سورۃ الشُّعَرَاء، آیت 50
قَالُوۡا لَا ضَيۡرَ اِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا مُنۡقَلِبُوۡنَۚ ٥٠
اردو ترجمہ (احمد علی)
کہا کچھ حرج نہیں بے شک ہم اپنے رب کے پاس پہنچنے والا ہوں گے
صفحہ 370
فَاَلۡقَوۡا حِبَالَهُمۡ وَعِصِيَّهُمۡ وَقَالُوۡا بِعِزَّةِ فِرۡعَوۡنَ اِنَّا لَـنَحۡنُ الۡغٰلِبُوۡنَ ٤٤
26:44پھر انہوں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں ڈال دیں اور کہا فرعون کے اقبال سے ہماری فتح ہے
فَاَلۡقٰى مُوۡسٰى عَصَاهُ فَاِذَا هِىَ تَلۡقَفُ مَا يَاۡفِكُوۡنَۖۚ ٤٥
26:45پھر موسیٰ نے اپنا عصا ڈالا پھر وہ فوراً ہی نگلنے لگا جو انہوں نے جھوٹ بنایا تھا
فَاُلۡقِىَ السَّحَرَةُ سٰجِدِيۡنَۙ ٤٦
26:46پھر جادوگر سجدے میں گر پڑے
قَالُوۡۤا اٰمَنَّا بِرَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَۙ ٤٧
26:47کہا ہم رب العالمین پر ایمان لائے
رَبِّ مُوۡسٰى وَهٰرُوۡنَ ٤٨
26:48جو موسیٰ اور ہارون کا رب ہے
قَالَ اٰمَنۡتُمۡ لَهٗ قَبۡلَ اَنۡ اٰذَنَ لَـكُمۡۚ اِنَّهٗ لَـكَبِيۡرُكُمُ الَّذِىۡ عَلَّمَكُمُ السِّحۡرَۚ فَلَسَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَࣙۙ لَاُقَطِّعَنَّ اَيۡدِيَكُمۡ وَاَرۡجُلَـكُمۡ مِّنۡ خِلَافٍ وَّلَاُصَلِّبَنَّكُمۡ اَجۡمَعِيۡنَۚ ٤٩
26:49کہا کیا تم میری اجازت سے پہلے ہی ایمان لے آئے بے شک وہ تمہارا استاد ہے جس نے تمہیں جادو سکھایا ہے سو تمہیں ابھی معلوم ہو جائے گا البتہ میں تمہارا ایک طرف کا ہاتھ اور دوسری طرف کا پاؤں کاٹ دوں گا اور تم سب کو سولی پر چڑھا دوں گا
قَالُوۡا لَا ضَيۡرَ اِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا مُنۡقَلِبُوۡنَۚ ٥٠
26:50کہا کچھ حرج نہیں بے شک ہم اپنے رب کے پاس پہنچنے والا ہوں گے
اِنَّا نَطۡمَعُ اَنۡ يَّغۡفِرَ لَـنَا رَبُّنَا خَطٰيٰـنَاۤ اَنۡ كُنَّاۤ اَوَّلَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَؕ ٥١
26:51ہمیں امید ہے کہ ہمارا رب ہمارے گناہوں کو معاف کر دے گا اس لیے کہ ہم سب سے پہلے ایمان لانے والے ہیں
وَاَوۡحَيۡنَاۤ اِلٰى مُوۡسٰٓى اَنۡ اَسۡرِ بِعِبَادِىۡۤ اِنَّكُمۡ مُّتَّبَعُوۡنَ ٥٢
26:52اور ہم نے موسی ٰکو حکم بھیجا کہ میرے بندوں کو رات کو لے نکل البتہ تمہارا پیچھا کیا جائے گا
فَاَرۡسَلَ فِرۡعَوۡنُ فِى الۡمَدَآٮِٕنِ حٰشِرِيۡنَۚ ٥٣
26:53پھر فرعون نے شہروں میں چپڑاسی بھیجے
اِنَّ هٰٓؤُلَاۤءِ لَشِرۡذِمَةٌ قَلِيۡلُوۡنَۙ ٥٤
26:54کہ یہ ایک تھوڑی سی جماعت ہے
وَاِنَّهُمۡ لَـنَا لَـغَآٮِٕظُوۡنَۙ ٥٥
26:55اور انہوں نے ہمیں بہت غصہ دلایا ہے
وَاِنَّا لَجَمِيۡعٌ حٰذِرُوۡنَؕ ٥٦
26:56اور بے شک ہم سب ہتھیار بند ہیں
فَاَخۡرَجۡنٰهُمۡ مِّنۡ جَنّٰتٍ وَّعُيُوۡنٍۙ ٥٧
26:57پھر ہم نے انہیں باغوں اور چشموں سے نکال باہر کیا
وَّكُنُوۡزٍ وَّمَقَامٍ كَرِيۡمٍۙ ٥٨
26:58اور خزانوں اور عمدہ مکانو ں سے
كَذٰ لِكَؕ وَاَوۡرَثۡنٰهَا بَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَؕ ٥٩
26:59اسی طرح ہوا اور ہم نے ان چیزوں کا بنی اسرائیل کو وارث بنایا
فَاَتۡبَعُوۡهُمۡ مُّشۡرِقِيۡنَ ٦٠
26:60پھر سورج نکلنے کے وقت ان کے پیچھے پڑے
فَلَمَّا تَرَآءَ الۡجَمۡعٰنِ قَالَ اَصۡحٰبُ مُوۡسٰٓى اِنَّا لَمُدۡرَكُوۡنَۚ ٦١
26:61پھر جب دونوں جماعتوں نےایک دوسرے کو دیکھا تو موسیٰ کے ساتھیوں نے کہا ہم تو پکڑے گئے
قَالَ كَلَّاۚ اِنَّ مَعِىَ رَبِّىۡ سَيَهۡدِيۡنِ ٦٢
26:62کہا ہرگز نہیں میرا رب میرے ساتھ ہے وہ مجھے راہ بتائے گا
فَاَوۡحَيۡنَاۤ اِلٰى مُوۡسٰٓى اَنِ اضۡرِبْ بِّعَصَاكَ الۡبَحۡرَؕ فَانْفَلَقَ فَكَانَ كُلُّ فِرۡقٍ كَالطَّوۡدِ الۡعَظِيۡمِۚ ٦٣
26:63پھر ہم نےموسیٰ کو حکم بھیجا کہ اپنی لاٹھی کو دریا پر مار پھر پھٹ گیا پھر ہر ٹکڑا بڑے ٹیلے کی طرح ہو گیا
وَاَزۡلَـفۡنَا ثَمَّ الۡاٰخَرِيۡنَۚ ٦٤
26:64اور ہم نے اس جگہ دوسروں کو پہنچا دیا













