سورۃ لهب / المَسَد
سورۃ لهب / المَسَد (Al-Masadd)، قرآن مجید کی سورہ نمبر 111۔ یہ مکی سورت ہے، کل 5 آیات، پارہ 30۔
آیات 1 تا 5
تَبَّتۡ يَدَاۤ اَبِىۡ لَهَبٍ وَّتَبَّؕ ١
111:1ابو لہب کے دونوں ہاتھ ٹوٹ گئے اوروہ ہلاک ہو گیا
مَاۤ اَغۡنٰى عَنۡهُ مَالُهٗ وَمَا كَسَبَؕ ٢
111:2اس کا مال اورجو کچھ اس نے کمایا اس کے کام نہ آیا
سَيَصۡلٰى نَارًا ذَاتَ لَهَبٍۖۚ ٣
111:3وہ بھڑکتی ہوئی آگ میں پڑے گا
وَّامۡرَاَتُهٗؕ حَمَّالَةَ الۡحَطَبِۚ ٤
111:4اور اس کی عورت بھی جو ایندھن اٹھائے پھرتی تھی
فِىۡ جِيۡدِهَا حَبۡلٌ مِّنۡ مَّسَدٍ ٥
111:5اس کی گردن میں موُنج کی رسیّ ہے













