سورۃ الصَّافات، آیت 22
اُحۡشُرُوا الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا وَاَزۡوَاجَهُمۡ وَمَا كَانُوۡا يَعۡبُدُوۡنَۙ ٢٢
اردو ترجمہ (احمد علی)
اُنہیں جمع کر دو جنہوں نے ظلم کیا اور اُن کی بیویوں کو اور جن کی وہ عبادت کرتے تھے
صفحہ 447
اِنَّ اِلٰهَكُمۡ لَوَاحِدٌؕ ٤
37:4البتہ تمہارا معبود ایک ہی ہے
رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَا وَرَبُّ الۡمَشَارِقِؕ ٥
37:5آسمانوں اور زمین اور اس کے اندر کی سب چیزو ں کا اور مشرقوں کا رب ہے
اِنَّا زَيَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنۡيَا بِزِيۡنَةِࣙ الۡكَوَاكِبِۙ ٦
37:6ہم نے نیچے کے آسمان کو ستاروں سے سجایا ہے
وَحِفۡظًا مِّنۡ كُلِّ شَيۡطٰنٍ مَّارِدٍۚ ٧
37:7اور اسے ہر ایک سرکش شیطان سے محفوظ رکھا ہے
لَّا يَسَّمَّعُوۡنَ اِلَى الۡمَلَاِ الۡاَعۡلٰى وَيُقۡذَفُوۡنَ مِنۡ كُلِّ جَانِبٍۖ ٨
37:8وہ عالم بالا کی باتیں نہیں سن سکتے اور اُن پر ہر طرف سے (انگارے) پھینکے جاتے ہیں
دُحُوۡرًاࣙ وَّلَهُمۡ عَذَابٌ وَّاصِبٌۙ ٩
37:9بھگانے کے لیے اور اُن پر ہمیشہ کا عذاب ہے
اِلَّا مَنۡ خَطِفَ الۡخَطۡفَةَ فَاَتۡبَعَهٗ شِهَابٌ ثَاقِبٌ ١٠
37:10مگر جو کوئی اچک لے جائے تو اُس کے پیچھے دہکتا ہوا انگارہ پڑتا ہے
فَاسۡتَفۡتِهِمۡ اَهُمۡ اَشَدُّ خَلۡقًا اَمۡ مَّنۡ خَلَقۡنَاؕ اِنَّا خَلَقۡنٰهُمۡ مِّنۡ طِيۡنٍ لَّازِبٍ ١١
37:11پس اُن سے پوچھیئے کیا ان کا بنانا زیادہ مشکل ہے یا اُن کا جنہیں ہم نے پیدا کیا ہے بے شک ہم نے انہیں لیسدار مٹی سے پیدا کیا ہے
بَلۡ عَجِبۡتَ وَيَسۡخَرُوۡنَ ١٢
37:12بلکہ آپ نے تو تعجب کیاہے اور وہ ٹھٹھا کرتے ہیں
وَاِذَا ذُكِّرُوۡا لَا يَذۡكُرُوۡنَ ١٣
37:13اور جب انہیں نصیحت کی جاتی ہے تو قبول نہیں کرتے
وَاِذَا رَاَوۡا اٰيَةً يَّسۡتَسۡخِرُوۡنَ ١٤
37:14اور جب کوئی معجزہ دیکھتے ہیں تو ہسنی کرتے ہیں
وَقَالُوۡۤا اِنۡ هٰذَاۤ اِلَّا سِحۡرٌ مُّبِيۡنٌ ۖۚ ١٥
37:15اور کہتے ہیں یہ تو محض صریح جادو ہے
ءَاِذَا مِتۡنَا وَكُـنَّا تُرَابًا وَّعِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبۡعُوۡثُوۡنَۙ ١٦
37:16کیا جب ہم مر جائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں ہو جائیں گے تو کیا ہم پھر اٹھائے جائیں گے
اَوَاٰبَآؤُنَا الۡاَوَّلُوۡنَؕ ١٧
37:17اور کیا ہمارے پہلے باپ دادا بھی
قُلۡ نَعَمۡ وَاَنۡـتُمۡ دٰخِرُوۡنَۚ ١٨
37:18کہہ دو ہاں اور تم ذلیل ہونے والے ہوگے
فَاِنَّمَا هِىَ زَجۡرَةٌ وَّاحِدَةٌ فَاِذَا هُمۡ يَنۡظُرُوۡنَ ١٩
37:19پس وہ تو ایک زور کی آواز ہو گی پس ناگہان وہ دیکھنے لگیں گے
وَقَالُوۡا يٰوَيۡلَنَا هٰذَا يَوۡمُ الدِّيۡنِ ٢٠
37:20اور کہیں گے ہائے ہماری کمبختی! جزا کا دن یہی ہے
هٰذَا يَوۡمُ الۡفَصۡلِ الَّذِىۡ كُنۡتُمۡ بِهٖ تُكَذِّبُوۡنَ ٢١
37:21یہی فیصلے کا دن ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے
اُحۡشُرُوا الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا وَاَزۡوَاجَهُمۡ وَمَا كَانُوۡا يَعۡبُدُوۡنَۙ ٢٢
37:22اُنہیں جمع کر دو جنہوں نے ظلم کیا اور اُن کی بیویوں کو اور جن کی وہ عبادت کرتے تھے
مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ فَاهۡدُوۡهُمۡ اِلٰى صِرَاطِ الۡجَحِيۡمِ ٢٣
37:23سوائے الله کے پھر اِنہیں جہنم کے راستے کی طرف ہانک کر لے جاؤ
وَقِفُوۡهُمۡ اِنَّهُمۡ مَّسْـُٔـوۡلُوۡنَۙ ٢٤
37:24اور انہیں کھڑا کر و ان سے دریافت کرنا ہے
مَا لَـكُمۡ لَا تَنَاصَرُوۡنَ ٢٥
37:25تمہیں کیا ہوا کہ آپس میں ایک دوسرےے کی مدد نہیں کرتے
بَلۡ هُمُ الۡيَوۡمَ مُسۡتَسۡلِمُوۡنَ ٢٦
37:26بلکہ آج کے دن وہ سر جھکائے کھڑے ہوں گے
وَاَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلٰى بَعۡضٍ يَّتَسَآءَلُوۡنَ ٢٧
37:27اور ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر پوچھے گا
قَالُوۡۤا اِنَّكُمۡ كُنۡتُمۡ تَاۡتُوۡنَنَا عَنِ الۡيَمِيۡنِ ٢٨
37:28کہیں گے بے شک تم ہمارے پاس دائیں طرف سے آتے تھے
قَالُوۡا بَلْ لَّمۡ تَكُوۡنُوۡا مُؤۡمِنِيۡنَۚ ٢٩
37:29کہیں گے بلکہ تم خود ہی ایمان والے نہیں تھے













