سورۃ المَاعون
سورۃ المَاعون (Al-Maun)، قرآن مجید کی سورہ نمبر 107۔ یہ مکی سورت ہے، کل 7 آیات، پارہ 30۔
آیات 1 تا 7
اَرَءَيۡتَ الَّذِىۡ يُكَذِّبُ بِالدِّيۡنِؕ ١
107:1کیا آپ نے اس کو دیکھا جو روزِ جرا کو جھٹلاتا ہے
فَذٰ لِكَ الَّذِىۡ يَدُعُّ الۡيَتِيۡمَۙ ٢
107:2پس وہ وہی ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے
وَ لَا يَحُضُّ عَلٰى طَعَامِ الۡمِسۡكِيۡنِؕ ٣
107:3اور مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب نہیں دیتا
فَوَيۡلٌ لِّلۡمُصَلِّيۡنَۙ ٤
107:4پس ان نمازیوں کے لیے ہلاکت ہے
الَّذِيۡنَ هُمۡ عَنۡ صَلَاتِهِمۡ سَاهُوۡنَۙ ٥
107:5جو اپنی نماز سے غافل ہیں
الَّذِيۡنَ هُمۡ يُرَآءُوۡنَۙ ٦
107:6جو دکھلاوا کرتے ہیں
وَيَمۡنَعُوۡنَ الۡمَاعُوۡنَ ٧
107:7اور برتنے کی چیز تک روکتے ہیں













