سورۃ القَارعَة
سورۃ القَارعَة (Al-Qaria)، قرآن مجید کی سورہ نمبر 101۔ یہ مکی سورت ہے، کل 11 آیات، پارہ 30۔
آیات 1 تا 11
اَلۡقَارِعَةُۙ ١
101:1کھڑکھڑانے والی
مَا الۡقَارِعَةُ ۚ ٢
101:2وہ کھڑکھڑانے والی کیا ہے
وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا الۡقَارِعَةُؕ ٣
101:3اور آپ کو کیا خبر کہ وہ کھڑکھڑانے والی کیا ہے
يَوۡمَ يَكُوۡنُ النَّاسُ كَالۡفَرَاشِ الۡمَبۡثُوۡثِۙ ٤
101:4جس دن لو گ بکھرے ہوئے پروانوں کی طرح ہوں گے
وَتَكُوۡنُ الۡجِبَالُ كَالۡعِهۡنِ الۡمَنۡفُوۡشِؕ ٥
101:5اور پہاڑ رنگی ہوئی دھنی ہوئی اُون کی طرح ہوں گے
فَاَمَّا مَنۡ ثَقُلَتۡ مَوَازِيۡنُهٗۙ ٦
101:6تو جس کے اعمال (نیک) تول میں زیادہ ہوں گے
فَهُوَ فِىۡ عِيۡشَةٍ رَّاضِيَةٍؕ ٧
101:7تو وہ خاطر خواہ عیش میں ہوگا
وَاَمَّا مَنۡ خَفَّتۡ مَوَازِيۡنُهٗۙ ٨
101:8اور جس کے اعمال (نیک) تول میں کم ہوں گے
فَاُمُّهٗ هَاوِيَةٌؕ ٩
101:9تواس کا ٹھکانا ہاویہ ہوگا
وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا هِيَهۡؕ ١٠
101:10اور آپ کو کیا معلوم کہ وہ کیا چیز ہے
نَارٌ حَامِيَةٌ ١١
101:11وہ دھکتی ہوئی آگ ہے













