے اور نہ ان میں روک ٹوک ہو گی
وَّ فُرُشٍ مَّرۡفُوۡعَةٍؕ ٣٤
56:34اور اونچے فرشوں میں
اِنَّاۤ اَنۡشَاۡنٰهُنَّ اِنۡشَآءًۙ ٣٥
56:35بے شک ہم نے انہیں (حوروں کو) ایک عجیب انداز سے پیدا کیا ہے
فَجَعَلۡنٰهُنَّ اَبۡكَارًاۙ ٣٦
56:36پس ہم نے انہیں کنواریاں بنا دیا ہے
عُرُبًا اَتۡرَابًاۙ ٣٧
56:37دل لبھانے والی ہم عمر بنایا ہے
لِّاَصۡحٰبِ الۡيَمِيۡنِؕ ٣٨
56:38داہنے والوں کے لیے
ثُلَّةٌ مِّنَ الۡاَوَّلِيۡنَۙ ٣٩
56:39بہت سے پہلوں میں سے ہوں گے
وَثُلَّةٌ مِّنَ الۡاٰخِرِيۡنَؕ ٤٠
56:40اور بہت سے پچھلوں میں سے
وَاَصۡحٰبُ الشِّمَالِࣙۙ مَاۤ اَصۡحٰبُ الشِّمَالِؕ ٤١
56:41اوربائیں والے کیسے برے ہیں بائیں والے
فِىۡ سَمُوۡمٍ وَّحَمِيۡمٍۙ ٤٢
56:42وہ لووں اور کھولتے ہوئے پانی میں ہوں گے
وَّظِلٍّ مِّنۡ يَّحۡمُوۡمٍۙ ٤٣
56:43اور سیاہ دھوئیں کے سائے میں
لَّا بَارِدٍ وَّلَا كَرِيۡمٍ ٤٤
56:44جو نہ ٹھنڈا ہوگا اور نہ راحت بخش
اِنَّهُمۡ كَانُوۡا قَبۡلَ ذٰ لِكَ مُتۡرَفِيۡنَۚۖ ٤٥
56:45بے شک وہ اس سے پہلے خوش حال تھے
وَكَانُوۡا يُصِرُّوۡنَ عَلَى الۡحِنۡثِ الۡعَظِيۡمِۚ ٤٦
56:46اور بڑے گناہ (شرک) پر اصرار کیا کرتے تھے
وَكَانُوۡا يَقُوۡلُوۡنَࣙۙ اَٮِٕذَا مِتۡنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَّعِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبۡعُوۡثُوۡنَۙ ٤٧
56:47اور کہا کرتے تھے کیا جب ہم مر جائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں ہو جائیں گے تو کیا ہم پھر اٹھاے جائیں گے
اَوَاٰبَآؤُنَا الۡاَوَّلُوۡنَ ٤٨
56:48اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی
قُلۡ اِنَّ الۡاَوَّلِيۡنَ وَالۡاٰخِرِيۡنَۙ ٤٩
56:49کہہ دو بے شک پہلے بھی اور پچھلے بھی
لَمَجۡمُوۡعُوۡنَࣙۙ اِلٰى مِيۡقَاتِ يَوۡمٍ مَّعۡلُوۡمٍ ٥٠
56:50ایک معین تاریخ کے وقت پر جمع کیے جاویں گے
ثُمَّ اِنَّكُمۡ اَيُّهَا الضَّآلُّوۡنَ الۡمُكَذِّبُوۡنَۙ ٥١
56:51پھر بے شک تمہیں اے گمراہو جھٹلانے والو













