An Error Occured Click toReload Again

سورۃ الشُّعَرَاء، آیت 218

الَّذِىۡ يَرٰٮكَ حِيۡنَ تَقُوۡمُۙ ۝٢١٨

اردو ترجمہ (احمد علی)

جو تجھے دیکھتا ہے جب تو اٹھتا ہے

صفحہ 377

فَاِنۡ عَصَوۡكَ فَقُلۡ اِنِّىۡ بَرِىۡٓءٌ مِّمَّا تَعۡمَلُوۡنَۚ ۝٢١٦

26:216پھر اگر تیری نافرمانی کریں تو کہہ دے میں تمہارے کام سے بیزار ہوں

وَتَوَكَّلۡ عَلَى الۡعَزِيۡزِ الرَّحِيۡمِۙ ۝٢١٧

26:217اور زبردست رحم والے پر بھروسہ کر

الَّذِىۡ يَرٰٮكَ حِيۡنَ تَقُوۡمُۙ ۝٢١٨

26:218جو تجھے دیکھتا ہے جب تو اٹھتا ہے

وَتَقَلُّبَكَ فِى السّٰجِدِيۡنَ ۝٢١٩

26:219اور نمازیوں میں تیری نشست و برخاست دیکھتا ہے

اِنَّهٗ هُوَ السَّمِيۡعُ الۡعَلِيۡمُ ۝٢٢٠

26:220بیشک وہ سننے والا جاننے والا ہے

هَلۡ اُنَبِّئُكُمۡ عَلٰى مَنۡ تَنَزَّلُ الشَّيٰـطِيۡنُؕ ۝٢٢١

26:221کیا میں تمہیں بتاؤں شیطان کس پر اترتے ہیں

تَنَزَّلُ عَلٰى كُلِّ اَفَّاكٍ اَثِيۡمٍۙ ۝٢٢٢

26:222ہر جھوٹے گناہگار پر اترتے ہیں

يُّلۡقُوۡنَ السَّمۡعَ وَاَكۡثَرُهُمۡ كٰذِبُوۡنَؕ ۝٢٢٣

26:223وہ سنی ہوئی باتیں پہنچاتے ہیں اوراکثر ان میں سے جھوٹے ہوتے ہیں

وَالشُّعَرَآءُ يَتَّبِعُهُمُ الۡغَاوٗنَؕ ۝٢٢٤

26:224اور شاعروں کی پیروی تو گمراہ ہی کرتے ہیں

اَلَمۡ تَرَ اَنَّهُمۡ فِىۡ كُلِّ وَادٍ يَّهِيۡمُوۡنَۙ ۝٢٢٥

26:225کیا تم نےنہیں دیکھاکہ وہ ہر میدان میں بھٹکتے پھرتے ہیں

وَاَنَّهُمۡ يَقُوۡلُوۡنَ مَا لَا يَفۡعَلُوۡنَۙ ۝٢٢٦

26:226اور جو وہ کہتے ہیں کرتے نہیں

اِلَّا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَذَكَرُوا اللّٰهَ كَثِيۡرًا وَّانْتَصَرُوۡا مِنۡۢ بَعۡدِ مَا ظُلِمُوۡاؕ وَسَيَـعۡلَمُ الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡۤا اَىَّ مُنۡقَلَبٍ يَّـنۡقَلِبُوۡنَ ۝٢٢٧

26:227مگروہ جو ایمان لائے اور نیک کام کیے اور الله کوبہت یاد کیا اور مظلوم ہونے کے بعد بدلہ لیا اور ظالموں کو ابھی معلوم ہو جائے گا کہ کس کروٹ پر پڑتے ہیں

طٰسٓ تِلۡكَ اٰيٰتُ الۡقُرۡاٰنِ وَكِتَابٍ مُّبِيۡنٍۙ ۝١

27:1طسۤ یہ آیتیں قرآن کی اور کتاب روشن کی ہیں

هُدًى وَّبُشۡرٰى لِلۡمُؤۡمِنِيۡنَۙ ۝٢

27:2ایمان داورں کے لیے ہدایت اور خوشخبری ہے

الَّذِيۡنَ يُقِيۡمُوۡنَ الصَّلٰوةَ وَيُؤۡتُوۡنَ الزَّكٰوةَ وَهُمۡ بِالۡاٰخِرَةِ هُمۡ يُوۡقِنُوۡنَ ۝٣

27:3جو نماز ادا کرتے ہیں اور زکوةٰ دیتے ہیں اور وہ آخرت پر یقین رکھتے ہیں

اِنَّ الَّذِيۡنَ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡاٰخِرَةِ زَيَّـنَّا لَهُمۡ اَعۡمَالَهُمۡ فَهُمۡ يَعۡمَهُوۡنَؕ ۝٤

27:4البتہ جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ہم نےان کے اعمال ان کے لیے اچھے کر دکھائے ہیں پس وہ سرگرداں پھرتے ہیں

اُولٰٓٮِٕكَ الَّذِيۡنَ لَهُمۡ سُوۡٓءُ الۡعَذَابِ وَهُمۡ فِى الۡاٰخِرَةِ هُمُ الۡاَخۡسَرُوۡنَ ۝٥

27:5وہی ہیں جنہیں برا عذاب ہونا ہے اور وہ آخرت میں بڑے ہی خسارہ میں ہوں گے

Quran Majeed for Web

Offline(No Network)

Decrease text sizeIncrease text size
v1.1.18
Hide toolbar
Play audioSet reading bookmarkAdd bookmarkOpen bookmarksTurn on translationChoose Quran scriptDownload the Quran Majeed app