سورۃ الحِجر، آیت 48
لَا يَمَسُّهُمۡ فِيۡهَا نَـصَبٌ وَّمَا هُمۡ مِّنۡهَا بِمُخۡرَجِيۡنَ ٤٨
اردو ترجمہ (احمد علی)
اُنہیں وہاں کوئی تکلیف نہیں پہنچے گی اور نہ وہ وہاں سے نکالے جائیں گے
صفحہ 265
قَالَ فَاخۡرُجۡ مِنۡهَا فَاِنَّكَ رَجِيۡمٌۙ ٣٤
15:34کہا تو آسمان سے نکل جا بے شک تو مردود ہو گیا
وَّاِنَّ عَلَيۡكَ اللَّعۡنَةَ اِلٰى يَوۡمِ الدِّيۡنِ ٣٥
15:35اور بے شک تجھ پر قیامت کے دن تک لعنت رہے گی
قَالَ رَبِّ فَاَنۡظِرۡنِىۡۤ اِلٰى يَوۡمِ يُبۡعَثُوۡنَ ٣٦
15:36کہا اے میرے رب! تو پھر مجھے قیامت کے دن تک مہلت دے
قَالَ فَاِنَّكَ مِنَ الۡمُنۡظَرِيۡنَۙ ٣٧
15:37فرمایا بےشک تجھے مہلت ہے
اِلٰى يَوۡمِ الۡوَقۡتِ الۡمَعۡلُوۡمِ ٣٨
15:38وقت معلوم کے دن تک
قَالَ رَبِّ بِمَاۤ اَغۡوَيۡتَنِىۡ لَاُزَيِّنَنَّ لَهُمۡ فِى الۡاَرۡضِ وَلَاُغۡوِيَـنَّهُمۡ اَجۡمَعِيۡنَۙ ٣٩
15:39کہا اے میرے رب! جیسا تو نے مجھے گمراہ لیا ہے البتہ ضرور ضرور میں زمین میں انہیں ان کے گناہوں کو مرغوب کر کے دکھاؤں گا اور ان سب کو گمراہ کروں گا
اِلَّا عِبَادَكَ مِنۡهُمُ الۡمُخۡلَصِيۡنَ ٤٠
15:40سوائے تیرے ان بندوں کے جو اُن میں مخلص ہو ں گے
قَالَ هٰذَا صِرَاطٌ عَلَـىَّ مُسۡتَقِيۡمٌ ٤١
15:41فرمایا یہ راستہ مجھ پر سیدھا ہے
اِنَّ عِبَادِىۡ لَـيۡسَ لَكَ عَلَيۡهِمۡ سُلۡطٰنٌ اِلَّا مَنِ اتَّبَـعَكَ مِنَ الۡغٰوِيۡنَ ٤٢
15:42بے شک میرے بندوں پر تیرا کچھ بھی بس نہیں چلے گا مگر جو گمراہوں میں سے تیرا تابعدار ہوا
وَاِنَّ جَهَـنَّمَ لَمَوۡعِدُهُمۡ اَجۡمَعِيۡنَۙ ٤٣
15:43اور بے شک ان سب کا وعدہ دوزخ پر ہے
لَهَا سَبۡعَةُ اَبۡوَابٍؕ لِكُلِّ بَابٍ مِّنۡهُمۡ جُزۡءٌ مَّقۡسُوۡمٌ ٤٤
15:44اس کے سات دروازے ہیں ہر دروازے کے لیے ان کے الگ الگ حصے ہیں
اِنَّ الۡمُتَّقِيۡنَ فِىۡ جَنّٰتٍ وَّعُيُوۡنٍؕ ٤٥
15:45بے شک پرہیزگار باغوں اور چشموں میں رہیں گے
اُدۡخُلُوۡهَا بِسَلٰمٍ اٰمِنِيۡنَ ٤٦
15:46ان باغوں میں سلامتی اور امن سے جا کر رہو
وَنَزَعۡنَا مَا فِىۡ صُدُوۡرِهِمۡ مِّنۡ غِلٍّ اِخۡوَانًا عَلٰى سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِيۡنَ ٤٧
15:47اور اُن کے دلوں میں جو کینہ تھا ہم وہ سب دور کر دیں گے سب بھائی بھائی ہوں گے تختوں پر آمنے سامنے بیٹھنے والے ہوں گے
لَا يَمَسُّهُمۡ فِيۡهَا نَـصَبٌ وَّمَا هُمۡ مِّنۡهَا بِمُخۡرَجِيۡنَ ٤٨
15:48اُنہیں وہاں کوئی تکلیف نہیں پہنچے گی اور نہ وہ وہاں سے نکالے جائیں گے
نَبِّئۡ عِبَادِىۡۤ اَنِّىۡۤ اَنَا الۡغَفُوۡرُ الرَّحِيۡمُۙ ٤٩
15:49میرے بندوں کو اطلاع دے کہ بےشک میں بحشنے والا مہربان ہوں
وَاَنَّ عَذَابِىۡ هُوَ الۡعَذَابُ الۡاَلِيۡمُ ٥٠
15:50اور بے شک میرا عذاب وہی دردناک عذاب ہے
وَنَبِّئۡهُمۡ عَنۡ ضَيۡفِ اِبۡرٰهِيۡمَۘ ٥١
15:51اور انہیں ابراھیم کے مہمانوں کا حال سنا دو
اِذۡ دَخَلُوۡا عَلَيۡهِ فَقَالُوۡا سَلٰمًاؕ قَالَ اِنَّا مِنۡكُمۡ وَجِلُوۡنَ ٥٢
15:52جب اس کے گھر میں داخل ہوئے اور کہا سلام اُس نے کہا بے شک ہمیں تم سے ڈر معلوم ہوتا ہے













