سورۃ الکَوثَر
سورۃ الکَوثَر (Al-Kauther)، قرآن مجید کی سورہ نمبر 108۔ یہ مکی سورت ہے، کل 3 آیات، پارہ 30۔
آیات 1 تا 3
اِنَّاۤ اَعۡطَيۡنٰكَ الۡكَوۡثَرَؕ ١
108:1بے شک ہم نے آپ کو کوثر دی
فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانۡحَرۡؕ ٢
108:2پس اپنے رب کے لیے نماز پڑھیئے اور قربانی کیجیئے
اِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الۡاَبۡتَرُ ٣
108:3بے شک آپ کا دشمن ہی بے نام و نشان ہے













