سورۃ القُرَیش
سورۃ القُرَیش (Quraish)، قرآن مجید کی سورہ نمبر 106۔ یہ مکی سورت ہے، کل 4 آیات، پارہ 30۔
آیات 1 تا 4
لِاِيۡلٰفِ قُرَيۡشٍۙ ١
106:1اس لیے کہ قریش کو مانوس کر دیا
اٖلٰفِهِمۡ رِحۡلَةَ الشِّتَآءِ وَالصَّيۡفِۚ ٢
106:2ان کو جاڑے اور گرمی کے سفر سے مانوس کرنے کے باعث
فَلۡيَـعۡبُدُوۡا رَبَّ هٰذَا الۡبَيۡتِۙ ٣
106:3ان کو اس گھرکے مالک کی عبادت کرنی چاہیئے
الَّذِىۡۤ اَطۡعَمَهُمۡ مِّنۡ جُوۡعٍࣙۙ وَّاٰمَنَهُمۡ مِّنۡ خَوۡفٍ ٤
106:4جس نے ان کو بھوک میں کھلایا اور ان کو خوف سے امن دیا













