An Error Occured Click toReload Again

سورۃ الذّاریَات

سورۃ الذّاریَات (Adh-Dhariyat)، قرآن مجید کی سورہ نمبر 51۔ یہ مکی سورت ہے، کل 60 آیات، پارہ 26۔

آیات 1 تا 25

وَالذّٰرِيٰتِ ذَرۡوًاۙ ۝١

51:1قسم ہے ان ہواؤں کی جو (غبار وغیرہ) اڑانے والی ہیں

فَالۡحٰمِلٰتِ وِقۡرًاۙ ۝٢

51:2پھر ا ن بادلوں کی جو بوجھ (بارش کا) اٹھانے والے ہیں

فَالۡجٰرِيٰتِ يُسۡرًاۙ ۝٣

51:3پھر ان کشتیوں کی جو نرمی سے چلنے والی ہیں

فَالۡمُقَسِّمٰتِ اَمۡرًاۙ ۝٤

51:4پھر ان فرشتوں کی جو حکم کے موافق چیزیں تقسیم کرنے واے ہیں

اِنَّمَا تُوۡعَدُوۡنَ لَصَادِقٌۙ ۝٥

51:5بے شک جس قیامت کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہےوہ سچ ہے

وَّ اِنَّ الدِّيۡنَ لَوَاقِعٌؕ ۝٦

51:6اور بے شک اعمال کی جزا ضرور ہونے والی ہے

وَالسَّمَآءِ ذَاتِ الۡحُـبُكِۙ ۝٧

51:7آسمان جالی دار کی قسم ہے

اِنَّـكُمۡ لَفِىۡ قَوۡلٍ مُّخۡتَلِفٍۙ ۝٨

51:8البتہ تم پیچیدہ بات میں پڑے ہوئے ہو

يُّـؤۡفَكُ عَنۡهُ مَنۡ اُفِكَؕ ۝٩

51:9قرآن سے وہی روکا جاتا ہےجوازل سے گمراہ ہے

قُتِلَ الۡخَـرّٰصُوۡنَۙ ۝١٠

51:10اٹکل پچو باتیں بنانے والے غارت ہوں

الَّذِيۡنَ هُمۡ فِىۡ غَمۡرَةٍ سَاهُوۡنَۙ ۝١١

51:11وہ جو غفلت میں بھولے ہوئے ہیں

يَسۡـَٔــلُوۡنَ اَيَّانَ يَوۡمُ الدِّيۡنِؕ ۝١٢

51:12پوچھتے ہیں فیصلے کا دن کب ہوگا

يَوۡمَ هُمۡ عَلَى النَّارِ يُفۡتَنُوۡنَ ۝١٣

51:13جس دن وہ آگ پر عذاب دیے جائیں گے

ذُوۡقُوۡا فِتۡنَتَكُمۡؕ هٰذَا الَّذِىۡ كُنۡتُمۡ بِهٖ تَسۡتَعۡجِلُوۡنَ ۝١٤

51:14اپنی شرارت کا مزہ چکہو یہی ہے وہ (عذاب) جس کی تم جلدی کرتے تھے

اِنَّ الۡمُتَّقِيۡنَ فِىۡ جَنّٰتٍ وَّعُيُوۡنٍۙ ۝١٥

51:15بے شک پرہیزگار باغات اور چشموں میں ہوں گے

اٰخِذِيۡنَ مَاۤ اٰتٰٮهُمۡ رَبُّهُمۡؕ اِنَّهُمۡ كَانُوۡا قَبۡلَ ذٰ لِكَ مُحۡسِنِيۡنَؕ ۝١٦

51:16لے رہے ہوں گے جو کچھ انہیں ان کا رب عطا کرے گا بے شک وہ اس سے پہلے نیکو کار تھے

كَانُوۡا قَلِيۡلًا مِّنَ الَّيۡلِ مَا يَهۡجَعُوۡنَ ۝١٧

51:17وہ رات کے وقت تھوڑا عرصہ سویا کرتے تھے

وَبِالۡاَسۡحَارِ هُمۡ يَسۡتَغۡفِرُوۡنَ ۝١٨

51:18اور آخر رات میں مغفرت مانگا کرتے تھے

وَفِىۡۤ اَمۡوَالِهِمۡ حَقٌّ لِّلسَّآٮِٕلِ وَالۡمَحۡرُوۡمِ ۝١٩

51:19اور ان کے مالوں میں سوال کرنے والے اور محتاج کا حق ہوتا تھا

وَفِى الۡاَرۡضِ اٰيٰتٌ لِّلۡمُوۡقِنِيۡنَۙ ۝٢٠

51:20اور زمین میں یقین کرنے والوں کے لیے نشانیاں ہیں

وَفِىۡۤ اَنۡفُسِكُمۡؕ اَفَلَا تُبۡصِرُوۡنَ ۝٢١

51:21اور خود تمہاری نفسوں میں بھی پس کیا تم غور سے نہیں دیکھتے

وَفِى السَّمَآءِ رِزۡقُكُمۡ وَمَا تُوۡعَدُوۡنَ ۝٢٢

51:22اور تمہاری روزی آسمان میں ہے اور جو تم سے وعدہ کیا جاتا ہے

فَوَرَبِّ السَّمَآءِ وَالۡاَرۡضِ اِنَّهٗ لَحَـقٌّ مِّثۡلَ مَاۤ اَنَّكُمۡ تَنۡطِقُوۡنَ ۝٢٣

51:23پس آسمان اور زمین کے مالک کی قسم ہے بے شک یہ (قرآن)برحق ہے جیسا تم باتیں کرتے ہو

هَلۡ اَتٰٮكَ حَدِيۡثُ ضَيۡفِ اِبۡرٰهِيۡمَ الۡمُكۡرَمِيۡنَۘ ۝٢٤

51:24کیا آپ کو ابراھیم کے معزز مہمانوں کی بات پہنچی ہے

اِذۡ دَخَلُوۡا عَلَيۡهِ فَقَالُوۡا سَلٰمًاؕ قَالَ سَلٰمٌ ۚ قَوۡمٌ مُّنۡكَرُوۡنَ ۝٢٥

51:25جب کہ وہ اس پر داخل ہوئے پھر انہوں نے سلام کیا ابراھیم نے سوال کا جواب دیا (خیال کیا) کچھ اجنبی سے لوگ ہیں

Quran Majeed for Web

Offline(No Network)

Decrease text sizeIncrease text size

Hide toolbar
Play audioSet reading bookmarkAdd bookmarkOpen bookmarksTurn on translationChoose Quran scriptDownload the Quran Majeed app