سورۃ الشُّعَرَاء، آیت 182
وَزِنُوۡا بِالۡقِسۡطَاسِ الۡمُسۡتَقِيۡمِۚ ١٨٢
اردو ترجمہ (احمد علی)
اور صحیح ترازو سے تولا کرو
صفحہ 375
قَالُوۡا لَٮِٕنۡ لَّمۡ تَنۡتَهِ يٰلُوۡطُ لَـتَكُوۡنَنَّ مِنَ الۡمُخۡرَجِيۡنَ ١٦٧
26:167کہنے لگے اے لوط اگر تو ان باتوں سے باز نہ آیا تو ضرور تو نکال دیا جائے گا
قَالَ اِنِّىۡ لِعَمَلِكُمۡ مِّنَ الۡقَالِيۡنَؕ ١٦٨
26:168کہا میں تو تمہارے کام سے سخت بیزار ہوں
رَبِّ نَجِّنِىۡ وَاَهۡلِىۡ مِمَّا يَعۡمَلُوۡنَ ١٦٩
26:169اے میرے رب مجھے اور میرے گھر والوں کو اس کے وبال سے نجات دے جو وہ کرتے ہیں
فَنَجَّيۡنٰهُ وَ اَهۡلَهٗۤ اَجۡمَعِيۡنَۙ ١٧٠
26:170پھر ہم نے اسے اور اس کے سارے کنبے کو بچا لیا
اِلَّا عَجُوۡزًا فِى الۡغٰبِرِيۡنَۚ ١٧١
26:171مگر ایک بڑھیا جو پیچھے رہ گئی تھی
ثُمَّ دَمَّرۡنَا الۡاٰخَرِيۡنَۚ ١٧٢
26:172پھر ہم نے اور سب کو ہلاک کر دیا
وَاَمۡطَرۡنَا عَلَيۡهِمۡ مَّطَرًاۚ فَسَآءَ مَطَرُ الۡمُنۡذَرِيۡنَ ١٧٣
26:173اور ہم نے ان پر مینہ برسایا پھر ڈرائے ہوؤں پر بُرا مینہ برسا
اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيَةً ؕ وَمَا كَانَ اَكۡثَرُهُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ ١٧٤
26:174البتہ اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں
وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ ١٧٥
26:175اوربیشک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے
كَذَّبَ اَصۡحٰبُ لْئَيۡكَةِ الۡمُرۡسَلِيۡنَ ۖۚ ١٧٦
26:176بن والوں نے بھی پیعمبروں کو جھٹلایا
اِذۡ قَالَ لَهُمۡ شُعَيۡبٌ اَلَا تَتَّقُوۡنَۚ ١٧٧
26:177جب ان سے شعیب نے کہا کیا تم ڈرتے نہیں
اِنِّىۡ لَـكُمۡ رَسُوۡلٌ اَمِيۡنٌۙ ١٧٨
26:178میں تمہارے لیے امانت دار رسول ہوں
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوۡنِۚ ١٧٩
26:179پس الله سے ڈرو اور میرا کہا مانو
وَمَاۤ اَسۡـَٔـــلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ اَجۡرٍۚ اِنۡ اَجۡرِىَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَؕ ١٨٠
26:180اور میں تم سے اس پر کوئی مزدوری نہیں مانگتا میری مزدوری تو بس رب العالمین کے ذمہ ہے
اَوۡفُوا الۡـكَيۡلَ وَلَا تَكُوۡنُوۡا مِنَ الۡمُخۡسِرِيۡنَۚ ١٨١
26:181پیمانہ پورا دو اور نقصان دینے والے نہ بنو
وَزِنُوۡا بِالۡقِسۡطَاسِ الۡمُسۡتَقِيۡمِۚ ١٨٢
26:182اور صحیح ترازو سے تولا کرو
وَلَا تَبۡخَسُوا النَّاسَ اَشۡيَآءَهُمۡ وَلَا تَعۡثَوۡا فِى الۡاَرۡضِ مُفۡسِدِيۡنَۚ ١٨٣
26:183اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم کر کے نہ دو اور ملک میں فساد مچاتے نہ پھرو
وَاتَّقُوا الَّذِىۡ خَلَقَكُمۡ وَالۡجِـبِلَّةَ الۡاَوَّلِيۡنَؕ ١٨٤
26:184اور اس سے ڈرو جس نے تمہیں اور پہلی خلقت کو بنایا
قَالُوۡۤا اِنَّمَاۤ اَنۡتَ مِنَ الۡمُسَحَّرِيۡنَۙ ١٨٥
26:185کہنے لگے کہ تم پر تو کسی نے جادو کر دیا
وَمَاۤ اَنۡتَ اِلَّا بَشَرٌ مِّثۡلُـنَا وَاِنۡ نَّظُنُّكَ لَمِنَ الۡكٰذِبِيۡنَۚ ١٨٦
26:186اورتو بھی ہم جیسا ایک آدمی ہے اور ہمارے خیال میں تو تو جھوٹا ہے
فَاَسۡقِطۡ عَلَيۡنَا كِسَفًا مِّنَ السَّمَآءِ اِنۡ كُنۡتَ مِنَ الصّٰدِقِيۡنَؕ ١٨٧
26:187سو ہم پر آسمان کا کوئی ٹکڑا گرا دے اگر تو سچا ہے
قَالَ رَبِّىۡۤ اَعۡلَمُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ ١٨٨
26:188کہا میرا رب خوب جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو
فَكَذَّبُوۡهُ فَاَخَذَهُمۡ عَذَابُ يَوۡمِ الظُّلَّةِؕ اِنَّهٗ كَانَ عَذَابَ يَوۡمٍ عَظِيۡمٍ ١٨٩
26:189پھر اسے جھٹلایا پھر انہیں سائبان والے دن کے عذاب نے پکڑ لیا بے شک وہ بڑے دن کا عذاب تھا













