An Error Occured Click toReload Again

سورۃ الواقِعَة

سورۃ الواقِعَة (Al-Waqia)، قرآن مجید کی سورہ نمبر 56۔ یہ مکی سورت ہے، کل 96 آیات، پارہ 27۔

آیات 1 تا 25

اِذَا وَقَعَتِ الۡوَاقِعَةُۙ ۝١

56:1جب واقع ہونے والی واقع ہو گی

لَيۡسَ لِـوَقۡعَتِهَا كَاذِبَةٌۘ ۝٢

56:2جس کے واقع ہونے میں کچھ بھی جھوٹ نہیں

خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌۙ ۝٣

56:3پست کرنے والی اور بلند کرنے والی

اِذَا رُجَّتِ الۡاَرۡضُ رَجًّاۙ ۝٤

56:4جب کہ زمین بڑے زور سے ہلائی جائے گی

وَّبُسَّتِ الۡجِبَالُ بَسًّاۙ ۝٥

56:5اور پہاڑ ٹکڑے ٹکڑے ہو کر چورا ہو جائیں گے

فَكَانَتۡ هَبَآءً مُّنۡۢبَـثًّاۙ ۝٦

56:6سو و ہ غبار ہو کر اڑتے پھریں گے

وَّكُنۡـتُمۡ اَزۡوَاجًا ثَلٰـثَـةًؕ ۝٧

56:7اور (اس وقت) تمہاری تین جماعتیں ہو جائیں گی

فَاَصۡحٰبُ الۡمَيۡمَنَةِࣙۙ مَاۤ اَصۡحٰبُ الۡمَيۡمَنَةِؕ ۝٨

56:8پھر داہنے والے کیا خوب ہی ہیں داہنے والے

وَاَصۡحٰبُ الۡمَشۡـَٔـمَةِࣙۙ مَاۤ اَصۡحٰبُ الۡمَشۡـَٔـمَةِؕ ۝٩

56:9اوربائیں والے کیسے برے ہیں بائیں والے

وَالسّٰبِقُوۡنَ السّٰبِقُوۡنَۚۙ ۝١٠

56:10اور سب سے اول ایمان لانے والے سب سے اول داخل ہونے والے ہیں

اُولٰٓٮِٕكَ الۡمُقَرَّبُوۡنَۚ ۝١١

56:11وہ الله کے ساتھ خاص قرب رکھنے والے ہیں

فِىۡ جَنّٰتِ النَّعِيۡمِ ۝١٢

56:12نعمت کے باغات ہوں گے

ثُلَّةٌ مِّنَ الۡاَوَّلِيۡنَۙ ۝١٣

56:13پہلوں میں سے بہت سے

وَقَلِيۡلٌ مِّنَ الۡاٰخِرِيۡنَؕ ۝١٤

56:14اور پچھلوں میں سے تھوڑے سے

عَلٰى سُرُرٍ مَّوۡضُوۡنَةٍۙ ۝١٥

56:15تختوں پر جو جڑاؤ ہوں گے

مُّتَّكِـــِٕيۡنَ عَلَيۡهَا مُتَقٰبِلِيۡنَ ۝١٦

56:16آمنے سامنے تکیہ لگائے ہوئےبیٹھے ہوں گے

يَطُوۡفُ عَلَيۡهِمۡ وِلۡدَانٌ مُّخَلَّدُوۡنَۙ ۝١٧

56:17ان کے پاس ایسے لڑکے جو ہمیشہ لڑکے ہی رہیں گے آمد و رفت کیا کریں گے

بِاَكۡوَابٍ وَّاَبَارِيۡقَࣙۙ وَكَاۡسٍ مِّنۡ مَّعِيۡنٍۙ ۝١٨

56:18آبخورے اور آفتابے اور ایسا جام شراب لے کر جو بہتی ہوئی شراب سے بھرا جائے گا

لَّا يُصَدَّعُوۡنَ عَنۡهَا وَلَا يُنۡزِفُوۡنَۙ ۝١٩

56:19نہ اس سے ان کو دردِ سر ہوگا اور نہ اس سے عقل میں فتور آئے گا

وَفَاكِهَةٍ مِّمَّا يَتَخَيَّرُوۡنَۙ ۝٢٠

56:20اور میوے جنہیں وہ پسند کریں گے

وَلَحۡمِ طَيۡرٍ مِّمَّا يَشۡتَهُوۡنَؕ ۝٢١

56:21اور پرندوں کا گوشت جو ان کو مرغوب ہو گا

وَحُوۡرٌ عِيۡنٌۙ ۝٢٢

56:22اوربڑی بڑی آنکھوں والی حوریں

كَاَمۡثَالِ اللُّـؤۡلُـوٴِالۡمَكۡنُوۡنِۚ ۝٢٣

56:23جیسے موتی کئی تہو ں میں رکھےہوئے ہوں

جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ ۝٢٤

56:24بدلے اس کے جو وہ کیا کرتے تھے

لَا يَسۡمَعُوۡنَ فِيۡهَا لَغۡوًا وَّلَا تَاۡثِيۡمًاۙ ۝٢٥

56:25وہ وہاں کوئی لغو اور گناہ کی بات نہیں سنیں گے

Quran Majeed for Web

Offline(No Network)

Decrease text sizeIncrease text size

Hide toolbar
Play audioSet reading bookmarkAdd bookmarkOpen bookmarksTurn on translationChoose Quran scriptDownload the Quran Majeed app