سورۃ الهُمَزة
سورۃ الهُمَزة (Al-Humaza)، قرآن مجید کی سورہ نمبر 104۔ یہ مکی سورت ہے، کل 9 آیات، پارہ 30۔
آیات 1 تا 9
وَيۡلٌ لِّـكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةِࣙۙ ١
104:1ہر غیبت کرنے والے طعنہ دینے والے کے لیے ہلاکت ہے
الَّذِىۡ جَمَعَ مَالًا وَّعَدَّدَهٗۙ ٢
104:2جو مال کو جمع کرتا ہے اور اسے گنتا رہتا ہے
يَحۡسَبُ اَنَّ مَالَهٗۤ اَخۡلَدَهٗۚ ٣
104:3وہ خیال کرتا ہے کہ اس کا مال اسے سدا رکھے گا
كَلَّا لَيُنۡۢبَذَنَّ فِى الۡحُطَمَةِۖ ٤
104:4ہرگز نہیں وہ ضرور حطمہ میں پھینکا جائے گا
وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا الۡحُطَمَةُؕ ٥
104:5اور آپ کو کیا معلوم حطمہ کیا ہے
نَارُ اللّٰهِ الۡمُوۡقَدَةُۙ ٦
104:6وہ الله کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے
الَّتِىۡ تَطَّلِعُ عَلَى الۡاَفۡـــِٕدَةِؕ ٧
104:7جو دلوں تک جا پہنچتی ہے
اِنَّهَا عَلَيۡهِمۡ مُّؤۡصَدَةٌ ۙ ٨
104:8بے شک وہ ان پر چاروں طرف سے بند کر دی جائے گی
فِىۡ عَمَدٍ مُّمَدَّدَةٍ ٩
104:9لمبے لمبے ستونوں میں













