An Error Occured Click toReload Again

سورۃ الذّاریَات، آیت 56

وَمَا خَلَقۡتُ الۡجِنَّ وَالۡاِنۡسَ اِلَّا لِيَعۡبُدُوۡنِ ۝٥٦

اردو ترجمہ (احمد علی)

اور میں نے جن اور انسان کو بنایا ہے تو صرف اپنی بندگی کے لیے

صفحہ 524

وَلَا تَجۡعَلُوۡا مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَؕ اِنِّىۡ لَـكُمۡ مِّنۡهُ نَذِيۡرٌ مُّبِيۡنٌۚ ۝٥١

51:51اور الله کے ساتھ کوئی دوسرا معبود نہ ٹھراؤ بےشک میں تمہارے لئے اس کی طرف سے کھلم کھلا ڈرانے والا ہوں

كَذٰ لِكَ مَاۤ اَتَى الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ مِّنۡ رَّسُوۡلٍ اِلَّا قَالُوۡا سَاحِرٌ اَوۡ مَجۡنُوۡنٌۚ ۝٥٢

51:52اسی طرح ان سے پہلوں کے پا س بھی جب کوئی رسول آیا تو انہوں نے یہی کہا کہ یہ جادوگر یا دیوانہ ہے

اَتَوَاصَوۡا بِهٖۚ بَلۡ هُمۡ قَوۡمٌ طَاغُوۡنَۚ ۝٥٣

51:53کیا ایک دوسرے سے یہی کہ مرے تھے نہیں بلکہ وہ خود ہی سرکش ہیں

فَتَوَلَّ عَنۡهُمۡ فَمَاۤ اَنۡتَ بِمَلُوۡمٍ ۝٥٤

51:54پس آپ ان کی پرواہ نہ کیجیئے آپ پر کوئی الزام نہیں

وَّذَكِّرۡ فَاِنَّ الذِّكۡرٰى تَنۡفَعُ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ ۝٥٥

51:55اور نصیحت کرتے رہیئے بے شک ایمان والوں کو نصیحت نفع دیتی ہے

وَمَا خَلَقۡتُ الۡجِنَّ وَالۡاِنۡسَ اِلَّا لِيَعۡبُدُوۡنِ ۝٥٦

51:56اور میں نے جن اور انسان کو بنایا ہے تو صرف اپنی بندگی کے لیے

مَاۤ اُرِيۡدُ مِنۡهُمۡ مِّنۡ رِّزۡقٍ وَّمَاۤ اُرِيۡدُ اَنۡ يُّطۡعِمُوۡنِ ۝٥٧

51:57میں ان سے کوئی روزی نہیں چاہتا ہوں اور نہ ہی چاہتا ہوں کہ وہ مجھے کھلائیں

اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الۡقُوَّةِ الۡمَتِيۡنُ ۝٥٨

51:58بے شک الله ہی بڑا روزی دینے والا زبردست طاقت والا ہے

فَاِنَّ لِلَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا ذَنُوۡبًا مِّثۡلَ ذَنُوۡبِ اَصۡحٰبِهِمۡ فَلَا يَسۡتَعۡجِلُوۡنِ ۝٥٩

51:59پس بے شک ان کے لیے جو ظالم ہیں حصہ ہے جیسا کہ ان کے ساتھیوں کا حصہ تھا تو وہ مجھ سے جلدی کا مطالبہ نہ کریں

فَوَيۡلٌ لِّـلَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنۡ يَّوۡمِهِمُ الَّذِىۡ يُوۡعَدُوۡنَ ۝٦٠

51:60پس ہلاکت ہے ان کے لیے جو کافر ہیں اس دن جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے

وَالطُّوۡرِۙ ۝١

52:1قسم ہے طور کی

وَكِتٰبٍ مَّسۡطُوۡرٍۙ ۝٢

52:2اور اس کتاب کی جو لکھی گئی ہے

فِىۡ رَقٍّ مَّنۡشُوۡرٍۙ ۝٣

52:3کشادہ ورقوں میں

وَالۡبَيۡتِ الۡمَعۡمُوۡرِۙ ۝٤

52:4اور آباد گھر کی قسم ہے

وَالسَّقۡفِ الۡمَرۡفُوۡعِۙ ۝٥

52:5اور اونچی چھت کی

وَالۡبَحۡرِ الۡمَسۡجُوۡرِۙ ۝٦

52:6اور جوش مارتے ہوئے سمندر کی

اِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لَوَاقِعٌۙ ۝٧

52:7بے شک آپ کے رب کا عذاب واقع ہوکر رہے گا

مَّا لَهٗ مِنۡ دَافِعٍۙ ۝٨

52:8اسے کوئی ٹالنے والا نہیں ہے

يَّوۡمَ تَمُوۡرُ السَّمَآءُ مَوۡرًاۙ ۝٩

52:9جس دن آسمان تھرتھرا کر لرزنے لگے گا

وَّتَسِيۡرُ الۡجِبَالُ سَيۡرًاؕ ۝١٠

52:10اور پہاڑ تیزی سے چلنے لگیں گے

فَوَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّـلۡمُكَذِّبِيۡنَۙ ۝١١

52:11پس اس دن جھٹلانے والوں کے لیے ہلاکت ہے

الَّذِيۡنَ هُمۡ فِىۡ خَوۡضٍ يَّلۡعَبُوۡنَۘ ۝١٢

52:12جو جھوٹی باتوں میں لگے ہوئے کھیل رہے ہیں

يَوۡمَ يُدَعُّوۡنَ اِلٰى نَارِ جَهَنَّمَ دَعًّاؕ ۝١٣

52:13جس دن وہ دوزخ کی آگ کی طرف بری طرح سے دھکیلے جائیں گے

هٰذِهِ النَّارُ الَّتِىۡ كُنۡتُمۡ بِهَا تُكَذِّبُوۡنَ ۝١٤

52:14یہی وہ آگ ہے جسے تم دنیا میں جھٹلاتے تھے

Quran Majeed for Web

Offline(No Network)

Decrease text sizeIncrease text size
v1.1.20
Hide toolbar
Play audioSet reading bookmarkAdd bookmarkOpen bookmarksTurn on translationChoose Quran scriptDownload the Quran Majeed app