An Error Occured Click toReload Again

سورۃ طٰه، آیت 35

اِنَّكَ كُنۡتَ بِنَا بَصِيۡرًا ۝٣٥

اردو ترجمہ (احمد علی)

بے شک تو ہمیں خوب دیکھتا ہے

صفحہ 314

وَاَنَا اخۡتَرۡتُكَ فَاسۡتَمِعۡ لِمَا يُوۡحٰى ۝١٣

20:13اور میں نے تجھے پسند کیا ہے جو کچھ وحی کی جارہی ہےاسے سن لو

اِنَّنِىۡۤ اَنَا اللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنَا فَاعۡبُدۡنِىۡ ۙ وَاَقِمِ الصَّلٰوةَ لِذِكۡرِىۡ ۝١٤

20:14بے شک میں ہی الله ہوں میرے سوا کوئی معبود نہیں پس میری ہی بندگی کر اور میری ہی یاد کے لیے نماز پڑھا کر

اِنَّ السَّاعَةَ اٰتِيَـةٌ اَكَادُ اُخۡفِيۡهَا لِتُجۡزٰى كُلُّ نَفۡسٍۢ بِمَا تَسۡعٰى ۝١٥

20:15بے شک قیامت آنے والی ہے میں اسے پوشیدہ رکھنا چاہتا ہوں تاکہ ہر شخص کو اس کے کیے کا بدلہ مل جائے

فَلَا يَصُدَّنَّكَ عَنۡهَا مَنۡ لَّا يُؤۡمِنُ بِهَا وَاتَّبَعَ هَوٰٮهُ فَتَرۡدٰى ۝١٦

20:16سو تمہیں قیامت سے ایسا شخص باز نہ رکھنے پائے جو اس پر ایمان نہیں رکھتا اوراپنی خواہشوں پر چلتا ہے پھر تم تباہ ہوجاؤ

وَمَا تِلۡكَ بِيَمِيۡنِكَ يٰمُوۡسٰى ۝١٧

20:17اور اے موسیٰؑ تیرے دائیں ہاتھ میں کیا ہے

قَالَ هِىَ عَصَاىَۚ اَتَوَكَّؤُا عَلَيۡهَا وَاَهُشُّ بِهَا عَلٰى غَـنَمِىۡ وَلِىَ فِيۡهَا مَاٰرِبُ اُخۡرٰى ۝١٨

20:18کہا یہ میری لاٹھی ہے ا س پر ٹیک لگاتا ہوں اور اس سے اپنی بکریوں پر پتے جھاڑتا ہوں اور اس میں میرے لیے اور بھی فائدے ہیں

قَالَ اَلۡقِهَا يٰمُوۡسٰى ۝١٩

20:19فرمایا اے موسیٰ اسے ڈال دو

فَاَلۡقٰٮهَا فَاِذَا هِىَ حَيَّةٌ تَسۡعٰى ۝٢٠

20:20پھر اسے ڈال دیا تو اسی وقت وہ دوڑتا ہوا سانپ ہو گیا

قَالَ خُذۡهَا وَلَا تَخَفۡ سَنُعِيۡدُهَا سِيۡرَتَهَا الۡاُوۡلٰى ۝٢١

20:21فرمایا اسے پکڑ لے اور نہ ڈر ہم ابھی اسےپہلی حالت پر پھیر دیں گے

وَاضۡمُمۡ يَدَكَ اِلىٰ جَنَاحِكَ تَخۡرُجۡ بَيۡضَآءَ مِنۡ غَيۡرِ سُوۡٓءٍ اٰيَةً اُخۡرٰىۙ ۝٢٢

20:22اور اپنا ہاتھ اپنی بغل سے ملا دے بلا عیب سفید ہو کر نکلے گا یہ دوسری نشانی ہے

لِنُرِيَكَ مِنۡ اٰيٰتِنَا الۡـكُبۡـرٰىۚ ۝٢٣

20:23تاکہ ہم تجھے اپنی بڑی نشانیوں میں سے بعض دکھائیں

اِذۡهَبۡ اِلٰى فِرۡعَوۡنَ اِنَّهٗ طَغٰى ۝٢٤

20:24فرعون کے پاس جا بے شک وہ سرکش ہو گیا ہے

قَالَ رَبِّ اشۡرَحۡ لِىۡ صَدۡرِىْۙ ۝٢٥

20:25کہا اے میرے رب میرا سینہ کھول دے

وَيَسِّرۡ لِىۡۤ اَمۡرِىْۙ ۝٢٦

20:26اورمیرا کام آسان کر

وَاحۡلُلۡ عُقۡدَةً مِّنۡ لِّسَانِیْۙ ۝٢٧

20:27اور میری زبان سے گرہ کھول دے

يَفۡقَهُوۡا قَوۡلِیْ ۝٢٨

20:28کہ میری بات سمجھ لیں

وَاجۡعَلْ لِّىۡ وَزِيۡرًا مِّنۡ اَهۡلِىْۙ ۝٢٩

20:29اور میرے لیے میرے کنبے میں سے ایک معاون بنا دے

هٰرُوۡنَ اَخِىۙ ۝٣٠

20:30ہارون کو جو میرا بھائی ہے

اشۡدُدۡ بِهٖۤ اَزۡرِىْۙ ۝٣١

20:31ا س سے میری کمر مضبوط کر دے

وَاَشۡرِكۡهُ فِىۡۤ اَمۡرِىْۙ ۝٣٢

20:32اور اسے میرے کام میں شریک کر دے

كَىۡ نُسَبِّحَكَ كَثِيۡرًاۙ ۝٣٣

20:33تاکہ ہم تیری پاک ذات کا بہت بیان کریں

وَّنَذۡكُرَكَ كَثِيۡرًاؕ ۝٣٤

20:34اور تجھے بہت یاد کریں

اِنَّكَ كُنۡتَ بِنَا بَصِيۡرًا ۝٣٥

20:35بے شک تو ہمیں خوب دیکھتا ہے

قَالَ قَدۡ اُوۡتِيۡتَ سُؤۡلَـكَ يٰمُوۡسٰى ۝٣٦

20:36فرمایا اے موسیٰ تیری درخواست منظور ہے

وَلَـقَدۡ مَنَـنَّا عَلَيۡكَ مَرَّةً اُخۡرٰٓىۙ ۝٣٧

20:37اورالبتہ تحقیق ہم نے تجھ پر ایک دفعہ اور بھی احسان کیا ہے

اِذۡ اَوۡحَيۡنَاۤ اِلٰٓى اُمِّكَ مَا يُوۡحٰٓىۙ ۝٣٨

20:38جب ہم نے تیری ماں کے دل میں بات ڈال دی تھی

Quran Majeed for Web

Offline(No Network)

Decrease text sizeIncrease text size
v1.1.19
Hide toolbar
Play audioSet reading bookmarkAdd bookmarkOpen bookmarksTurn on translationChoose Quran scriptDownload the Quran Majeed app