سورۃ التّکاثُر، آیت 3
كَلَّا سَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَۙ ٣
اردو ترجمہ (احمد علی)
ایسا نہیں آئندہ تم جان لو گے
صفحہ 607
اَفَلَا يَعۡلَمُ اِذَا بُعۡثِرَ مَا فِى الۡقُبُوۡرِۙ ٩
100:9پس کیا وہ نہیں جانتا جب اکھاڑا جائے گا جو کچھ قبروں میں ہے
وَحُصِّلَ مَا فِى الصُّدُوۡرِۙ ١٠
100:10اورجو دلوں میں ہے وہ ظاہر کیا جائے گا
اِنَّ رَبَّهُمۡ بِهِمۡ يَوۡمَٮِٕذٍ لَّخَبِيۡرٌ ١١
100:11بے شک ان کا رب ان سے اس دن خوب خبردار ہو گا
اَلۡقَارِعَةُۙ ١
101:1کھڑکھڑانے والی
مَا الۡقَارِعَةُ ۚ ٢
101:2وہ کھڑکھڑانے والی کیا ہے
وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا الۡقَارِعَةُؕ ٣
101:3اور آپ کو کیا خبر کہ وہ کھڑکھڑانے والی کیا ہے
يَوۡمَ يَكُوۡنُ النَّاسُ كَالۡفَرَاشِ الۡمَبۡثُوۡثِۙ ٤
101:4جس دن لو گ بکھرے ہوئے پروانوں کی طرح ہوں گے
وَتَكُوۡنُ الۡجِبَالُ كَالۡعِهۡنِ الۡمَنۡفُوۡشِؕ ٥
101:5اور پہاڑ رنگی ہوئی دھنی ہوئی اُون کی طرح ہوں گے
فَاَمَّا مَنۡ ثَقُلَتۡ مَوَازِيۡنُهٗۙ ٦
101:6تو جس کے اعمال (نیک) تول میں زیادہ ہوں گے
فَهُوَ فِىۡ عِيۡشَةٍ رَّاضِيَةٍؕ ٧
101:7تو وہ خاطر خواہ عیش میں ہوگا
وَاَمَّا مَنۡ خَفَّتۡ مَوَازِيۡنُهٗۙ ٨
101:8اور جس کے اعمال (نیک) تول میں کم ہوں گے
فَاُمُّهٗ هَاوِيَةٌؕ ٩
101:9تواس کا ٹھکانا ہاویہ ہوگا
وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا هِيَهۡؕ ١٠
101:10اور آپ کو کیا معلوم کہ وہ کیا چیز ہے
نَارٌ حَامِيَةٌ ١١
101:11وہ دھکتی ہوئی آگ ہے
اَلۡهٰٮكُمُ التَّكَاثُرُۙ ١
102:1تمہیں حرص نے غافل کر دیا
حَتّٰى زُرۡتُمُ الۡمَقَابِرَؕ ٢
102:2یہاں تک کہ قبریں جا دیکھیں
كَلَّا سَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَۙ ٣
102:3ایسا نہیں آئندہ تم جان لو گے
ثُمَّ كَلَّا سَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَؕ ٤
102:4پھر ایسا نہیں چاہیئے آئندہ تم جان لو گے
كَلَّا لَوۡ تَعۡلَمُوۡنَ عِلۡمَ الۡيَقِيۡنِؕ ٥
102:5ایسا نہیں چاہیئے کاش تم یقینی طور پر جانتے
لَتَرَوُنَّ الۡجَحِيۡمَۙ ٦
102:6البتہ تم ضرور دوزخ کو دیکھو گے
ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَيۡنَ الۡيَقِيۡنِۙ ٧
102:7پھر تم اسے ضرور بالکل یقینی طور پر دیکھو گے
ثُمَّ لَـتُسۡـَٔـلُنَّ يَوۡمَٮِٕذٍ عَنِ النَّعِيۡمِ ٨
102:8پھر اس دن تم سے نعمتوں کے متعلق پوچھا جائے گا













