سورۃ النَّاس
سورۃ النَّاس (An-Nas)، قرآن مجید کی سورہ نمبر 114۔ یہ مکی سورت ہے، کل 6 آیات، پارہ 30۔
آیات 1 تا 6
قُلۡ اَعُوۡذُ بِرَبِّ النَّاسِۙ ١
114:1کہہ دو میں لوگوں کے رب کی پناہ میں آیا
مَلِكِ النَّاسِۙ ٢
114:2لوگوں کے بادشاہ کی
اِلٰهِ النَّاسِۙ ٣
114:3لوگوں کے معبود کی
مِنۡ شَرِّ الۡوَسۡوَاسِࣙۙ الۡخَـنَّاسِۙ ٤
114:4اس شیطان کے شر سے جووسوسہ ڈال کر چھپ جاتا ہے
الَّذِىۡ يُوَسۡوِسُ فِىۡ صُدُوۡرِ النَّاسِۙ ٥
114:5جو لوگوں کے سینوں میں وسوسہ ڈالتا ہے
مِنَ الۡجِنَّةِ وَالنَّاسِ ٦
114:6جنوں اور انسانوں میں سے













