سورۃ الفَلَق
سورۃ الفَلَق (Al-Falaq)، قرآن مجید کی سورہ نمبر 113۔ یہ مکی سورت ہے، کل 5 آیات، پارہ 30۔
آیات 1 تا 5
قُلۡ اَعُوۡذُ بِرَبِّ الۡفَلَقِۙ ١
113:1کہہ دو صبح کے پیدا کرنے والے کی پناہ مانگتا ہوں
مِنۡ شَرِّ مَا خَلَقَۙ ٢
113:2اس کی مخلوقات کے شر سے
وَمِنۡ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَۙ ٣
113:3اور اندھیری رات کے شر سے جب وہ چھا جائے
وَمِنۡ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِى الۡعُقَدِۙ ٤
113:4اورگرہوں میں پھونکنے والیوں کے شر سے
وَمِنۡ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ ٥
113:5اور حسد کرنے والے کے شر سے جب وہ حسد کرے













