سورۃ الشُّعَرَاء، آیت 90
وَاُزۡلِفَتِ الۡجَـنَّةُ لِلۡمُتَّقِيۡنَۙ ٩٠
اردو ترجمہ (احمد علی)
اور پرہیز گاروں کے لیے جنت قریب لائی جائے گی
صفحہ 371
وَاَنۡجَيۡنَا مُوۡسٰى وَمَنۡ مَّعَهٗۤ اَجۡمَعِيۡنَۚ ٦٥
26:65اورہم نے موسیٰ کی اور جو اس کے ساتھ تھے سب کو نجات دی
ثُمَّ اَغۡرَقۡنَا الۡاٰخَرِيۡنَؕ ٦٦
26:66پھر ہم نے دوسروں کو غرق کر دیا
اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيَةً ؕ وَمَا كَانَ اَكۡثَرُهُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ ٦٧
26:67البتہ اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں
وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ ٦٨
26:68اور بے شک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے
وَاتۡلُ عَلَيۡهِمۡ نَبَاَ اِبۡرٰهِيۡمَۘ ٦٩
26:69اور انہیں ابراھیم کی خبر سنا دے
اِذۡ قَالَ لِاَبِيۡهِ وَقَوۡمِهٖ مَا تَعۡبُدُوۡنَ ٧٠
26:70جب اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا تم کس کو پوجتے ہو
قَالُوۡا نَـعۡبُدُ اَصۡنَامًا فَنَظَلُّ لَهَا عٰكِفِيۡنَ ٧١
26:71کہنے لگے ہم بتوں کو پوجتے ہیں پھر انہی کے گرد رہا کرتے ہیں
قَالَ هَلۡ يَسۡمَعُوۡنَكُمۡ اِذۡ تَدۡعُوۡنَۙ ٧٢
26:72کہا کیا وہ تمہاری بات سنتے ہیں جب تم پکارتے ہو
اَوۡ يَنۡفَعُوۡنَكُمۡ اَوۡ يَضُرُّوۡنَ ٧٣
26:73یا تمہیں کچھ نفع یا نقصان پہنچا سکتے ہیں
قَالُوۡا بَلۡ وَجَدۡنَاۤ اٰبَآءَنَا كَذٰ لِكَ يَفۡعَلُوۡنَ ٧٤
26:74کہنے لگے بلکہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایسا کرتے پایا ہے
قَالَ اَفَرَءَيۡتُمۡ مَّا كُنۡتُمۡ تَعۡبُدُوۡنَۙ ٧٥
26:75کہا کیا تمہیں خبر ہے جنہیں تم پوجتے ہو
اَنۡـتُمۡ وَاٰبَآؤُكُمُ الۡاَقۡدَمُوۡنَۖ ٧٦
26:76تم او رتمہارے پہلے باپ دادا جنہیں پوجتے تھے
فَاِنَّهُمۡ عَدُوٌّ لِّىۡۤ اِلَّا رَبَّ الۡعٰلَمِيۡنَۙ ٧٧
26:77سو وہ سوائے رب العالمین کے میرے دشمن ہیں
الَّذِىۡ خَلَقَنِىۡ فَهُوَ يَهۡدِيۡنِۙ ٧٨
26:78جس نے مجھے پیدا کیا پھر وہی مجھے راہ دکھاتا ہے
وَالَّذِىۡ هُوَ يُطۡعِمُنِىۡ وَيَسۡقِيۡنِۙ ٧٩
26:79اور وہ جو مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے
وَاِذَا مَرِضۡتُ فَهُوَ يَشۡفِيۡنِۙ ٨٠
26:80اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی مجھے شفا دیتا ہے
وَالَّذِىۡ يُمِيۡتُنِىۡ ثُمَّ يُحۡيِيۡنِۙ ٨١
26:81اور وہ جو مجھے مارے گا پھر زندہ کرے گا
وَالَّذِىۡۤ اَطۡمَعُ اَنۡ يَّغۡفِرَ لِىۡ خَطِٓیْــَٔـتِىۡ يَوۡمَ الدِّيۡنِؕ ٨٢
26:82اور وہ جو مجھے امید ہے کہ میرے گناہ قیامت کے دن مجھے بخش دے گا
رَبِّ هَبۡ لِىۡ حُكۡمًا وَّاَلۡحِقۡنِىۡ بِالصّٰلِحِيۡنَۙ ٨٣
26:83اے میرے رب مجھے کمال علم عطا فرما اور مجھے نیکوں کے ساتھ شامل کر
وَاجۡعَلْ لِّىۡ لِسَانَ صِدۡقٍ فِى الۡاٰخِرِيۡنَۙ ٨٤
26:84اور آئندہ آنے والی نسلوں میں میرا ذکر خیر باقی رکھ
وَاجۡعَلۡنِىۡ مِنۡ وَّرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِيۡمِۙ ٨٥
26:85اور مجھے نعمت کے باغ کے وارثوں میں کر دے
وَاغۡفِرۡ لِاَبِىۡۤ اِنَّهٗ كَانَ مِنَ الضَّآلِّيۡنَۙ ٨٦
26:86اور میرے باپ کو بخش دے کہ وہ گمراہوں میں سے تھا
وَلَا تُخۡزِنِىۡ يَوۡمَ يُبۡعَثُوۡنَۙ ٨٧
26:87اور مجھے ذلیل نہ کر جس دن لوگ اٹھائے جائیں گے
يَوۡمَ لَا يَنۡفَعُ مَالٌ وَّلَا بَنُوۡنَۙ ٨٨
26:88جس دن مال اور اولاد نفع نہیں دے گی
اِلَّا مَنۡ اَتَى اللّٰهَ بِقَلۡبٍ سَلِيۡمٍؕ ٨٩
26:89مگر جو الله کے پاس پاک دل لے کر آیا
وَاُزۡلِفَتِ الۡجَـنَّةُ لِلۡمُتَّقِيۡنَۙ ٩٠
26:90اور پرہیز گاروں کے لیے جنت قریب لائی جائے گی













