An Error Occured Click toReload Again

سورۃ الدّخان، آیت 59

فَارۡتَقِبۡ اِنَّهُمۡ مُّرۡتَقِبُوۡنَ ۝٥٩

اردو ترجمہ (احمد علی)

پس آپ انتظار کیجیئے بے شک وہ بھی انتظار کر ہے ہیں

صفحہ 499

ذُقۡۖۚ اِنَّكَ اَنۡتَ الۡعَزِيۡزُ الۡكَرِيۡمُ ۝٤٩

44:49چکھ بے شک تو تو بڑا عزت والا بزرگی والا ہے

اِنَّ هٰذَا مَا كُنۡتُمۡ بِهٖ تَمۡتَرُوۡنَ ۝٥٠

44:50بے شک یہی ہے جس کی نسبت تم شک کیا کرتے تھے

اِنَّ الۡمُتَّقِيۡنَ فِىۡ مَقَامٍ اَمِيۡنٍۙ ۝٥١

44:51بے شک پرہیزگار ہی امن کی جگہ میں ہوں گے

فِىۡ جَنّٰتٍ وَّعُيُوۡنٍۙۚ ۝٥٢

44:52باغوں اور چشموں میں

يَّلۡبَسُوۡنَ مِنۡ سُنۡدُسٍ وَّاِسۡتَبۡرَقٍ مُّتَقٰبِلِيۡنَۚۙ ۝٥٣

44:53باریک ریشم اورگاڑھا پہن کر آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے

كَذٰ لِكَ وَزَوَّجۡنٰهُمۡ بِحُوۡرٍ عِيۡنٍؕ ۝٥٤

44:54یونہی ہوگا اور ہم ان کا نکاح بڑی آنکھوں والی حوروں سے کر دیں گے

يَدۡعُوۡنَ فِيۡهَا بِكُلِّ فَاكِهَةٍ اٰمِنِيۡنَۙ ۝٥٥

44:55وہ اس میں ہر قسم کا میوہ امن و اطمینان سے طلب کریں گے

لَا يَذُوۡقُوۡنَ فِيۡهَا الۡمَوۡتَ اِلَّا الۡمَوۡتَةَ الۡاُوۡلٰى ۚ وَوَقٰٮهُمۡ عَذَابَ الۡجَحِيۡمِۙ ۝٥٦

44:56وہا ں پہلی موت کے سوا اور موت کا مزہ نہ چکھیں گے اورانہیں الله دوزح کے عذاب سے بچا لے گا

فَضۡلًا مِّنۡ رَّبِّكَؕ ذٰ لِكَ هُوَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِيۡمُ ۝٥٧

44:57یہ آپکے رب کا فضل ہوگا یہی وہ بڑی کامیابی ہے

فَاِنَّمَا يَسَّرۡنٰهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمۡ يَتَذَكَّرُوۡنَ ۝٥٨

44:58اس قرآن کو ہم نے آپ کی زبان میں آسان کر دیا تاکہ وہ سمجھیں

فَارۡتَقِبۡ اِنَّهُمۡ مُّرۡتَقِبُوۡنَ ۝٥٩

44:59پس آپ انتظار کیجیئے بے شک وہ بھی انتظار کر ہے ہیں

حٰمٓۚ ۝١

45:1حمۤ

تَنۡزِيۡلُ الۡكِتٰبِ مِنَ اللّٰهِ الۡعَزِيۡزِ الۡحَكِيۡمِ ۝٢

45:2یہ کتاب الله زبردست حکمت والے کی طرف سے نازل ہوئی ہے

اِنَّ فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ لَاٰيٰتٍ لِّلۡمُؤۡمِنِيۡنَؕ ۝٣

45:3بے شک آسمانوں اور زمین میں ایمانداروں کے لیے نشانیاں ہیں

وَفِىۡ خَلۡقِكُمۡ وَمَا يَبُثُّ مِنۡ دَآبَّةٍ اٰيٰتٌ لِّقَوۡمٍ يُّوۡقِنُوۡنَۙ ۝٤

45:4اور (نیز) تمہارے پیدا کرنے میں اور جانوروں کے پھیلانے میں یقین والوں کے لیے نشانیاں ہیں

وَاخۡتِلَافِ الَّيۡلِ وَالنَّهَارِ وَمَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰهُ مِنَ السَّمَآءِ مِنۡ رِّزۡقٍ فَاَحۡيَا بِهِ الۡاَرۡضَ بَعۡدَ مَوۡتِهَا وَ تَصۡرِيۡفِ الرِّيٰحِ اٰيٰتٌ لِّقَوۡمٍ يَّعۡقِلُوۡنَ ۝٥

45:5اور (نیز) رات اور دن کے بدل کر آنے میں اور اس میں جو الله نے آسمان سے رزق (پانی) نازل کیا پھر اس کے ذریعے سے زمین کو اس کے مر جانے کے بعد زندہ کیا اور ہواؤں کے بدل کر لانے میں عقل مندوں کے لیے نشانیاں ہیں

تِلۡكَ اٰيٰتُ اللّٰهِ نَـتۡلُوۡهَا عَلَيۡكَ بِالۡحَقِّۚ فَبِاَىِّ حَدِيۡثٍۢ بَعۡدَ اللّٰهِ وَاٰيٰتِهٖ يُؤۡمِنُوۡنَ ۝٦

45:6یہ الله کی آیات ہیں جو ہم آپ کو بالکل سچی پڑھ کر سناتے ہیں پس الله اور اس کی آیات کے بعد وہ کس بات پر ایمان لائیں گے

Quran Majeed for Web

Offline(No Network)

Decrease text sizeIncrease text size
v1.1.20
Hide toolbar
Play audioSet reading bookmarkAdd bookmarkOpen bookmarksTurn on translationChoose Quran scriptDownload the Quran Majeed app