An Error Occured Click toReload Again

سورۃ الشُّعَرَاء، آیت 91

وَبُرِّزَتِ الۡجَحِيۡمُ لِلۡغٰوِيۡنَۙ ۝٩١

اردو ترجمہ (احمد علی)

اور دوزخ سرکشوں کے لیے ظاہر کی جائے گی

صفحہ 372

وَبُرِّزَتِ الۡجَحِيۡمُ لِلۡغٰوِيۡنَۙ ۝٩١

26:91اور دوزخ سرکشوں کے لیے ظاہر کی جائے گی

وَقِيۡلَ لَهُمۡ اَيۡنَمَا كُنۡتُمۡ تَعۡبُدُوۡنَۙ ۝٩٢

26:92اور انہیں کہا جائے گا کہاں ہیں جنہیں تم پوجتے تھے

مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِؕ هَلۡ يَنۡصُرُوۡنَكُمۡ اَوۡ يَنۡتَصِرُوۡنَؕ ۝٩٣

26:93الله کے سوا کیا وہ تمہاری مدد کر سکتے ہیں یا بدلہ لے سکتے ہیں

فَكُبۡكِبُوۡا فِيۡهَا هُمۡ وَالۡغَاوٗنَۙ ۝٩٤

26:94پھر وہ اور سب گمراہ اس میں اوندھے ڈال دیے جائیں گے

وَجُنُوۡدُ اِبۡلِيۡسَ اَجۡمَعُوۡنَؕ ۝٩٥

26:95اور شیطان کے سارے لشکروں کو بھی

قَالُوۡا وَهُمۡ فِيۡهَا يَخۡتَصِمُوۡنَۙ ۝٩٦

26:96اوروہ وہاں آپس میں جھگڑتے ہوئے کہیں گے

تَاللّٰهِ اِنۡ كُنَّا لَفِىۡ ضَلٰلٍ مُّبِيۡنٍۙ ۝٩٧

26:97الله کی قسم بیشک ہم صریح گمراہی میں تھے

اِذۡ نُسَوِّيۡكُمۡ بِرَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ ۝٩٨

26:98جب ہم تمہیں رب العالمین کے برابر کیا کرتے تھے

وَمَاۤ اَضَلَّنَاۤ اِلَّا الۡمُجۡرِمُوۡنَ ۝٩٩

26:99اور ہمیں ان بدکاروں کے سوا کسی نے گمراہ نہیں کیا

فَمَا لَـنَا مِنۡ شٰفِعِيۡنَۙ ۝١٠٠

26:100پھر کوئی ہماری سفارش کرنے والا نہیں

وَلَا صَدِيۡقٍ حَمِيۡمٍ ۝١٠١

26:101اور نہ کوئی مخلص دوست ہے

فَلَوۡ اَنَّ لَـنَا كَرَّةً فَنَكُوۡنَ مِنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ ۝١٠٢

26:102پھر اگر ہمیں دوبارہ جانا ملے تو ہم ایمان والوں میں شامل ہوں

اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيَةً ؕ وَّمَا كَانَ اَكۡثَرُهُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ ۝١٠٣

26:103البتہ اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں

وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ ۝١٠٤

26:104اور بے شک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے

كَذَّبَتۡ قَوۡمُ نُوۡحِࣙ الۡمُرۡسَلِيۡنَ ۖۚ ۝١٠٥

26:105نوح کی قوم نے پیغمبروں کو جھٹلایا

اِذۡ قَالَ لَهُمۡ اَخُوۡهُمۡ نُوۡحٌ اَلَا تَتَّقُوۡنَۚ ۝١٠٦

26:106جب ان کے بھائی نوح نے کہا کیا تم ڈرتے نہیں

اِنِّىۡ لَـكُمۡ رَسُوۡلٌ اَمِيۡنٌۙ ۝١٠٧

26:107میں تمہارے لیے امانت دار رسول ہوں

فَاتَّقُوۡا اللّٰهَ وَ اَطِيۡعُوۡنِۚ ۝١٠٨

26:108پس الله سے ڈرو اور میرا کہا مانو

وَمَاۤ اَسۡـــَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ اَجۡرٍۚ اِنۡ اَجۡرِىَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَۚ ۝١٠٩

26:109اور میں تم سے اس پر کوئی مزدوری نہیں مانگتا میری مزدوری تو بس رب العالمین کے ذمہ ہے

فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوۡنِؕ ۝١١٠

26:110سو الله سے ڈرو اور میرا کہا مانو

قَالُوۡۤا اَنُؤۡمِنُ لَكَ وَاتَّبَعَكَ الۡاَرۡذَلُوۡنَؕ ۝١١١

26:111انہوں نے کہا کیا ہم تجھ پر ایمان لائیں حالانکہ تیرے تابع توکمینے لوگ ہوئے ہیں

قَالَ وَمَا عِلۡمِىۡ بِمَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَۚ ۝١١٢

26:112کہا اور مجھے کیا خبر کہ وہ کیا کرتے تھے

اِنۡ حِسَابُهُمۡ اِلَّا عَلٰى رَبِّىۡ لَوۡ تَشۡعُرُوۡنَۚ ۝١١٣

26:113ان کا حساب تو میرے رب ہی کے ذمہ ہے کاش کہ تم سمجھتے

وَمَاۤ اَنَا بِطَارِدِ الۡمُؤۡمِنِيۡنَۚ ۝١١٤

26:114اور میں ایمان والوں کو دور کرنے والا نہیں ہوں

اِنۡ اَنَا اِلَّا نَذِيۡرٌ مُّبِيۡنٌؕ ۝١١٥

26:115میں تو بس کھول کر ڈرانے والا ہوں

قَالُوۡا لَٮِٕنۡ لَّمۡ تَنۡتَهِ يٰـنُوۡحُ لَـتَكُوۡنَنَّ مِنَ الۡمَرۡجُوۡمِيۡنَؕ ۝١١٦

26:116کہنے لگے اے نوح اگر تو باز نہ آیا تو ضرور سنگسار کیا جائے گا

قَالَ رَبِّ اِنَّ قَوۡمِىۡ كَذَّبُوۡنِ ۖۚ ۝١١٧

26:117کہا اے میرے رب میری قوم نے مجھے جھٹلایا ہے

Quran Majeed for Web