سورۃ الصَّافات، آیت 163
اِلَّا مَنۡ هُوَ صَالِ الۡجَحِيۡمِ ١٦٣
اردو ترجمہ (احمد علی)
مگر اسی کو جو دوزخ میں جانے والا ہے
صفحہ 453
فَاِنَّكُمۡ وَمَا تَعۡبُدُوۡنَۙ ١٦١
37:161پس بے شک تم اور جنہیں تم پوجتے ہو
مَاۤ اَنۡـتُمۡ عَلَيۡهِ بِفٰتِنِيۡنَۙ ١٦٢
37:162کسی کو گمراہ نہیں کر سکتے
اِلَّا مَنۡ هُوَ صَالِ الۡجَحِيۡمِ ١٦٣
37:163مگر اسی کو جو دوزخ میں جانے والا ہے
وَمَا مِنَّاۤ اِلَّا لَهٗ مَقَامٌ مَّعۡلُوۡمٌۙ ١٦٤
37:164اور ہم میں سے کوئی بھی ایسا نہیں کہ جس کے لیے ایک درجہ معین نہ ہو
وَّاِنَّا لَـنَحۡنُ الصَّآفُّوۡنَۚ ١٦٥
37:165اور بے شک ہم صف باندھے کھڑے رہنے والے ہیں
وَاِنَّا لَـنَحۡنُ الۡمُسَبِّحُوۡنَ ١٦٦
37:166اور بے شک ہم ہی تسبیح کرنے والے ہیں
وَاِنۡ كَانُوۡا لَيَقُوۡلُوۡنَۙ ١٦٧
37:167اور وہ تو کہا کرتے تھے
لَوۡ اَنَّ عِنۡدَنَا ذِكۡرًا مِّنَ الۡاَوَّلِيۡنَۙ ١٦٨
37:168اگر ہمارے پاس پہلے لوگوں کی کتاب ہوتی
لَـكُنَّا عِبَادَ اللّٰهِ الۡمُخۡلَصِيۡنَ ١٦٩
37:169تو ہم الله کے خالص بندے ہوتے
فَكَفَرُوۡا بِهٖ فَسَوۡفَ يَعۡلَمُوۡنَ ١٧٠
37:170پس انہوں نے اس کا انکار کیا سو وہ جان لیں گے
وَلَقَدۡ سَبَقَتۡ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الۡمُرۡسَلِيۡنَ ۖۚ ١٧١
37:171اور ہمارا حکم ہمارے بندوں کے حق میں جو رسول ہیں پہلے سے ہو چکا ہے
اِنَّهُمۡ لَهُمُ الۡمَنۡصُوۡرُوۡنَ ١٧٢
37:172بے شک وہی مدد دیئے جائیں گے
وَاِنَّ جُنۡدَنَا لَهُمُ الۡغٰلِبُوۡنَ ١٧٣
37:173اور بےشک ہمارا لشکر ہی غالب رہے گا
فَتَوَلَّ عَنۡهُمۡ حَتّٰى حِيۡنٍۙ ١٧٤
37:174پھر آپ ان سے کچھ مدت تک منہ موڑ لیجیئے
وَّاَبۡصِرۡهُمۡ فَسَوۡفَ يُبۡصِرُوۡنَ ١٧٥
37:175اور انہیں دیکھتے رہیئے پس وہ بھی دیکھ لیں گے
اَفَبِعَذَابِنَا يَسۡتَعۡجِلُوۡنَ ١٧٦
37:176کیا وہ ہمارا عذاب جلدی مانگتے ہیں
فَاِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمۡ فَسَآءَ صَبَاحُ الۡمُنۡذَرِيۡنَ ١٧٧
37:177پس جب ان کے میدان میں آ نازل ہوگا تو کیسی بری صبح ہو گی ان کی جو ڈرائے گئے
وَتَوَلَّ عَنۡهُمۡ حَتّٰى حِيۡنٍۙ ١٧٨
37:178اور ان سے کچھ مدت منہ موڑ لیجیئے
وَّاَبۡصِرۡ فَسَوۡفَ يُبۡصِرُوۡنَ ١٧٩
37:179اور دیکھتے رہیئےسو وہ بھی دیکھ لیں گے
سُبۡحٰنَ رَبِّكَ رَبِّ الۡعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُوۡنَۚ ١٨٠
37:180آپ کا رب پاک ہے عزت کا مالک ان باتوں سے جو وہ بیان کرتے ہیں
وَسَلٰمٌ عَلَى الۡمُرۡسَلِيۡنَۚ ١٨١
37:181اور رسولوں پر سلام ہو
وَالۡحَمۡدُ لِلّٰهِ رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ ١٨٢
37:182اور سب تعریف الله کے لیے ہے جو سارے جہان کا رب ہے
صٓ وَالۡقُرۡاٰنِ ذِى الذِّكۡرِؕ ١
38:1قرآن کی قسم ہے جو سراسر نصیحت ہے
بَلِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا فِىۡ عِزَّةٍ وَّشِقَاقٍ ٢
38:2بلکہ جو لوگ منکر ہیں وہ محض تکبر اور مخالفت میں پڑے ہیں
كَمۡ اَهۡلَـكۡنَا مِنۡ قَبۡلِهِمۡ مِّنۡ قَرۡنٍ فَنَادَوْا وَّلَاتَ حِيۡنَ مَنَاصٍ ٣
38:3ہم نے ان سے پہلے کتنی قومیں ہلاک کر دی ہیں سو انہوں نے بڑی ہائے پکار کی اور وہ وقت خلاصی کا نہ تھا













