An Error Occured Click toReload Again

سورۃ الرَّحمٰن، آیت 19

مَرَجَ الۡبَحۡرَيۡنِ يَلۡتَقِيٰنِۙ ۝١٩

اردو ترجمہ (احمد علی)

اس نے دو سمندر ملا دیئے جو باہم ملتے ہیں

صفحہ 533

خَلَقَ الۡاِنۡسَانَ مِنۡ صَلۡصَالٍ كَالۡفَخَّارِۙ ۝١٤

55:14اس نے انسان کو ٹھیکری کی طرح بجتی ہوئی مٹی سے پیدا کیا

وَخَلَقَ الۡجَآنَّ مِنۡ مَّارِجٍ مِّنۡ نَّارٍۚ ۝١٥

55:15اور اس نے جنوں کو آگ کے شعلے سے پیدا کیا

فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۝١٦

55:16پھر تم (اے جن و انس) اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے

رَبُّ الۡمَشۡرِقَيۡنِ وَ رَبُّ الۡمَغۡرِبَيۡنِۚ ۝١٧

55:17وہ دونوں مشرقوں اور مغربوں کا مالک ہے

فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۝١٨

55:18پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے

مَرَجَ الۡبَحۡرَيۡنِ يَلۡتَقِيٰنِۙ ۝١٩

55:19اس نے دو سمندر ملا دیئے جو باہم ملتے ہیں

بَيۡنَهُمَا بَرۡزَخٌ لَّا يَبۡغِيٰنِۚ ۝٢٠

55:20ان دونوں میں پردہ ہے کہ وہ حد سے تجاوز نہیں کرسکتے

فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۝٢١

55:21پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے

يَخۡرُجُ مِنۡهُمَا اللُّـؤۡلُـؤُ وَالۡمَرۡجَانُۚ ۝٢٢

55:22ان دونوں میں سے موتی اور مونگا نکلتا ہے

فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۝٢٣

55:23پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے

وَلَهُ الۡجَوَارِ الۡمُنۡشَئٰتُ فِى الۡبَحۡرِ كَالۡاَعۡلَامِۚ ۝٢٤

55:24اور سمند ر میں پہا ڑوں جیسے کھڑے ہوئے جہاز اسی کے ہیں

فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۝٢٥

55:25پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے

كُلُّ مَنۡ عَلَيۡهَا فَانٍۚۖ ۝٢٦

55:26جو کوئی زمین پر ہے فنا ہوجانے والا ہے

وَّيَبۡقٰى وَجۡهُ رَبِّكَ ذُو الۡجَلٰلِ وَالۡاِكۡرَامِۚ ۝٢٧

55:27اور آپ کے پروردگار کی ذات باقی رہے گی جو بڑی شان اور عظمت والا ہے

فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۝٢٨

55:28پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے

يَسۡـَٔـلُهٗ مَنۡ فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِؕ كُلَّ يَوۡمٍ هُوَ فِىۡ شَاۡنٍۚ ۝٢٩

55:29اس سے مانگتے ہیں جو آسمانوں اور زمین میں ہیں ہر روز وہ ایک کام میں ہے

فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۝٣٠

55:30پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے

سَنَفۡرُغُ لَـكُمۡ اَيُّهَ الثَّقَلٰنِۚ ۝٣١

55:31اے جن و انس ہم تمہارے لیے جلد ہی فارغ ہو جائیں گے

فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۝٣٢

55:32پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے

يٰمَعۡشَرَ الۡجِنِّ وَالۡاِنۡسِ اِنِ اسۡتَطَعۡتُمۡ اَنۡ تَنۡفُذُوۡا مِنۡ اَقۡطَارِ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ فَانْفُذُوۡاؕ لَا تَنۡفُذُوۡنَ اِلَّا بِسُلۡطٰنٍۚ ۝٣٣

55:33اے جنوں اور انسانوں کے گروہ اگر تم آسمانوں اور زمین کی حدود سے باہر نکل سکتے ہو تو نکل جاؤ تم بغیر زور کے نہ نکل سکو گے (اور وہ ہے نہیں)

فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۝٣٤

55:34پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے

يُرۡسَلُ عَلَيۡكُمَا شُوَاظٌ مِّنۡ نَّارٍࣙۙ وَّنُحَاسٌ فَلَا تَنۡتَصِرٰنِۚ ۝٣٥

55:35تم پر آگے کے شعلے اور دھواں چھوڑا جائے گا پھر تم بچ نہ سکو گے

فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۝٣٦

55:36پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے

فَاِذَا انْشَقَّتِ السَّمَآءُ فَكَانَتۡ وَرۡدَةً كَالدِّهَانِۚ ۝٣٧

55:37پھر جب آسمان پھٹ جائے گا اور پھٹ کر گلابی تیل کی طرح سرخ ہو جائے گا

فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۝٣٨

55:38پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے

Quran Majeed for Web

Offline(No Network)

Decrease text sizeIncrease text size
v1.1.18
Hide toolbar
Play audioSet reading bookmarkAdd bookmarkOpen bookmarksTurn on translationChoose Quran scriptDownload the Quran Majeed app