An Error Occured Click toReload Again

سورۃ الصَّافات، آیت 165

وَّاِنَّا لَـنَحۡنُ الصَّآفُّوۡنَۚ ۝١٦٥

اردو ترجمہ (احمد علی)

اور بے شک ہم صف باندھے کھڑے رہنے والے ہیں

صفحہ 453

فَاِنَّكُمۡ وَمَا تَعۡبُدُوۡنَۙ ۝١٦١

37:161پس بے شک تم اور جنہیں تم پوجتے ہو

مَاۤ اَنۡـتُمۡ عَلَيۡهِ بِفٰتِنِيۡنَۙ ۝١٦٢

37:162کسی کو گمراہ نہیں کر سکتے

اِلَّا مَنۡ هُوَ صَالِ الۡجَحِيۡمِ ۝١٦٣

37:163مگر اسی کو جو دوزخ میں جانے والا ہے

وَمَا مِنَّاۤ اِلَّا لَهٗ مَقَامٌ مَّعۡلُوۡمٌۙ ۝١٦٤

37:164اور ہم میں سے کوئی بھی ایسا نہیں کہ جس کے لیے ایک درجہ معین نہ ہو

وَّاِنَّا لَـنَحۡنُ الصَّآفُّوۡنَۚ ۝١٦٥

37:165اور بے شک ہم صف باندھے کھڑے رہنے والے ہیں

وَاِنَّا لَـنَحۡنُ الۡمُسَبِّحُوۡنَ ۝١٦٦

37:166اور بے شک ہم ہی تسبیح کرنے والے ہیں

وَاِنۡ كَانُوۡا لَيَقُوۡلُوۡنَۙ ۝١٦٧

37:167اور وہ تو کہا کرتے تھے

لَوۡ اَنَّ عِنۡدَنَا ذِكۡرًا مِّنَ الۡاَوَّلِيۡنَۙ ۝١٦٨

37:168اگر ہمارے پاس پہلے لوگوں کی کتاب ہوتی

لَـكُنَّا عِبَادَ اللّٰهِ الۡمُخۡلَصِيۡنَ ۝١٦٩

37:169تو ہم الله کے خالص بندے ہوتے

فَكَفَرُوۡا بِهٖ فَسَوۡفَ يَعۡلَمُوۡنَ ۝١٧٠

37:170پس انہوں نے اس کا انکار کیا سو وہ جان لیں گے

وَلَقَدۡ سَبَقَتۡ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الۡمُرۡسَلِيۡنَ ۖۚ ۝١٧١

37:171اور ہمارا حکم ہمارے بندوں کے حق میں جو رسول ہیں پہلے سے ہو چکا ہے

اِنَّهُمۡ لَهُمُ الۡمَنۡصُوۡرُوۡنَ ۝١٧٢

37:172بے شک وہی مدد دیئے جائیں گے

وَاِنَّ جُنۡدَنَا لَهُمُ الۡغٰلِبُوۡنَ ۝١٧٣

37:173اور بےشک ہمارا لشکر ہی غالب رہے گا

فَتَوَلَّ عَنۡهُمۡ حَتّٰى حِيۡنٍۙ ۝١٧٤

37:174پھر آپ ان سے کچھ مدت تک منہ موڑ لیجیئے

وَّاَبۡصِرۡهُمۡ فَسَوۡفَ يُبۡصِرُوۡنَ ۝١٧٥

37:175اور انہیں دیکھتے رہیئے پس وہ بھی دیکھ لیں گے

اَفَبِعَذَابِنَا يَسۡتَعۡجِلُوۡنَ ۝١٧٦

37:176کیا وہ ہمارا عذاب جلدی مانگتے ہیں

فَاِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمۡ فَسَآءَ صَبَاحُ الۡمُنۡذَرِيۡنَ ۝١٧٧

37:177پس جب ان کے میدان میں آ نازل ہوگا تو کیسی بری صبح ہو گی ان کی جو ڈرائے گئے

وَتَوَلَّ عَنۡهُمۡ حَتّٰى حِيۡنٍۙ ۝١٧٨

37:178اور ان سے کچھ مدت منہ موڑ لیجیئے

وَّاَبۡصِرۡ فَسَوۡفَ يُبۡصِرُوۡنَ ۝١٧٩

37:179اور دیکھتے رہیئےسو وہ بھی دیکھ لیں گے

سُبۡحٰنَ رَبِّكَ رَبِّ الۡعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُوۡنَۚ ۝١٨٠

37:180آپ کا رب پاک ہے عزت کا مالک ان باتوں سے جو وہ بیان کرتے ہیں

وَسَلٰمٌ عَلَى الۡمُرۡسَلِيۡنَۚ ۝١٨١

37:181اور رسولوں پر سلام ہو

وَالۡحَمۡدُ لِلّٰهِ رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ ۝١٨٢

37:182اور سب تعریف الله کے لیے ہے جو سارے جہان کا رب ہے

صٓ وَالۡقُرۡاٰنِ ذِى الذِّكۡرِؕ ۝١

38:1قرآن کی قسم ہے جو سراسر نصیحت ہے

بَلِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا فِىۡ عِزَّةٍ وَّشِقَاقٍ ۝٢

38:2بلکہ جو لوگ منکر ہیں وہ محض تکبر اور مخالفت میں پڑے ہیں

كَمۡ اَهۡلَـكۡنَا مِنۡ قَبۡلِهِمۡ مِّنۡ قَرۡنٍ فَنَادَوْا وَّلَاتَ حِيۡنَ مَنَاصٍ ۝٣

38:3ہم نے ان سے پہلے کتنی قومیں ہلاک کر دی ہیں سو انہوں نے بڑی ہائے پکار کی اور وہ وقت خلاصی کا نہ تھا

Quran Majeed for Web

Offline(No Network)

Decrease text sizeIncrease text size
v1.1.20
Hide toolbar
Play audioSet reading bookmarkAdd bookmarkOpen bookmarksTurn on translationChoose Quran scriptDownload the Quran Majeed app