سورۃ الذّاریَات، آیت 19
وَفِىۡۤ اَمۡوَالِهِمۡ حَقٌّ لِّلسَّآٮِٕلِ وَالۡمَحۡرُوۡمِ ١٩
اردو ترجمہ (احمد علی)
اور ان کے مالوں میں سوال کرنے والے اور محتاج کا حق ہوتا تھا
صفحہ 522
وَالسَّمَآءِ ذَاتِ الۡحُـبُكِۙ ٧
51:7آسمان جالی دار کی قسم ہے
اِنَّـكُمۡ لَفِىۡ قَوۡلٍ مُّخۡتَلِفٍۙ ٨
51:8البتہ تم پیچیدہ بات میں پڑے ہوئے ہو
يُّـؤۡفَكُ عَنۡهُ مَنۡ اُفِكَؕ ٩
51:9قرآن سے وہی روکا جاتا ہےجوازل سے گمراہ ہے
قُتِلَ الۡخَـرّٰصُوۡنَۙ ١٠
51:10اٹکل پچو باتیں بنانے والے غارت ہوں
الَّذِيۡنَ هُمۡ فِىۡ غَمۡرَةٍ سَاهُوۡنَۙ ١١
51:11وہ جو غفلت میں بھولے ہوئے ہیں
يَسۡـَٔــلُوۡنَ اَيَّانَ يَوۡمُ الدِّيۡنِؕ ١٢
51:12پوچھتے ہیں فیصلے کا دن کب ہوگا
يَوۡمَ هُمۡ عَلَى النَّارِ يُفۡتَنُوۡنَ ١٣
51:13جس دن وہ آگ پر عذاب دیے جائیں گے
ذُوۡقُوۡا فِتۡنَتَكُمۡؕ هٰذَا الَّذِىۡ كُنۡتُمۡ بِهٖ تَسۡتَعۡجِلُوۡنَ ١٤
51:14اپنی شرارت کا مزہ چکہو یہی ہے وہ (عذاب) جس کی تم جلدی کرتے تھے
اِنَّ الۡمُتَّقِيۡنَ فِىۡ جَنّٰتٍ وَّعُيُوۡنٍۙ ١٥
51:15بے شک پرہیزگار باغات اور چشموں میں ہوں گے
اٰخِذِيۡنَ مَاۤ اٰتٰٮهُمۡ رَبُّهُمۡؕ اِنَّهُمۡ كَانُوۡا قَبۡلَ ذٰ لِكَ مُحۡسِنِيۡنَؕ ١٦
51:16لے رہے ہوں گے جو کچھ انہیں ان کا رب عطا کرے گا بے شک وہ اس سے پہلے نیکو کار تھے
كَانُوۡا قَلِيۡلًا مِّنَ الَّيۡلِ مَا يَهۡجَعُوۡنَ ١٧
51:17وہ رات کے وقت تھوڑا عرصہ سویا کرتے تھے
وَبِالۡاَسۡحَارِ هُمۡ يَسۡتَغۡفِرُوۡنَ ١٨
51:18اور آخر رات میں مغفرت مانگا کرتے تھے
وَفِىۡۤ اَمۡوَالِهِمۡ حَقٌّ لِّلسَّآٮِٕلِ وَالۡمَحۡرُوۡمِ ١٩
51:19اور ان کے مالوں میں سوال کرنے والے اور محتاج کا حق ہوتا تھا
وَفِى الۡاَرۡضِ اٰيٰتٌ لِّلۡمُوۡقِنِيۡنَۙ ٢٠
51:20اور زمین میں یقین کرنے والوں کے لیے نشانیاں ہیں
وَفِىۡۤ اَنۡفُسِكُمۡؕ اَفَلَا تُبۡصِرُوۡنَ ٢١
51:21اور خود تمہاری نفسوں میں بھی پس کیا تم غور سے نہیں دیکھتے
وَفِى السَّمَآءِ رِزۡقُكُمۡ وَمَا تُوۡعَدُوۡنَ ٢٢
51:22اور تمہاری روزی آسمان میں ہے اور جو تم سے وعدہ کیا جاتا ہے
فَوَرَبِّ السَّمَآءِ وَالۡاَرۡضِ اِنَّهٗ لَحَـقٌّ مِّثۡلَ مَاۤ اَنَّكُمۡ تَنۡطِقُوۡنَ ٢٣
51:23پس آسمان اور زمین کے مالک کی قسم ہے بے شک یہ (قرآن)برحق ہے جیسا تم باتیں کرتے ہو
هَلۡ اَتٰٮكَ حَدِيۡثُ ضَيۡفِ اِبۡرٰهِيۡمَ الۡمُكۡرَمِيۡنَۘ ٢٤
51:24کیا آپ کو ابراھیم کے معزز مہمانوں کی بات پہنچی ہے
اِذۡ دَخَلُوۡا عَلَيۡهِ فَقَالُوۡا سَلٰمًاؕ قَالَ سَلٰمٌ ۚ قَوۡمٌ مُّنۡكَرُوۡنَ ٢٥
51:25جب کہ وہ اس پر داخل ہوئے پھر انہوں نے سلام کیا ابراھیم نے سوال کا جواب دیا (خیال کیا) کچھ اجنبی سے لوگ ہیں
فَرَاغَ اِلٰٓى اَهۡلِهٖ فَجَآءَ بِعِجۡلٍ سَمِيۡنٍۙ ٢٦
51:26پس چپکے سے اپنے گھر والوں کے پاس گیا اور ایک موٹا بچھڑا (تلا ہوا) لایا
فَقَرَّبَهٗۤ اِلَيۡهِمۡ قَالَ اَلَا تَاۡكُلُوۡنَ ٢٧
51:27پھر ان کے سامنے لا رکھا فرمایا کیا تم کھاتے نہیں
فَاَوۡجَسَ مِنۡهُمۡ خِيۡفَةً ؕ قَالُوۡا لَا تَخَفۡ ؕ وَبَشَّرُوۡهُ بِغُلٰمٍ عَلِيۡمٍ ٢٨
51:28پھر ان سے خوف محسوس کیا انہوں نے کہا تم ڈرو نہیں اور انہوں نے اسے ایک دانشمند لڑکے کی خوشخبری دی
فَاَقۡبَلَتِ امۡرَاَتُهٗ فِىۡ صَرَّةٍ فَصَكَّتۡ وَجۡهَهَا وَقَالَتۡ عَجُوۡزٌ عَقِيۡمٌ ٢٩
51:29پھر ان کی بیوی شور مچاتی ہوئی آگے بڑھی اور اپنا ماتھا پیٹ کر کہنے لگی کیا بڑھیا بانجھ جنے گی
قَالُوۡا كَذٰلِكِ ۙ قَالَ رَبُّكِؕ اِنَّهٗ هُوَ الۡحَكِيۡمُ الۡعَلِيۡمُ ٣٠
51:30انہوں نے کہا تیرے رب نے یونہی فرمایا ہے بے شک وہ حکمت والا دانا ہے













